السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
.
آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
--------
دوستوں مسلمان سائنسدان ابن الہیشم ایک عرب سائنسدان تھے-انہوں نے آنکھ اور بصارت کے اصولوں کے حوالے سے اہم کام کیے-انہیں روشنی کے رویے کے علم یعنی آپٹکس[optics] کا بانی مانا جاتاہے-
ان کی تصنیف"آپٹکس کی کتاب" نے بصارت کی جدید تھیوری کی وضاحت کی اور اسے ثابت بھی کیا-انہوں نے آنکھ کی سرجری میں بہت سی بہتریاں تجویز کیں اور دیکھنے کے عمل،آنکھ کی ساخت،آنکھ میں امیج بننا اور بصارتی سسٹم کو درست طریقہ سے بیان کیا-ابن الہیشم نے پن ہول [PINHOLE] کیمرا کے اصول بھی بیان کے تھے----
بحوالہ
پنجاب ٹیکسٹ بک[بائیولوجی]
--------
امید ہے کہ میری اس چھوٹی سی کوشش سے آپ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا. . .شکریہ والسلام
Bookmarks