[IMG]http://i910.***********.com/albums/ac309/HFDMHMD/Tawaqi3/basmalat.gif[/IMG]
گول گپے بنانے کا طریقہ
اجزاء
میدہ: ایک کپ
تیل: ایک کھانے کا چمچ
تیل: فرائی کرنے کے لیے
فلنگ کے لیے
آلو:ایک کپ (بوائلڈ)۔
کابلی چنے (ایک کپ) بوائلڈ سفید والے
املی :50 گرام
چینی:ایک کپ
لیموں :دو عدد
نمک: آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
میدے میں تیل ملا کر پانی کے ساتھ سخت سے گوندھ لیں۔پھر اسلی پتلی سی روٹی بیل لیں اور اسکو کٹر سے گول گول کاٹ لیں۔
خیال رہے کہ ٹکڑے آپ ساتھ ساتھ ٹھنڈے گیلے کپڑے کے ساتھ ڈانپتے جائیں۔پھر آئل گرم کر کے فرائی کر لیں۔
اگر کوئی گول گپہ نہ پھولے تو اسے پاپڑی کی طرح استعمال کریں۔
املی کو دو تین گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں اسکے بعد گودا نکال کر اس میں باقی چیزیں چینی، سرخ مرچ۔لیموں اور نمک مکس کر دیں ۔
اور ہلکا سا جوش دے لیں پھر ٹھنڈا کرکے اس میں چار یا پانچ گلاس پانی ڈال کر کھٹاس بنا لیں۔
گول گپوں کو پیش کرنے سے پہلے اسے تھوڑا سا سائیڈ سے توڑ کر اس میں آلو اور چنے بھر دیں ۔اب کھٹاس والے پانی کے ساتھ پیش کریں
لوجی گول گپے ہو گئے تیار اب مجھے دیں اجازت۔