Results 1 to 12 of 12

Thread: Eid Ka Anmol Tohfa (عید کا انمول تحفہ)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Eid Ka Anmol Tohfa (عید کا انمول تحفہ)


    عید کا انمول تحفہ

    مَنقول ہے کہ جو شخص عِیدکے دِن تین سو مرتبہ ''سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ '' پڑھے اور فَوت شُدہ مسلمانوں کی اَرْواح کو اِس کا ایصالِ ثواب کرے تو ہر مسلمان کی قَبْر میں ایک ہزار انوار داخِل ہوتے ہیں اور جب وہ پڑھنے والا خود مَرے گا،اللہ تعالیٰ عَزَّوَجَلَّ اُس کی قَبْر میں بھی ایک ہزار انوار داخِل فرمائیگا۔(یہ وِرْد دونوں عِیْدَین میں کیا جاسکتا ہے)
    (مُکَاشَفَۃُ القُلُوب ص۳۰۸)

    نمازِ عید سے قبل کی ایک سنت

    میٹھے میٹھے اِسلا می بھائیو!اب اُن باتوں کا بَیان کیا جاتا ہے جو عِیْدَیْن (یعنی عِیدُ الفِطْر اور بَقَر عِید دونوں ہی) میں سُنَّت ہیں۔چُنانچِہ حضرتِ سَیِّدُنا بُرَیْدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ سے مَروی ہے کہ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، پیکرِ جُودو سخاوت، سراپا رَحمت، محبوبِ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم عِیْدُ الفِطْر کے دِن کچھ کھا کر نَماز کیلئے تشریف لے جاتے تھے۔اور عیدالْاَضْحٰی کے روز اُس وقت تک نہیں کھاتے تھے جب تک نَماز سے فارغِ نہ ہو جاتے۔ (جامع ترمذی ج۲ ص ۷۰ حدیث۵۴۲) اور ''بُخاری '' کی رِوایَت حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہُ سے ہے کہ عِیْدُالفِطْر کے دِن(نَمازِ عید کیلئے)تشریف نہ لے جاتے جب تک چند کھَجوریںنہ تَناوُل فرمالیتے او روہ طاق ہوتیں۔
    (صحیح البخاری ج۱ ص ۳۲۸ حدیث ۹۵۳)
    حضرتِ سَیِّدُنا ابُوہُرَیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوايت ہے کہ نبیِّ رَحمت ، شفیعِ امّت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم عِیْد کو (نَماز ِعِیْد کیلئے)ایک راستہ سے تشریف لے جاتے اور دُوسرے راستے سے واپَس تشریف لاتے۔
    (جامع تِرمذِی ج۲ص۶۹حدیث۵۴۱)

    ''عید میں غریبوں کو مت بھولو'' کے 21 حُرُوف کی نسبت سے عِیْد کے اِکیس مستحبّات
    (۱)حَجامت بنوانا،(مگر زُلفیں بنوائيے نہ کہ اِنگریزی بال)(۲)ناخُن تَرشوانا (۳) غُسل کرنا(۴)مِسواک کرنا(یہ اُس کے عِلاوہ ہے جو وُضُومیں کی جاتی ہے ) (۵)اچھّے کپڑے پَہننا،نَئے ہوں تو نئے ورنہ دُھلے ہوئے(۶)خُوشبو لگانا (۷) انگوٹھی پَہننا ،(اسلامی بھائی جب کبھی انگوٹھی پہنيں تو اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ صِرف ساڑھے چار ماشہ سے کم وَزْن چاندی کی ایک ہی انگوٹھی پَہنيں ۔ایک سے زیادہ نہ پہنيں اور اُس ایک انگوٹھی میں بھی نگینہ ایک ہی ہوایک سے زیادہ نگینے نہ ہوں اور بِغیر نگینے کی بھی نہ پہنيں۔نگینے کے وَزْن کی کوئی قِید نہیں۔چاندی یا کسی اور دھات کا چَھلّہ یا چاندی کے بیان کردہ وَزْن وغيرہ کے عِلاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی یا چَھلّہ مرد نہیں پَہن سکتا)(۸)نَمازِ فَجْرمسجِد مَحَلّہ میں پڑھنا (۹) عِیْدُالفِطْر کی نَماز کو جانے سے پہلے چند کھَجوُریں کھالینا۔تین ،پانچ ،سات یا کم وبیش مگر طاق ہوں۔کَھجوُریں نہ ہوں تو کوئی ميٹھی چیز کھالیجئے۔ اگر نَماز سے پہلے کچھ بھی نہ کھایا تو گُناہ نہ ہوا۔مگر عِشاء تک نہ کھایا تو عِتاب (ملامت)کیاجائے گا (۱۰)نَمازِ عِید،عِیدگاہ میں ادا کرنا(۱۱) عِید گاہ پیدل جانا (۱۲)سُواری پر بھی جانے میں حَرَج نہیں مگر جس کو پیدل جانے پر قُدرت ہو اُس کیلئے پیدل جانا اَفضل ہے اور واپَسی پر سُواری پرآ نے میں حَرَج نہیں (۱۳)نَمازِ عِيد کیلئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپَس آنا (۱۴)عِید کی نَماز سے پہلے صَدَقَہِ فِطْر ادا کرنا۔ (اَفضل تو یِہی ہے مگر عِید کی نَماز سے قَبْل نہ دے سکے تو بعد میں دیدیں ) (۱۵)خُوشی ظاہِر کرنا(۱۶)کثرت سے صَدَقَہ دینا(۱۷)عیدگاہ کو اِطمینان ووَقار اور نیچی نِگاہ کِئے جانا(۱۸)آپس میں مُبارَک باد دینا(۱۹) بعدِ نَمازِ عِید مُصَافَحہ (یعنی ہاتھ مِلانا)اور مُعانَقَہ (یعنی گلے ملنا)جیسا کہ عُموماً مسلمانوں میں رائج ہے بِہتر ہے کہ اِس میں اِظہار ِ مُسَرَّت ہے (بہارِشریعت حصّہ ۴ص۷۱)مگر اَمْرَدِخوبصورت سے گلے ملنا مَحَلِّ فِتنہ ہے(۲۰) عِیدُالْاَضحٰی (یعنی بَقَر عِید )تمام اَحْکام میں عِیْدُالفِطْر (یعنی ميٹھی عِید )کی طرح ہے۔ صِرْف بعض باتوں میں فَرْق ہے۔مَثَلاً اِس میں (یعنی بَقَر عِید میں)مُسْتَحَب یہ ہے کہ نَماز سے پہلے کچھ نہ کھائے چاہے قُربانی کرے یا نہ کرے اور اگر کھا لیا تَو کَراہَت بھی نہیں (۲۱)عِیدُالفِطْر (یعنی میٹھی عِید)کی نَماز کیلئے جاتے ہوئے راستے میں آہِستہ سے تکبیر کہئے اور نَمازِ عِیدُالْاَضحٰی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں بُلند آواز سے تکبیر کہئے ۔ تکبیر یہ ہے

    اَللہُ اَکْبَرُ ؕ اَللہُ اَکْبَرُ ؕ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ ؕ اَللہُ اَکْبَر وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ ؕ
    ترجَمہ:اللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بڑا ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّسب سے بڑا ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سِوا کوئی عِبادت کے لائق نہیں اوراللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بڑا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بڑا ہے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ ہی کے لئے تمام خوبیاں ہیں۔

    (فیضانِ رمضان صفحہ 1328-1322)

  2. #2
    saadsadig's Avatar
    saadsadig is offline Advance Member
    Last Online
    25th April 2021 @ 10:09 AM
    Join Date
    17 Feb 2013
    Location
    Punjab
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,915
    Threads
    106
    Credits
    222
    Thanked
    112

  3. #3
    Ibrar654's Avatar
    Ibrar654 is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2022 @ 12:28 PM
    Join Date
    25 May 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,739
    Threads
    91
    Credits
    190
    Thanked
    195

    Default


  4. #4
    ALMAS MAKEN's Avatar
    ALMAS MAKEN is offline Senior Member+
    Last Online
    9th April 2018 @ 05:58 PM
    Join Date
    15 Jul 2015
    Location
    SARGODHA
    Age
    23
    Gender
    Male
    Posts
    1,045
    Threads
    64
    Credits
    137
    Thanked
    48

    Default

    NICE JANAB GOOD LUCK
    SALAMT RAHO

  5. #5
    Mehtab33's Avatar
    Mehtab33 is offline Member
    Last Online
    6th August 2015 @ 08:39 PM
    Join Date
    25 Dec 2014
    Location
    @Itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    1,631
    Threads
    188
    Thanked
    169

    Default


  6. #6
    naeemjee is offline Senior Member+
    Last Online
    31st August 2020 @ 07:21 AM
    Join Date
    31 Jan 2010
    Location
    sahiwal
    Gender
    Male
    Posts
    60
    Threads
    1
    Credits
    91
    Thanked
    4

    Default

    jazakALLAH

  7. #7
    Billi x is offline Senior Member+
    Last Online
    24th July 2019 @ 08:50 PM
    Join Date
    13 Jul 2015
    Gender
    Male
    Posts
    189
    Threads
    4
    Credits
    716
    Thanked
    6

    Default

    Subhann Allah Good Posting

  8. #8
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ

  9. #9
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  10. #10
    bozdaranees's Avatar
    bozdaranees is offline Senior Member+
    Last Online
    6th January 2016 @ 11:31 AM
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    Hyderabad
    Gender
    Male
    Posts
    212
    Threads
    12
    Credits
    0
    Thanked
    13

    Default

    very nice

  11. #11
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Jazzak Allah

  12. #12
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default

    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ

Similar Threads

  1. سعودی عربSearch On
    By Confuse in forum General Knowledge
    Replies: 28
    Last Post: 10th November 2016, 10:07 PM
  2. اردو ادب میں ماں کا کردار
    By Resham in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 22nd September 2016, 08:45 PM
  3. لمبی عمر کا راز
    By Tanveer99 in forum Baat cheet
    Replies: 10
    Last Post: 12th April 2015, 04:21 PM
  4. اسلام میں تفریح اور کھیل کا تصور
    By SHonas in forum General Knowledge
    Replies: 17
    Last Post: 18th December 2013, 12:06 PM
  5. رمضان المبارک میں کھجور کا شربت
    By Ladla Student in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 16
    Last Post: 25th July 2012, 01:17 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •