Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 22

Thread: Roza Tornay Wali Baton K 14 Peray(روزہ توڑنے والی باتوں کے 14 پَیرے)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Roza Tornay Wali Baton K 14 Peray(روزہ توڑنے والی باتوں کے 14 پَیرے)


    روزہ توڑنے والی باتوں کے 14 پَیرے

    کھانے ، پینے یا ہَمبِستری کرنے سے روزہ جاتا رہتا ہے جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔
    ( رَدُّالْمُحتَار ج۳ ص۳۶۵)
    حُقَّہ،سِگار،سِگریٹ ،چُرَٹ وغیرہ پینے سے بھی روزہ جاتا رہتا ہے۔ اگرچِہ اپنے خَیال میں حَلق تک دُھواں نہ پہنچتا ہو۔
    (بہارِ شریعت حصّہ پنجم ص۱۱۷)
    پان یا صِرف تمباکو کھانے سے بھی روزہ جاتا رہے گا اگر چِہ آپ بار بار اس کی پِیک تُھوکتے رہیں۔کیوں کہ حَلْق میں اُس کے باریک اَجْزاء ضَرور پہنچتے ہیں۔
    ( اَیضاً)
    شَکر وغیرہ ایسی چیزیں جو مُنہ میں رکھنے سے گُھل جاتی ہیں مُنہ میں رکھی اور تُھوک نِگل گئے روزہ جاتا رہا۔
    ( اَیضاً)
    دانتوں کے دَرمیان کوئی چیز چَنے کے برابر یا زیادہ تھی اُسے کھا گئے یا کم ہی تھی مگر مُنہ سے نِکال کر پھر کھا لی تَو روزہ ٹوٹ گیا۔
    (دُرِّ مُخْتَار ج۳ص۳۹۴)
    دانتوں سے خُون نِکل کر حَلْق سے نِیچے اُترا اور خُون تُھوک سے زیادہ یا برابر یا کم تھا مگر اِس کا مزا حَلْق میں مَحسوس ہواتَوروزہ جاتا رہا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی حَلْق میں مَحسوس نہ ہوا تو روزہ نہ گیا۔
    (دُرِّمختَار ، رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۶۸)
    روزہ یاد رہنے کے باوُجُودحُقنَہ ۱؎ لیا۔یا ناک کے نَتھنوں سے دوائی چڑھائی روزہ جاتا رہا ۔
    (عالمگیری ج۱ ص۲۰۴)
    کُلّی کررہے تھے بِلا قَصدپانی حَلْق سے اُتر گیا یا ناک میں پانی چڑھایا اور دِماغ کو چڑ ھ گیا روزہ جاتا رہا مگرجبکہ روزہ دار ہونا بُھول گیا ہو تَو نہ ٹوٹے گااگرچِہ قَصداً ہو۔یُوں ہی روزے دار کی طرف کسی نے کوئی چیز پھینکی وہ اُس کے حَلْق میں چلی گئی توروزہ جاتا رہا۔
    (الجوہرۃ النیرۃ ج۱ ص۱۷۸)
    سَوتے میں (یعنی نیند کی حالت میں ) پانی پی لیا یا کچھ کھالیا،یامُنہ کُھلا تھا،پانی کا قَطْرہ یا بارِش کا اَوْلا حَلْق میں چلاگیاتوروزہ جاتا رہا۔
    (الجوہرۃ النیرۃ ج۱ ص۱۷۸)
    دُوسرے کا تُھوک نِگل لیا یا اپنا ہی تُھوک ہاتھ میں لے کر نِگل لیا تَو روزہ جاتا رہا۔
    (عالمگیری ج۱ص ۲۰۳)
    جب تک تُھوک یا بَلْغَم مُنہ کے اندر موجُود ہواُسے نِگل جانے سے روزہ نہیں جاتا،بار بار تُھوکتے رہنا ضَروری نہیں۔
    مُنہ میں رنگین ڈَورا وغیرہ رکھّاجس سے تُھوک رنگین ہوگیا پھر وُہی رنگین تُھوک نِگل گئے تَو روزہ جاتا رہا۔
    (عالمگیری ج۱ص۲۰۳)
    آنسو مُنہ میں چلاگیا اور آپ اُسے نِگل گئے ۔اگر قَطْرہ دو قَطْرہ ہے تو روزہ نہ گیا اور زیادہ تھا کہ اُس کی نَمکینی پورے مُنہ میں مَحسوس ہوئی تَو جاتا رہا ۔ پسینہ کا بھی یِہی حُکم ہے۔
    (عالمگیری ج۱ص۲۰۳)
    فُضلے کا مَقام باہَر نِکل آیا تَو حُکم یہ ہے کہ خُوب اچھّی طرح کسی کپڑے وغیرہ سے پُونچھ کر اُٹھیں تاکہ تَری باقی نہ رہے۔اگر کچھ پانی اُس پر باقی تھا اور کھڑے ہوگئے جِس کی وجہ سے پانی اندر چلاگیا تَو روزہ فاسِد ہو گیا ۔ اِسی وجہ سے فُقہائے کِرام رَحِمَھُمُ اللہُ تعالٰیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ دار اِسْتِنْجا ء کرنے میں سانس نہ ۔
    (عالمگیری ج۱ص۲۰۴)

    روزہ میں قَے ہونا

    بَعض اَوْقات جب روزہ میں قَے ہوجاتی ہے تَو لوگ پریشان ہوجاتے ہیں بلکہ بعض تَو سمجھتے ہیں کہ روزہ میں خُود بَخُود قَے ہوجانے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں۔چُنانچِہ سَیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حُضورِ پُرنور ،شافِعِ یومُ النُّشُورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ترجَمہ:جس کو ماہ ِ رَمَضان میں خود بخود قَے آئی اسکا روزہ نہ ٹوٹا اور جس نے جان بوجھ کر قَے کی اسکا روزہ ٹوٹ گیا۔
    (کنزالعُمّال ج۸ص۲۳۰حدیث۲۳۸۱۴)
    ایک اورمقام پر ارشاد فرمایا، ''جس کو خود بخود قَے آئی اس پر قضَاء نہیں اور جس نے جان بوجھ کر قَے کی وہ روزہ کی قضاء کرے۔
    (ترمذی ج۲ص۱۷۳حدیث۷۲۰)

  2. #2
    Asadullah7's Avatar
    Asadullah7 is offline Advance Member
    Last Online
    16th November 2021 @ 05:27 AM
    Join Date
    26 Jan 2014
    Location
    Mai-khada
    Gender
    Male
    Posts
    6,351
    Threads
    610
    Credits
    1,220
    Thanked
    1050

    Default

    ‎بچہ آدمی کا باپ ہوتاہے‎

  3. #3
    Ibrar654's Avatar
    Ibrar654 is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2022 @ 12:28 PM
    Join Date
    25 May 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,739
    Threads
    91
    Credits
    190
    Thanked
    195

    Default


  4. #4
    ameenkhan is offline Junior Member
    Last Online
    13th February 2018 @ 08:39 AM
    Join Date
    10 Jul 2015
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    8
    Threads
    2
    Credits
    10
    Thanked
    0

    Default

    bahot ache

  5. #5
    UET Boy's Avatar
    UET Boy is offline Advance Member
    Last Online
    30th July 2023 @ 09:18 AM
    Join Date
    12 Aug 2009
    Location
    UET
    Gender
    Male
    Posts
    1,130
    Threads
    49
    Credits
    1,582
    Thanked
    56

    Default

    JazakALLAH...
    Electrical Engineering
    (Powered By UET)

  6. #6
    Jibran126's Avatar
    Jibran126 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th September 2015 @ 12:07 PM
    Join Date
    06 Apr 2015
    Location
    In YOUR HERT
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    850
    Threads
    43
    Credits
    0
    Thanked
    24

    Default

    JazakAllah.....

    . Najam Mirani bhai aap to Mod The Ne..?!?

  7. #7
    Ferozgenious is offline Senior Member+
    Last Online
    4th April 2018 @ 08:20 PM
    Join Date
    18 Jul 2010
    Age
    36
    Posts
    156
    Threads
    27
    Credits
    90
    Thanked
    4

    Default

    BOHAT ACHAY.... JAZAKALLAH..

  8. #8
    Jamil Afridi's Avatar
    Jamil Afridi is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,465
    Threads
    40
    Credits
    350
    Thanked
    88

    Default

    I love Pakistan

  9. #9
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  10. #10
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  11. #11
    kashifamjad's Avatar
    kashifamjad is offline Senior Member+
    Last Online
    17th June 2017 @ 03:05 PM
    Join Date
    19 Jul 2014
    Location
    mardan
    Gender
    Male
    Posts
    431
    Threads
    29
    Credits
    62
    Thanked
    31

    Default

    NICE.......

  12. #12
    Bachaljani's Avatar
    Bachaljani is offline Senior Member+
    Last Online
    29th April 2022 @ 10:19 PM
    Join Date
    30 Jun 2015
    Gender
    Male
    Posts
    152
    Threads
    21
    Credits
    258
    Thanked
    4

    Default

    Jazak allah kher

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. مسجد اقصیٰ تاریخ کے آئینے میں
    By aziz_865 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 3
    Last Post: 11th April 2018, 10:45 AM
  2. خلاصہ قرآن (گیارواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 5
    Last Post: 5th June 2014, 05:24 PM
  3. Roza aur Sehat
    By azim in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 8
    Last Post: 19th July 2011, 01:14 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •