السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
.
آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
آج کچھ جیومیٹری کے حوالہ سے نسبت،تناسب ،راست تناسب اور معکوس تناسب کی تعریفیں شیئر کررہاہوں امید کہ آپ پسند کرے گے
--------
‎نسبت‎
ایک ہی جیسی دو مقداروں کے درمیان تعلق کو نسبت کہتے ھیں
مثال:
دو مقداروں ‏a,&b‏ کی نسبت کو ‏a:b‏ لکھا جاتاہے اور اسے ‏a‏ نسبت ‏b‏ پڑھتے ہیں
--------
‎تناسب‎
دو نسبتوں کی برابری کو تناسب کہتے ہیں
تناسب کے کے علامت ‏‎::‎‏ استعمال کی جاتی ہے
‏.
مثال کے طور پر
اگر ‏a:bاور ‏c:d‏ دونسبتیں ہوں تو ان کے درمیان تناسب کو اس طرح لکھا جاتا ہے
a:b=c:d
--------
‎راست تناسب‎
دو مقداروں کے درمیان تعلق جس میں ایک مقدار میں اضافہ سے دوسری مقدار میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو اور مقدار میں کمی سے دوسری مقدار میں بھی اسی تناسب سے کمی ہو، کو راست تناسب کہتے ہیں
--------
‎معکوس تناسب‎
دو مقداروں کے درمیان تعلق جس میں ایک مقدار میں اضافہ سے دوسری مقدار میں اسی تناسب سے کمی میں دوسری مقدار میں اسی تناسب سے اضافہ ہو،تناسب معکوس کہلاتا ہے-
--------
--------
شکریہ والسلام