Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: Hazrat Adam Aleh Salam Ki Toba Kesay Qabool Huee(آدم علیہ السلام کی توبہ کیسے قبول ¬

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Hazrat Adam Aleh Salam Ki Toba Kesay Qabool Huee(آدم علیہ السلام کی توبہ کیسے قبول ¬


    آدم علیہ السلام کی توبہ کیسے قبول ہوئی؟

    حضرت آدم علیہ السلام نے جنت سے زمین پر آنے کے بعد تین سو برس تک ندامت کی وجہ سے سر اٹھا کر آسمان کی طرف نہیں دیکھا اور روتے ہی رہے روایت ہے کہ اگر تمام انسانوں کے آنسو جمع کئے جائیں تو اتنے نہیں ہوں گے جتنے آنسو حضرت داؤد علیہ السلام کے خوف ِ الٰہی سے زمین پر گرے اور اگر تمام انسانوں اور حضرت داؤد علیہ السلام کے آنسوؤں کو جمع کیا جائے تو حضرت آدم علیہ السلام کے آنسو ان سب لوگوں سے زیادہ ہوں گے۔
    (تفسیر صاوی،ج۱،ص۵۵،پ۱،البقرۃ: ۳۷)
    بعض روایات میں ہے کہ آپ نے یہ پڑھ کر دعا مانگی کہ

    سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ
    لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِی اِنَّہٗ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ۔

    یعنی اے اللہ! میں تیری حمد کے ساتھ تیری پاکی بیان کرتا ہوں۔ تیرا نام برکت والا ہے اور تیری بزرگی بہت ہی بلند مرتبہ ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی نہیں جو گناہوں کو بخش دے۔

    (تفسیر جمل علی الجلالین، ج۱،ص۶۳،پ۱، البقرۃ:۳۷)
    اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے

    قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیۡنَ ﴿23﴾

    یعنی اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کرلیا اور اگر تو ہمیں رحم فرما کر نہ بخشے گا تو ہم گھاٹا اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔

    (تفسیر جلالین، ص۱۳۱،پ۸، الاعراف:۲۳)
    لیکن حاکم و طبرانی و ابو نعیم و بیہقی نے حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کی ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام پر عتاب ِ الٰہی ہوا تو آپ توبہ کی فکر میں حیران تھے۔ ناگہاں اس پریشانی کی عالم میں یاد آیا کہ وقت پیدائش میں نے سراٹھا کر دیکھا تھا کہ عرش پر لکھا ہوا ہے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ ِ اسی وقت میں نے سمجھ لیا تھا کہ بارگاہِ الٰہی میں وہ مرتبہ کسی کو میسر نہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام اپنے نام اقدس کے ساتھ ملا کر عرش پر تحریر فرمایا ہے۔ لہٰذا آپ نے اپنی دعا میں رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا کے ساتھ یہ عرض کیا کہ اسئلک بحق محمد ان تغفرلی اور ابن منذر کی روایت میں یہ کلمات بھی ہیں کہ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِجَاہِ مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَکَرَامَتِہِ عَلَیْکَ اَنْ تَغْفِرَلِیْ خَطِیْئَتِی
    یعنی اے اللہ! تیرے بندہ خاص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جاہ و مرتبہ کے طفیل میں اور ان کی بزرگی کے صدقے میں جو انہیں تیرے دربار میں حاصل ہے میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو میرے گناہ کو بخش دے۔

    یہ دعا کرتے ہی حق تعالیٰ نے ان کی مغفرت فرما دی اور توبہ مقبول ہوئی۔
    (تفسیر خزائن العرفان، ص ۱۰۹۴، ۱۰۹۵،پ۱، البقرۃ:۳۷)
    قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ:

    فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ ﴿37﴾

    (پ1،البقرۃ:37)

    ترجمہ کنزالایمان:۔پھر سیکھ لئے آدم نے اپنے رب سے کچھ کلمے تو اللہ نے اس کی توبہ
    قبول کی بیشک وہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان۔

    درسِ ہدایت:۔ اس واقعہ سے چند اسباق پر روشنی پڑتی ہے جو یہ ہیں
    اس سے معلوم ہوا کہ مقبولانِ بارگاہِ الٰہی کے وسیلہ سے بحق فلاں و بجاہ فلاں کہہ کر دعا مانگنی جائز اور حضرت آدم علیہ السلام کی سنت ہے۔
    حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ دسویں محرم کو قبول ہوئی جنت سے نکلتے وقت دوسری نعمتوں کے ساتھ عربی زبان بھی آپ سے بھلا دی گئی تھی اور بجائے اس کے سریانی زبان آپ کی زبان پر جاری کردی گئی تھی۔ مگر توبہ قبول ہونے کے بعد پھرعربی زبان بھی آپ کو عطا کردی گئی۔
    (تفسیر خزائن العرفان، ص ۱۰۹۵،پ۱، البقرۃ: ۳۷)
    چونکہ حضرت آدم علیہ السلام کی خطا اجتہادی تھی اور اجتہادی خطا معصیت نہیں ہے اس لیے جو شخص حضرت آدم علیہ السلام کو عاصی یا ظالم کہے گا وہ نبی کی توہین کے سبب سے کافر ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ مالک و مولیٰ ہے وہ اپنے بندہ خاص حضرت آدم علیہ السلام کو جو چاہے فرمائے اس میں ان کی عزت ہے دوسرے کی کیا مجال کہ خلافِ ادب کوئی لفظ زبان پر لائے اور قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے فرمائے ہوئے کلمات کو دلیل بنائے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انبیائے کرام علیہم السلام کی تعظیم و توقیر اور ان کے ادب و اطاعت کا حکم فرمایا ہے لہٰذا ہم پر یہی لازم ہے کہ ہم حضرت آدم علیہ السلام اور دوسرے تمام انبیاء کرام کا ادب و احترام لازم جانیں اور ہرگزہرگز ان حضرات کی شان میں کوئی ایسا لفظ نہ بولیں جس میں ادب کی کمی کا کوئی شائبہ بھی ہو۔

  2. #2
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    السلام علیکم نجم میرانی بھیا
    آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری درخواست پر اتنی تحقیق کی
    جزاک اللہ
    میرے علم میں اضافہ ہوا
    اور آپ کی اس شئیرینگ سے بہت سے دوستوں کو بھی فائدہ ہوگا
    انشاء اللہ
    ایک بار پھر سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں
    بہت شکریہ

  3. #3
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    اب ایک سوال اور ہے وہ یہ کہ
    اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ السلام کو سزا کے طور پر زمین پر بھیجا
    یا
    اپنا خلیفہ بنا کر
    اگر خلیفہ بناکر بھیجا توکیا سزا کے ساتھ
    اس بات کی بھی وضاحت فرما دیں

  4. #4
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Default

    Quote AsifSattarvi said: View Post
    اب ایک سوال اور ہے وہ یہ کہ
    اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ السلام کو سزا کے طور پر زمین پر بھیجا
    یا
    اپنا خلیفہ بنا کر
    اگر خلیفہ بناکر بھیجا توکیا سزا کے ساتھ
    اس بات کی بھی وضاحت فرما دیں

    آپ کے سوال کا جواب آپ کو میرے اس تھریڈ میں مل جائے گا ۔ ان شاء اللہ عزوجل


  5. #5
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Default

    Quote AsifSattarvi said: View Post
    السلام علیکم نجم میرانی بھیا
    آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری درخواست پر اتنی تحقیق کی
    جزاک اللہ
    میرے علم میں اضافہ ہوا
    اور آپ کی اس شئیرینگ سے بہت سے دوستوں کو بھی فائدہ ہوگا
    انشاء اللہ
    ایک بار پھر سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں
    بہت شکریہ

    آمین
    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
    آصف ستاروی بھائی آپ کے علمی سوالات سے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے
    آپ کا بھی بے حد شکریہ جو آپ علمی سوالات پوچھتے رہتے ہیں تا کہ
    دوسرے بہنو بھائیوں کو بھی فائدہ پہنچے ۔
    جزاک اللہ خیرا

  6. #6
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default

    Ae Allah hamary ilm me izafa farma
    ....

  7. #7
    Saeed785's Avatar
    Saeed785 is offline Member
    Last Online
    17th December 2015 @ 06:08 PM
    Join Date
    06 Aug 2015
    Gender
    Male
    Posts
    665
    Threads
    20
    Thanked
    60

    Default


  8. #8
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default

    جزاک اللہ بہت معلوماتی تھریڈ بنایا جزاک اللہ

  9. #9
    simple-man is offline Senior Member
    Last Online
    16th September 2020 @ 10:53 AM
    Join Date
    30 Oct 2014
    Location
    peshawar
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    172
    Threads
    23
    Thanked
    15

    Default


  10. #10
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزا ک اللہ خیرا

  11. #11
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    Quote M-Tahir said: View Post
    اللہ نے آدم کو خلیفہ بنا کر بہیجا
    اللہ کو دنیا بنانی تھی پہلے آدم کی روح بنائی ملائکوں کو سجدے کا کہا سبھ نے کیا ابلیس کو روک دیا
    کیونکہ ابلیس میں تہوڑا غرور تہا

    اب اس کو اپنے کئے کی سزا مل گئی اب
    آدم کی باری آئی تو بنا قصور کے جنت سے کیسے نکالے ایک درخت کا پہل کہانے سے روکا ھوا اور آدم علیہ سلام کو لیکن ابلیس کے جہانسے میں پہنس کر وہ پہل کھا لیا اب اللہ کو برا لگا تو جنت سے نکال دیا
    اب شکایت نہ ابلیس کی رہی نہ آدم علیہ سلام کی دونوں کو اپنے اپنے کئے کی سزائیں مل گئیں
    اور اللہ نے خلیفہ بہی بہیج دیا دنیا بن گئی

    .

    امید ہے بہائی آپ سمجھ گئے ہونگے
    اس بات کو غور سے پڑھیں

    چونکہ حضرت آدم علیہ السلام کی خطا اجتہادی تھی اور اجتہادی خطا معصیت نہیں ہے اس لیے جو شخص حضرت آدم علیہ السلام کو عاصی یا ظالم کہے گا وہ نبی کی توہین کے سبب سے کافر ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ مالک و مولیٰ ہے وہ اپنے بندہ خاص حضرت آدم علیہ السلام کو جو چاہے فرمائے اس میں ان کی عزت ہے دوسرے کی کیا مجال کہ خلافِ ادب کوئی لفظ زبان پر لائے اور قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے فرمائے ہوئے کلمات کو دلیل بنائے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انبیائے کرام علیہم السلام کی تعظیم و توقیر اور ان کے ادب و اطاعت کا حکم فرمایا ہے لہٰذا ہم پر یہی لازم ہے کہ ہم حضرت آدم علیہ السلام اور دوسرے تمام انبیاء کرام کا ادب و احترام لازم جانیں اور ہرگزہرگز ان حضرات کی شان میں کوئی ایسا لفظ نہ بولیں جس میں ادب کی کمی کا کوئی شائبہ بھی ہو۔

  12. #12
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    acha thiky

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  2. Replies: 23
    Last Post: 9th February 2016, 12:34 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 26th December 2013, 08:17 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 1st April 2009, 10:59 AM
  5. Replies: 3
    Last Post: 12th March 2007, 11:27 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •