Results 1 to 9 of 9

Thread: جادو سے بچاؤ کا طریقہ

  1. #1
    Nizam.'s Avatar
    Nizam. is offline Advance Member
    Last Online
    19th January 2023 @ 12:19 AM
    Join Date
    22 Dec 2014
    Location
    Naukot sindh
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,219
    Threads
    145
    Credits
    2,992
    Thanked
    111

    Default جادو سے بچاؤ کا طریقہ




    سب سے اہم طریقے جن کے ساتھ جادو کے خطرہ سے اسکے وقوع سے پہلے بچاؤ کیا جاسکتا ہے، وہاذکار شرعیہ اور دعائیں مسنونہ ہیں۔ان میں سے بعض اذکار ذیل میں ذکر کئے جاتے ہیں۔1۔ہر فرضی نماز سے سلام پھیرنے کے بعد ذکر واذکار جو کہ احادیث میں وارد ہیں کرنے کے بعد آیۃ الکرسی کا پڑھنا۔2۔اور ایسے ہی رات کو سوتے وقت آیۃالکرسی پڑھنا۔ اور یہ آیۃ الکرسی قرآن مجید میں سب سے عظیم آیت ہے اور وہ اللہ تعالی کا یہ ارشاد ہے۔﴿اللَّهُ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ الحَىُّ القَيّومُۚلا تَأخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَومٌۚلَهُ ما فِى السَّمـٰو ٰتِ وَما فِى الأَر ضِۗمَن ذَا الَّذى يَشفَعُ عِندَهُ إِلّا بِإِذنِهِۚيَعلَمُ ما بَينَ أَيديهِم وَما خَلفَهُمۖوَلا يُحيطونَ بِشَىءٍ مِن عِلمِهِ إِلّابِما شاءَۚوَسِعَ كُر سِيُّهُ السَّمـٰو ٰتِ وَالأَر ضَۖوَلا يَـٔودُهُ حِفظُهُماۚوَهُوَ العَلِىُّ العَظيمُ٢٥٥﴾..... سورة البقرة"اللہ تعالی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے جسے نہ تو اونگھ آئے اور نہ ہی نیند آسمان وزمین میں تمام چیزیں اسی کی ملکیت ہیں کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کر سکے وہ جو ان کے سامنے ہے اور جو انکے پیچھے ہے اس کے علم میں ہے وہ اسکے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی کی وسعت نے آسماننے و زمین کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالی ان کی حفاظت سے نہ تو تھکتا اور نہ ہی اکتاتا ہے اور وہ بلند اور بہت بڑا ہے۔ ‘‘3۔ اور ایسے ہی ہر فرضی نماز کے بعد ان تین سورتیں کا پڑھنا ﴿قل هو الله احد﴾ اور ﴿قل اعوذ برب الفلق﴾ اور ﴿قل اعوذ برب الناس﴾ اور ان تینوں کو فجر کی نماز کے بعد دن کے شروع اور رات کے شروع مغرب کی نماز کے بعد تینتین مرتبہ پڑھیں۔4۔ اور ایسے ہی سورہ البقرہ کی آخری دوآیات رات کے شروع میں پڑھیں۔ارشاد باری تعالی ہے۔﴿ءامَنَ الرَّ سولُ بِما أُنزِلَ إِلَيهِ مِن رَ بِّهِ وَالمُؤمِنونَۚكُلٌّ ءامَنَ بِاللَّهِ وَمَلـٰئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُ سُلِهِ لا نُفَرِّ قُ بَينَ أَحَدٍ مِن رُ سُلِهِۚوَقالوا سَمِعنا وَأَطَعناۖغُفر انَكَ رَ بَّنا وَإِلَيكَ المَصيرُ ٢٨٥لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًاإِلّا وُسعَهاۚلَها ما كَسَبَت وَعَلَيها مَا اكتَسَبَتۗرَ بَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأناۚرَ بَّنا وَلا تَحمِل عَلَينا إِصرً ا كَما حَمَلتَهُ عَلَى الَّذينَ مِن قَبلِناۚرَ بَّنا وَلا تُحَمِّلنا ما لا طاقَةَ لَنا بِهِۖوَاعفُ عَنّا وَاغفِر لَنا وَار حَمناۚأَنتَ مَولىٰنا فَانصُر ناعَلَى القَومِ الكـٰفِر ينَ٢٨٦﴾..... سورة البقرة"رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اسکی طرف اللہ تعالی کی جانب سے نازل کی گئی اور مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ تعالی اور اسکے فرشتوں اور اسکی کتابوں اور اسکے رسولوں پر ایمان لائے اس کے رسولوں میں سے کسی ایک کے درمیان ہم فرق نہیں کرتے اور انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو نیکی کرے وہ اسکے لئے اور جو برائی کرے وہ اس پر ہے اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوںیا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما "اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح حدیث میں یہ ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا:’’جس نے رات میں آیۃ الکرسی پڑھی تو اللہ تعالی کی طرف سے اس پر ایک محافظ مقرر ہوجاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں آتا‘‘اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہبھی صحیح حدیث میں یہ ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا :’’جس نے رات میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں تو وہ اسے کافی ہیں‘‘اور اس کا معنی یہ ہے کہ اسے ہر بری چیز سے کافی رہیں گی۔ واللہ تعالی اعلم۔اور اللہ تعالی ہی زیادہ علم رکھنے والا ہے۔5۔اور ایسے ہی کثرت کے ساتھ دن اور رات کو اور کسی بھی مکان میں داخل ہوتے ہوئے اور صحراء میںجاتے ہوئے اور فضاء اور سمندر میں ہر شر سے ان پورے کلمات کے ساتھ اللہ تعالی کی پناہ مانگنی چاہیے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول پر عمل کرتے ہوئے۔""جو کسی منزل پر اترا اور اس نے یہ کہا-»اعوذ بکلمات اللہ التامات من شرما خلق«"میں اللہ تعالی کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی"اسے کوئی نقصان نہیں دے گی حتی کہ وہ وہاں سے کوچ کرجائے۔6۔ اور ایسے ہی مسلمان کو چاہئے کہ وہ دن کے شروع اور رات کے شروع میں )تین بار( یہ پڑھے :»بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمه شئ فی الارض ولا فی السماء وهو السميع العليم «اس کی ترغیب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت اور صحیح ہے اور یہ ہر پریشانی سے سلامتی کا سبب ہے۔تو تعوذات اور اذکار جادو کے شر اور دوسرے شروں سے بچاؤ کے لئے سب سے بڑے اسباب میں سے ہیں جو کہ ان پر ایمان اور صدق دل کے ساتھ ہمیشگی اور اللہتعالی بھروسہ اور اعتماد کرے گا۔اور جادو ہوجانے کے بعد اسکی تباہی کے لئے سب سے بڑا اسلحہ ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کے سامنے گریہ زاری اوراس سے اس کے زوال اور تکلیف کے خاتمے کا سوال بھی کثرت سے ہونا چاہئے۔اور ان دعاؤں میں سے جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جادو کے مریضوں سے علاج کے سلسلہ میں ثابت ہیں ایک یہ بھی ہے اسکے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو دم کیا کرتے تھے۔»اللهم رب الناس اذھب الباس واشفانت الشافی لا شفاء الا شفاؤک شفاءلایغاد رسقما «"اے اللہ لوگوں کے رب تکلیف دور کردے اور شفایابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے"اور ایسے ہی وہ دم جو کہ جبریل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا تھا اور وہ انکا یہ قول ہے۔» بسم اللہ ارقیک من کل شئ یؤذیک ومن شر کل نفس او عین حاسد اللہ یشفیک بسم الله ارقیک«"میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا ہر حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں"تو اسے تکرار سےتین بار پڑھے )

  2. #2
    Gilani_Pgc's Avatar
    Gilani_Pgc is offline Advance Member
    Last Online
    26th April 2023 @ 07:12 AM
    Join Date
    25 Jun 2011
    Location
    Guj,Lhr,Pk,Dep
    Gender
    Male
    Posts
    1,016
    Threads
    43
    Credits
    1,232
    Thanked
    252

    Default

    السلام علیکم۔
    @Nizam.
    نظام بھائی بہت شکریہ ہمارے ساتھ دعائیں مسنونہ شئیر کرنے کا۔
    اللہ سب کو اپنی پناہ میں رکھے۔
    آمین۔

  3. #3
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  4. #4
    Saeed785's Avatar
    Saeed785 is offline Member
    Last Online
    17th December 2015 @ 06:08 PM
    Join Date
    06 Aug 2015
    Gender
    Male
    Posts
    665
    Threads
    20
    Thanked
    60

    Default


  5. #5
    sajid.jee is offline Senior Member+
    Last Online
    13th February 2022 @ 04:52 PM
    Join Date
    28 Nov 2014
    Gender
    Male
    Posts
    204
    Threads
    28
    Credits
    284
    Thanked
    10

    Default

    sobhan allah

  6. #6
    SAEED MHD's Avatar
    SAEED MHD is offline Senior Member+
    Last Online
    6th March 2020 @ 09:51 AM
    Join Date
    25 Nov 2010
    Location
    Samana Hangu
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    728
    Threads
    143
    Credits
    47
    Thanked
    54

    Default


  7. #7
    AasifAli786 is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2020 @ 02:06 AM
    Join Date
    18 Aug 2015
    Gender
    Male
    Posts
    535
    Threads
    36
    Credits
    18
    Thanked
    26

    Default

    جزاک اللہ

  8. #8
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    14th April 2024 @ 03:03 PM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,911
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote Nizam. said: View Post



    سب سے اہم طریقے جن کے ساتھ جادو کے خطرہ سے اسکے وقوع سے پہلے بچاؤ کیا جاسکتا ہے، وہاذکار شرعیہ اور دعائیں مسنونہ ہیں۔ان میں سے بعض اذکار ذیل میں ذکر کئے جاتے ہیں۔1۔ہر فرضی نماز سے سلام پھیرنے کے بعد ذکر واذکار جو کہ احادیث میں وارد ہیں کرنے کے بعد آیۃ الکرسی کا پڑھنا۔2۔اور ایسے ہی رات کو سوتے وقت آیۃالکرسی پڑھنا۔ اور یہ آیۃ الکرسی قرآن مجید میں سب سے عظیم آیت ہے اور وہ اللہ تعالی کا یہ ارشاد ہے۔﴿اللَّهُ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ الحَىُّ القَيّومُۚلا تَأخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَومٌۚلَهُ ما فِى السَّمـٰو ٰتِ وَما فِى الأَر ضِۗمَن ذَا الَّذى يَشفَعُ عِندَهُ إِلّا بِإِذنِهِۚيَعلَمُ ما بَينَ أَيديهِم وَما خَلفَهُمۖوَلا يُحيطونَ بِشَىءٍ مِن عِلمِهِ إِلّابِما شاءَۚوَسِعَ كُر سِيُّهُ السَّمـٰو ٰتِ وَالأَر ضَۖوَلا يَـٔودُهُ حِفظُهُماۚوَهُوَ العَلِىُّ العَظيمُ٢٥٥﴾..... سورة البقرة"اللہ تعالی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے جسے نہ تو اونگھ آئے اور نہ ہی نیند آسمان وزمین میں تمام چیزیں اسی کی ملکیت ہیں کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کر سکے وہ جو ان کے سامنے ہے اور جو انکے پیچھے ہے اس کے علم میں ہے وہ اسکے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی کی وسعت نے آسماننے و زمین کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالی ان کی حفاظت سے نہ تو تھکتا اور نہ ہی اکتاتا ہے اور وہ بلند اور بہت بڑا ہے۔ ‘‘3۔ اور ایسے ہی ہر فرضی نماز کے بعد ان تین سورتیں کا پڑھنا ﴿قل هو الله احد﴾ اور ﴿قل اعوذ برب الفلق﴾ اور ﴿قل اعوذ برب الناس﴾ اور ان تینوں کو فجر کی نماز کے بعد دن کے شروع اور رات کے شروع مغرب کی نماز کے بعد تینتین مرتبہ پڑھیں۔4۔ اور ایسے ہی سورہ البقرہ کی آخری دوآیات رات کے شروع میں پڑھیں۔ارشاد باری تعالی ہے۔﴿ءامَنَ الرَّ سولُ بِما أُنزِلَ إِلَيهِ مِن رَ بِّهِ وَالمُؤمِنونَۚكُلٌّ ءامَنَ بِاللَّهِ وَمَلـٰئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُ سُلِهِ لا نُفَرِّ قُ بَينَ أَحَدٍ مِن رُ سُلِهِۚوَقالوا سَمِعنا وَأَطَعناۖغُفر انَكَ رَ بَّنا وَإِلَيكَ المَصيرُ ٢٨٥لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًاإِلّا وُسعَهاۚلَها ما كَسَبَت وَعَلَيها مَا اكتَسَبَتۗرَ بَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأناۚرَ بَّنا وَلا تَحمِل عَلَينا إِصرً ا كَما حَمَلتَهُ عَلَى الَّذينَ مِن قَبلِناۚرَ بَّنا وَلا تُحَمِّلنا ما لا طاقَةَ لَنا بِهِۖوَاعفُ عَنّا وَاغفِر لَنا وَار حَمناۚأَنتَ مَولىٰنا فَانصُر ناعَلَى القَومِ الكـٰفِر ينَ٢٨٦﴾..... سورة البقرة"رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اسکی طرف اللہ تعالی کی جانب سے نازل کی گئی اور مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ تعالی اور اسکے فرشتوں اور اسکی کتابوں اور اسکے رسولوں پر ایمان لائے اس کے رسولوں میں سے کسی ایک کے درمیان ہم فرق نہیں کرتے اور انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو نیکی کرے وہ اسکے لئے اور جو برائی کرے وہ اس پر ہے اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوںیا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما "اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح حدیث میں یہ ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا:’’جس نے رات میں آیۃ الکرسی پڑھی تو اللہ تعالی کی طرف سے اس پر ایک محافظ مقرر ہوجاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں آتا‘‘اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہبھی صحیح حدیث میں یہ ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا :’’جس نے رات میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں تو وہ اسے کافی ہیں‘‘اور اس کا معنی یہ ہے کہ اسے ہر بری چیز سے کافی رہیں گی۔ واللہ تعالی اعلم۔اور اللہ تعالی ہی زیادہ علم رکھنے والا ہے۔5۔اور ایسے ہی کثرت کے ساتھ دن اور رات کو اور کسی بھی مکان میں داخل ہوتے ہوئے اور صحراء میںجاتے ہوئے اور فضاء اور سمندر میں ہر شر سے ان پورے کلمات کے ساتھ اللہ تعالی کی پناہ مانگنی چاہیے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول پر عمل کرتے ہوئے۔""جو کسی منزل پر اترا اور اس نے یہ کہا-»اعوذ بکلمات اللہ التامات من شرما خلق«"میں اللہ تعالی کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی"اسے کوئی نقصان نہیں دے گی حتی کہ وہ وہاں سے کوچ کرجائے۔6۔ اور ایسے ہی مسلمان کو چاہئے کہ وہ دن کے شروع اور رات کے شروع میں )تین بار( یہ پڑھے :»بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمه شئ فی الارض ولا فی السماء وهو السميع العليم «اس کی ترغیب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت اور صحیح ہے اور یہ ہر پریشانی سے سلامتی کا سبب ہے۔تو تعوذات اور اذکار جادو کے شر اور دوسرے شروں سے بچاؤ کے لئے سب سے بڑے اسباب میں سے ہیں جو کہ ان پر ایمان اور صدق دل کے ساتھ ہمیشگی اور اللہتعالی بھروسہ اور اعتماد کرے گا۔اور جادو ہوجانے کے بعد اسکی تباہی کے لئے سب سے بڑا اسلحہ ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کے سامنے گریہ زاری اوراس سے اس کے زوال اور تکلیف کے خاتمے کا سوال بھی کثرت سے ہونا چاہئے۔اور ان دعاؤں میں سے جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جادو کے مریضوں سے علاج کے سلسلہ میں ثابت ہیں ایک یہ بھی ہے اسکے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو دم کیا کرتے تھے۔»اللهم رب الناس اذھب الباس واشفانت الشافی لا شفاء الا شفاؤک شفاءلایغاد رسقما «"اے اللہ لوگوں کے رب تکلیف دور کردے اور شفایابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے"اور ایسے ہی وہ دم جو کہ جبریل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا تھا اور وہ انکا یہ قول ہے۔» بسم اللہ ارقیک من کل شئ یؤذیک ومن شر کل نفس او عین حاسد اللہ یشفیک بسم الله ارقیک«"میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا ہر حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں"تو اسے تکرار سےتین بار پڑھے )
    سبحان اللہ

  9. #9
    M.U.A.K 47 is offline Member
    Last Online
    24th August 2017 @ 02:50 PM
    Join Date
    28 Aug 2016
    Location
    Dir upper
    Gender
    Male
    Posts
    332
    Threads
    37
    Thanked
    25

    Default

    بہت خوب ۔۔۔

Similar Threads

  1. رزق کی کشادگی کا خاص
    By uxpos in forum Islam
    Replies: 24
    Last Post: 19th November 2022, 09:29 PM
  2. اعتکاف کے مسائل
    By Shehzad Iqbal in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 28
    Last Post: 14th May 2016, 10:02 PM
  3. فضائلِ سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ ،قرآن 
    By uxpos in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 9
    Last Post: 23rd July 2014, 04:26 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 20th April 2014, 06:42 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •