Results 1 to 3 of 3

Thread: جعل سازی سے بچاؤ کے لئے سافٹ ویئرتیار

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default جعل سازی سے بچاؤ کے لئے سافٹ ویئرتیار

    واشنگٹن ۔ انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیاں ایک ایسا سافٹ ویئر متعارف کروا رہی ہیں جس کے ذریعے انٹرنیٹ کے نظام میں ایک ایسے نقص کو ختم کیا جا سکے گا جس سے جعل ساز انٹرنیٹ صارفیں کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔کمپیوٹر ماہرین نے چھ ماہ قبل انٹرنیٹ کے ایک ایسے نقص کا پتہ چلایا تھا جس کے تحت اگر سرچ انجن میں صحیح ایڈریس بھی ٹائپ کیا جائے تو وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کو ایسی جعلی ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاونٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ سمیت انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیاں اب صارفین کو نئے سافٹ ویئر کو فراہم کر رہی ہیں جس کے تحت جعل ساز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو دھوکہ نہیں دیں سکیں گے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ انٹرنیٹ کے اس نقص کے سامنے آنے سے لوگوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے لیکن گھبرانے کی نہیں۔انٹرنیٹ ماہرین نے پتہ چلایا ہے کہ ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) جس میں ویب سائٹ کا پتہ ٹائپ کیا جاتا ہے وہ ایڈریس کو ہندوسوں میں تبدیل کرتا ہے اور وہاں پر ایڈریس کو غلط جانب موڑا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جعل ساز اس نقص کا فاہدہ اٹھا کر لوگوں کو جعلی ویب سائٹوں پر لے جا سکتے ہیں جہاں دھوکے سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر لی جاتی ہیں۔ مائیکروسافٹ، سن اور سسکو جیسے کمپیوٹر کے بڑے اداوں نے چھ ماہ پہلے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی تھی جس نے نیا سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔اس سافٹ ویئر کی معلومات کو ابھی خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ بڑی کمپنیاں اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹ کر لیں۔ ذاتی کمپیوٹر میں اس نقص کو ختم کرنے کے لیے انٹرنیٹ کمپنی کمپیوٹر نظام کو خود بخود اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت مہیا کرے گی۔

  2. #2
    ItHero is offline Member
    Last Online
    16th February 2010 @ 03:17 AM
    Join Date
    05 Aug 2008
    Location
    Hyderabad
    Posts
    1,610
    Threads
    62
    Thanked: 1

    Default

    bohut achi news hai

  3. #3
    Join Date
    08 Jan 2008
    Location
    ISLAMABAD
    Age
    37
    Posts
    1,861
    Threads
    86
    Thanked
    28

    Default

    Acha to ye baat hai....

Similar Threads

  1. Replies: 83
    Last Post: 21st November 2017, 09:16 PM
  2. Replies: 13
    Last Post: 29th July 2016, 01:01 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 3rd May 2014, 04:49 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 24th July 2009, 09:02 AM
  5. Replies: 2
    Last Post: 11th December 2008, 04:39 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •