میامی۔ امریکی کمپنی نے چاند پر قبرستان بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ سیلیسٹس نامی کمپنی مرنے والوں کی لاشیں جلانے کے بعد راکھ کا کچھ حصہ خلاء میں بھیج دینے کی سہولت پہلے ہی فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق باقیات کو راکھ کی شکل میں چاند پر پہنچانے کی سہولت کا آغاز 2010ء میں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے امریکی خلاء باز یوجین شومیک کی باقیات کو ایک سال تک چاند کے گرد مدار میں رکھنے کے بعد چاند کے جنوبی قطب پر دفن کیا ہے۔ کمپنی کے سربراہ کے مطابق ابھی تک پانچ ہزار افراد نے موت کے بعد اپنی باقیات کو چاند پر دفن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے