Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: Kya Rozay K Liye Sahari Shart Hai?(کیا روزے کے لیئے سحری شرط ہے؟)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Kya Rozay K Liye Sahari Shart Hai?(کیا روزے کے لیئے سحری شرط ہے؟)


    کیا روزے کے لیے سحری شرط ہے؟

    کسی کو یہ غَلط فہمی نہ ہو جائے کہ سَحَری روزہ کیلئے شَرط ہے ۔ایسا نہیں سَحَری کے بِغیر بھی روزہ ہوسکتا ہے۔مگر جان بُوجھ کر سَحَری نہ کرنا مُناسِب نہیں کہ ایک عظیم سُنَّت سے مَحرومی ہے او ریہ بھی یاد رہے کہ سَحَری میں خُوب ڈَٹ کر کھانا ہی ضَروری نہیں۔ چندکَھجوریں اور پانی ہی اگر بہ نِیّتِ سَحَری استِعمال کرلیں جب بھی کافی ہے بلکہ کَھجور اورپانی سے تَو سَحَری کرنا سُنَّت بھی ہے جیسا کہ کھجوراورپانی سے سَحری کرنا سنّت ہے
    حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس بِن مالِک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ تاجدارِ مدینہ، سُرورِ قَلبُ وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سَحَری کے وَقت مجھ سے فرماتے : ''میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے مجھے کچھ کھِلاؤ۔ تو میں کچھ کَھجُوریں اور ایک برتن میں پانی پیش کرتا۔ ''
    (السُّنَنُ الکُبریٰ لِلنَّسائی ج۲ ص۸۰حدیث۲۴۷۷)

    کھجور بہترین سحری ہے

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !معلوم ہو ا کہ روزہ دار کیلئے ایک تو سَحَری کرنا بذاتِ خود سُنَّت ہے اورکَھجور اور پانی سے سَحَری کرنا دوسری سُنَّت بلکہ کَھجور سے سحَری کرنے کی تو ہمارے آقا ومولیٰ،مدینے والے مصطَفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ترغیب بھی دلائی ہے۔چُنانچِہ سَیِّدُنا سائِب بِن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے، اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب، عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : ''نِعْمَ السَّحُوْرُ التَّمْرُ۔ یعنی کھجور بہترین سَحَری ہے۔''
    (اَلتَّرْغِیب وَالتَّرھِیب ج۲ ص۹۰حدیث۱۲)
    ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا، نِعْمَ سَحُوْرُالْمُوْمِنِ التَّمْرُ۔ ''یعنی کَھجور مومن کی بہترین سَحَری ہے''۔
    (سنن ابوداو،د ج ۲ ص۴۴۳حدیث۲۳۴۵)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کَھجوراور پانی کا جَمع کرنا بھی سَحَری کے لئے شرط نہیں صرف تھوڑا ساپانی بھی اگر بہ نِیَّتِ سَحَری پی لیا جائے تو اِس سے بھی سَحَری کی سنّت ادا ہوجائے گی۔

    سَحری کا وقت کب ہوتا ہے؟

    عَرَبی کی مشہُور کتابِ لُغت ''قامُوس'' میں ہے کہ سَحَر اُس کھانے کو کہتے ہیں جو صُبح کے وَقت کھایا جائے ۔ '' حنفیوں کے زبردست پیشوا حضرتِ علاّمہ مولیٰنا علی بن سلطان محمد المعروف مُلاّ علی قاری عَلَیہِ رَحمۃُ الْباری فرماتے ہیں، ''بعضوں کے نزدیک سَحَری کا وَقت آدھی رات سے شُروع ہوجاتا ہے۔''
    (مرقاۃالمفاتیح شرح مشکوٰۃالمصابیح ج۴ ص۴۷۷)
    سَحَری میں تاخِیر اَفضل ہے جیسا کہ حدیثِ مُبارَک میں آتاہے کہ حضرتِ سَیِدُّنا یَعْلیٰ بن مُرَّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایَت ہے کہ پیارے سرکار،مدینے کے تاجدارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا:''تین چیزوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ مَحبوب رکھتا ہے(ا)اِفطار میں جلدی اور (۲)سَحَری میں تاخِیر اور (۳)نَماز (کے قِیام ) میں ہاتھ پر ہاتھ رکھنا۔''
    (اَلتَّرْغِیب وَالتَّرھِیب ج۲ص۹۱حدیث۴)
    سحر ی میں تاخیر سے کون سا وقت مراد ہے؟

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سَحَری میں تاخِیر کرنا مُسْتَحَب ہے اور دیر سے سَحَری کرنے میں زیادہ ثواب مِلتا ہے۔مگر اتنی تاخیر بھی نہ کی جائے کہ صبحِ صادق کا شُبہ ہونے لگے!یہاں ذِہن میں یہ سُوال پیدا ہوتا ہے کہ ''تاخِیر '' سے مُراد کونسا وَقت ہے ؟ مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان '' تفسیر نعیمی ''میں فرماتے ہیں کہ اِس سے مُراد رات کا چھٹا حِصّہ ہے ۔پھر سُوال ذِہن میں اُبھرا کہ رات کا چَھٹا حِصّہ کیسے معلوم کیا جائے ؟اِس کا جواب یہ ہے کہ غُروبِ آفتاب سے لیکر صُبح صادِق تک رات کہلاتی ہے ۔مَثَلاً کسی دِن سات بجے شام کو سُورج غُروب ہوا اورپھر چار بجے صُبحِ صادِق ہوئی۔اِس طرح غروبِ آفتاب سے لیکر صُبحِ صادِق تک جو نو گھنٹے کا وَقفہ گُزرا وہ رات کہلایا۔اب رات کے اِ ن نو گھنٹوں کے برابر برابر چھ حِصّے کر دیجئے ۔ہر حِصّہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہوا اب رات کے آخِری ڈیڑھ گھنٹے (یعنی اڑھائی بجے تا چار بجے ) کے دوران صُبحِ صادِق سے پہلے پہلے جب بھی سَحَری کی ، وہ تاخیر سے کرنا ہوا ۔ سَحَری واِفطَار کا وَقت عُمُوماً روزانہ تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔بیان کئے ہوئے طریقے کے مطابِق جب بھی چاہیں رات کا چھٹا حصّہ نِکال سکتے ہیں اگررات سَحَری کر لی اور روزہ کی نِیَّت بھی کرلی ۔ بلکہ عَوامی اِصطِلاح میں ''روزہ بند ''بھی کرلیا پھر بھی بَقِیَّہ رات میں جب چاہیں کھاپی سکتے ہیں۔نئی نیَّت کی حاجت نہیں۔

    اَذان فجر نماز کے لیے ہے نہ کہ روزہ بند کرنے کے لیے

    سَحَری میں اِتنی تاخِیر بھی نہ کردیں کہ صُبحِ صادِق کا شک ہونے لگے۔ بلکہ بعض لوگ تو صُبحِ صادِق کے بعد فَجر کی اذانیں ہورہی ہوتی ہیں مگر کھاتے پیتے رہتے ہیں۔اور کان لگا کر سنتے ہیں کہ ابھی فُلاں مسجِد کی اذانخَتْم نہیں ہوئی یا وہ سنو! دُور سے اذان کی آواز آرہی ہے! اور یوں کچھ نہ کچھ کھا لیتے ہیں۔ اگر کھاتے نہیں تَو پانی پی کر اپنی اِصطِلاح میں ''روزہ بند ''ضَرور کرتے ہیں۔آہ ! اِس طرح ''روزہ بند' ' تو کیاکریں گے روزے کو بِالکل ہی''کُھلا '' چھوڑ دیتے ہیں اور یوں ان کا روزہ ہوتا ہی نہیں اور سارادن بُھوک پیاس کے سِوا کچھ ہاتھ آتا ہی نہیں۔'' روزہ بند ''کرنے کا تَعلُّق اَذانِ فَجر سے نہیں۔صُبحِ صادِق سے پہلے پہلے کھانا پینا بند کرنا ضَروری ہے۔جیسا کہ آیَتِ مُقَدَّسہ کے تَحت گُزرا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر مسلمان کو عَقلِ سَلیم عطا فرمائے اور صحیح اَوقات کی معلُومات کرکے روزہ نَماز وغیرہ عبادات صحیح صحیح بجالانے کی توفیق مَرحَمت فرمائے۔
    آمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


  2. #2
    Join Date
    28 Jun 2012
    Location
    LAHORE
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    5,071
    Threads
    256
    Credits
    3,904
    Thanked
    436

    Default

    Hmm doubts clear ho gaye kuch

  3. #3
    Ibrar654's Avatar
    Ibrar654 is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2022 @ 12:28 PM
    Join Date
    25 May 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,739
    Threads
    91
    Credits
    190
    Thanked
    195

    Default



    بہت اچھی شیئرنگ

  4. #4
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ

  5. #5
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  6. #6
    Jamil Afridi's Avatar
    Jamil Afridi is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,465
    Threads
    40
    Credits
    350
    Thanked
    88

    Default

    I love Pakistan

  7. #7
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  8. #8
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Default

    Quote malik wahab said: View Post
    Hmm doubts clear ho gaye kuch

    کچھ اور بھی ڈاؤٹس ہیں تو وہ بھی بتا دیں بھائی
    ان شاء اللہ کلیئر کرنے کی کوشش کروں گا

  9. #9
    Ahmed lakho is offline Junior Member
    Last Online
    7th December 2016 @ 04:06 PM
    Join Date
    06 Jul 2015
    Gender
    Male
    Posts
    4
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    good question

  10. #10
    Maham Abassi's Avatar
    Maham Abassi is offline Senior Member
    Last Online
    14th February 2018 @ 10:02 AM
    Join Date
    18 Jan 2015
    Location
    Rawalpindi
    Age
    27
    Gender
    Female
    Posts
    1,825
    Threads
    90
    Credits
    8,317
    Thanked
    174

    Default

    SuBHANALLAH

  11. #11
    Join Date
    28 Jun 2012
    Location
    LAHORE
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    5,071
    Threads
    256
    Credits
    3,904
    Thanked
    436

    Default

    Quote Najam Mirani said: View Post


    Zaroor kbhi hua to poochun ga

  12. #12
    hosa is offline Junior Member
    Last Online
    9th July 2015 @ 08:38 PM
    Join Date
    09 Jul 2015
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    17
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    hi

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. انار کا جوس پینے سے چہرے کی رنگت
    By KABEER_ALI in forum Health & Fitness
    Replies: 31
    Last Post: 21st April 2022, 10:44 PM
  2. خلفاء راشدین کیسے منتخب ہوئے
    By simple-man in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 12
    Last Post: 6th July 2021, 09:10 PM
  3. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  4. روزے کے اہم اہم مسائل
    By asimmithu in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 5
    Last Post: 13th August 2011, 10:57 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •