کیلیفورنیا۔ امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ریاضی دانوں نے ایک نیا پرائم نمبر دریافت کیا ہے جو ایک کروڑ تیس لاکھ ہندسوں پر مبنی ہے۔توقع ہے کہ اس نئے پرائم نمبر کو دنیا کے سامنے لانے پر ریاضی دانوں کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام دیا جا سکتا ہے۔پرائم نمبر ایسا نمبر ہوتا ہے جو صرف اپنے آپ سے یا پھر نمبر ایک سے تقسیم ہوتا ہے۔بتایاگیا ہے کہ لاس انجلیس میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ریاضی دانوں کی ٹیم نے نیا پرائم نمبر پچھہتر کمپیوٹروں کو باہم منسلک کرنے کے بعد دریافت کیا۔ایسا کرنے سے ریاضی دانوں کو انتہائی دقیق اور طویل جمع تفریق کرنے میں قدرے آسانی پیدا ہوگئی جس سے اس نئے پرائم نمبر کی تلاش اور تصدیق ممکن ہو سکی۔ایڈیسن سمتھ نے جو ریاضی دانوں کی ٹیم کے سربراہ تھے نے بتایا کہ ہم سب بہت خوش ہیں اور اب ہم اگلے پرائم نمبر کی تلاش کریں گے اگرچہ ایسا کرنا لگ بھگ ناممکنات میں شامل ہے۔
Bookmarks