دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑیڈ کی طرف
ٹرو میسنجر۔اینڈرائڈ ایپلی کیشن
سپام ایس ایم ایس کی بھی چھٹی
دوستو ٹرو کالر ایپلی کیشن سے کون واقف نہیں۔دوستو ٹرو کالر کی مدد سے کسی بھی نمبر سے آنے والی کال کے بارے میں پتا چل جاتا ہے کہ کال کون کر رہا ہے۔ٹرو کالر کے ڈیٹا بیس میں کروڑوں فون نمبر محفوظ ہیں؛جیسے ہی کہیں سے کال آتی ہےتو دوستو ٹرو کالر ایپلی کیشن اپنے ڈیٹا بیس سے چیک کر کے کال کرنے والے کا نام ظاہر کر دیتا ہے۔
دوستو اب یہ ایپلی کیشن ایس ایم ایس کے لیے بھی دستیاب ہے۔اس ایپلی کیشن سے غیر محفوظ شدہ نمبروں سے آنے والے پیغامات کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے کہ کس کا ایس ایم ایس ہے۔دوستو اس ایپلی کیشن سے سپام ایس ایم ایس بلک کیے جا سکتے ہی؛ایپلی کیشن کے ڈیٹا بیس میں سپام نمبر بھی شامل ہیں۔ان نمبروں سے آنے والے ایس ایم ایس خودبخود بھی بلاک ہو جاتے ہیں۔
ٹرو میسنجر بلاک کیے ہوئے ایس ایم ایس کو ایک فولڈر میں منتقل کر دیتا ہے؛اس لیے دوستو اس بات کا احتمال نہیں کہ آپ کو کوئے ایس ایم ایس نہ ملےاور ہاں دوستو اس ایپلی کیشن کے یوزر کے لیے ایک سہولت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے الفاظ؛ملک کا کوڈ یا مخصوص نمبروں پر مشتمل ایس ایم ایس کو بلک کرنے کا فلٹر بنا سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کو ڈاون لوڈ کر کے انجوائے کریں
اینڈرائڈ یوزر
تھڑیڈ اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks