فحاشی کے خلاف چینی حکومت کا کریک ڈاؤن، فحش مواد تک رسائی بند کی جائے ، چین کی گوگل اور دیگر سرچ انجنز کو وارننگ۔چین نے ملک بھر میں ہمہ قسم پورنو گرافی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے فحاشی کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے جس کا مقصد نہ صرف نوجوان طلبہ و طالبات کے بگڑتے ہوئے اخلاق کو درست کرنا ہے بلکہ انکی توجہ اعلٰی تعلیم اور کارآمد معلومات کی طرف مبذول کروانا ہے ۔اس سلسلے میں چینی حکومت میں ملک بھر میں پورنوگرافی پر پابندی کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ پر موجود تمام پورن سائیٹس کو بلاک کردیا ہے تاہم اس پابندی کے بعد اس قسم کے مواد کے متلاشی استعمال کنندگان نے گوگل اور دیگر سرچ انجنز کو استعمال کرتے ہوئے فحش مواد تک رسائی حاصل کرنا شروع کردی تھی جس پر چینی حکومت نے گوگل اور دیگر سرچ انجنز کو وارننگ دی ہے کہ وہ چین کے انٹر نیٹ صارفین کے لئے فحش مواد تک رسائی کو بند کرے ۔اسکے علاوہ فحش مواد پر مبنی رسائل آن لائن بلاگز اور دیگر پورن لنکس پر مکمل پابند عائد کردی گئی تاہم انٹر نیٹ پر موجود چیٹنگ اور دیگر ذرائع کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے ۔دلچسپ سوا ل یہ ہے کہ کیا انٹر نیٹ جیسی وسیع و عریض دنیا میںموجود پورنو گرافی تک رسائی حاصل کرنے کے کروڑوں لنکس کو چین بلاک رکھ سکے گا؟ تاہم گوگل نے اس وارننگ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل ایک سرچ انجن ہے جس کے پاس بلینز کے حساب سے ایسے لنکس اور پیجز ہیں جن کو کنٹرول کرنا انتہائی مشکل کام ہوگا۔
Bookmarks