Results 1 to 2 of 2

Thread: مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں ورچولائزیشن م

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں ورچولائزیشن م

    کراچی ۔ مائیکرو سافٹ نے ورچولائزیشن کے لئے جاری اپنی مہم کا دوسرا حصہ شروع کردیا ہے۔اس مہم کے اجراء کے لئے منعقدہ تقریب میں اس کی رونمائی پیر کو مائیکرو سافٹ 2008ء ورچولائزیشن لانچ ویو کے نام سے ہوئی۔اس ایک روزہ نشست میںمختلف انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی سر برآوردہ شخصیات نے شرکت کی جس کا مقصد یہ تھا کہ ملک بھر کے بزنسز میں ورچولائزیشن سلوشنز کی آگاہی پھیلانا اور ان سلوشنز کو پوری قوت رفتارسے کام میں لایا جاناہے۔فی زمانہ بزنسزلاگت کو مد نظر رکھتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ انہیں ورچولائزشن سلوشنز فراہم کرے گا جوکمپنیوںکو آئی ٹی میں سرمایہ کاری میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ایک قابل عمل اورلچکدار ڈیٹا سینٹر کی تنصیب کے قابل بنائیں گے۔ ورچولائزیشن کا اگلا قدم آئی ٹی سیکٹر کے گرد حصار قائم کرنا ہے۔ مزید بر آں اس تقریب کا ایک خصوصی مقصدتین اہم ورچولائزیشن ٹیکنالوجییز کا تعارف تھا جن میں ونڈو سرور 2008ہائپر ۔V، سسٹم سینٹر ورچوئل مشین منیجر (SCVMM)2008 اور مائیکرو سافٹ ایپلیکیشن ورچولائزیشن(App.V) جو اپنے پاکستانی کسٹمرز کو ورچولائزیشن کے ڈومین میں مائیکرو سافٹ کی حالیہ پراڈکٹ پیش کرتی ہیں۔مائیکرو سافٹ کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر ، ریڈ مونڈ یو ایس اے کے ڈائرکٹر کور IO احتشام حنیف نے دن بھر کی جھلکیاں پیش کیں ۔مختلف آرگنائزیشنز کے ارباب اقتدار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورچولائزیشن روائتی بزنس آپریشنزکی تعبیر نو کو مہمیز کردے گی۔ یہاں مائیکرو سافٹ میں ہم ایسی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیںجو ٹیکنالوجی کو اس قابل کردے جو بزنس کی نموکا اہم حصہ بن جائے اور کارپوریشنز کو حقیقی ورچولائزیشن کے فوائد باور کرائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک اہم موقع پر ہے جب کہ ملک کو معاشی چیلنج کا سامنا ہے۔ مائیکرو سافٹ کا مقصد اپنی ورچولائزیشن مہم کے تناظر میں حالیہ صورتحال میں پر اثر مقابلے کے لئے پاکستانی بزنسز کی مدد کرنا ہے۔مائیکرو سافٹ کے کنٹری جنرل منیجر برائے پاکستان ، کمال احمد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی بزنسز میں ورچولائزیشن کے فوائد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ورچولائزیشن ٹولز اور سلوشنز کا مقصدکارپوریشنز کے بزنسز کی صلاحیتوں کومجموعی طور پراجاگر کرنا ہے۔ اس کا مطلب بزنس کی اپنی حدود اور اس سے باہر اپنے آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کے لئے ون۔ون سلوشنز ہے جو بزنسز کو اپنے ذرائع کی حدود کے اندر ہی موئثر طور پر قابل عمل بنائیں گے۔ورچولائزیشن ٹیکنالوجیز ایک طرح کی سرمایہ کاری ہے جو صلاحیتوں کو بڑھائے گی اور ایک مضبوط آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کی تنصیب کرے گی جو فرم کو مزید قابل عمل اور لچکدار آئی ٹی اسٹرکچر اور بزنس فراہم کرے گی۔ورچولائزیشن کا اجراء اسپانسرز کے ایک کنسورشیم نے کیا جن میں ایچ پی، کا ل سافٹ اور ایکسپرٹ سسٹم شامل ہیں، ورچولائزیشن کے ظاہری حصہ کے متعلق حاضرین کو مطلع کرتے ہوئے HP کے کنٹری منیجر رضوان عالم نے کہا کہ ’’ ورچولائزیشن ٹیکنالوجی بزنسز کی سیکیوریٹی اور کارکردگی کے لئے انتہائی اہم ہے، یہ ایک ایسا آلہ ہے جو بزنسز کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے میں مدد کرتا ہے اور اطلاعات کے ایک متحرک اورڈیجیٹل انوائرمنٹ تک رسائی ممکن بناتا ہے۔نیز یہ بزنسز کو عملی دائرہ کار اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی میں اہم کار گذاری فراہم کرتا ہے جو انہیں اپنے سافٹ ویئر اور آئی ٹی منیجمنٹ کے معیار کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔کال سافٹ سسٹم کے منیجنگ ڈائرکٹر زاہد احمد خان نے کہا کہ ورچوئلائزیشن کی ملٹی پل لیئرز میں حالیہ ایڈوانسمنٹس نے پوری انڈسٹری کو ایک طوفانی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سرور کی مضبوطی ملٹی کور پراسیسرزکو مزید مؤثر استعمال کے قابل بناتی ہے خاصکر لاگت کی بچت میں۔ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی نے متحرک پیشرفت کو قابل عمل بنایا ہے۔مزید بر آں ہمارے بے شمار صارفین پہلے ہی فورس ۔ملٹی پلائر کے ڈرامیٹک فوائد سے مستفید ہوچکے ہیں۔مائیکرو سافٹ کے اس اقدام کا مقصد ستمبر 2008ء میں ہوئی ورچولائزیشن لانچ کے لئے ورچولائزیشن ٹیکنالوجی کی آگاہی کی عالمی کوششوں میں حصہ لینا تھا

    L

  2. #2
    Join Date
    08 Jan 2008
    Location
    ISLAMABAD
    Age
    37
    Posts
    1,861
    Threads
    86
    Thanked
    28

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 8th December 2015, 03:25 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 3rd May 2014, 04:49 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 18th February 2013, 02:10 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 28th January 2013, 01:35 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •