Results 1 to 12 of 12

Thread: گھر بسانا ہے تو درج ذیل غلطیاں ہرگز نہ کریں

  1. #1
    uxpos is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2019 @ 02:58 PM
    Join Date
    29 Oct 2007
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    432
    Threads
    424
    Credits
    432
    Thanked
    173

    Default گھر بسانا ہے تو درج ذیل غلطیاں ہرگز نہ کریں


    زندگی کے کئی پہلو اور آزمائشوں کی کئی گھڑیوں میں آپ ایک دوسرے سے بہت دور ہوتے ہیں۔ آپ کا رویہ کچھ ہوتا ہے اور سوچ کسی اور جذبے کی غمازی کررہی ہوتی ہے۔ ماہرین ازدواجیات کچھ مشورے خواتین کو دیتے ہیں تو کچھ مردوں کو بھی احتیاط کرنے کی تلقین کی جاتی ہے

    گھر بسائے رکھنا ہے اگر رشتہ نبھانا ہے تو درج ذیل غلطیاں کبھی نہ کریں۔ سوال عجیب و غریب ضرور ہے مگر ماہرین ازدواجیات کا کہنا ہے کہ اپنی صلاحیتوں اور خواہشوں پر اندھا دھند اعتماد کرنا کوئی چھوٹی موٹی غلطی نہیں ہوتی۔ عجیب و غریب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کے قد کاٹھ اور چہرے دیکھ کر انہیں بیوی بنانے کی دھن سر میں سماتی ہے اور لڑکی والے لڑکے کے کیریئر، خاندانی حسب نسب اور مالی حالات دیکھ کر اسے داماد بنانے کا خیال ظاہر کردیتے ہیں اور شادی کو جوا سمجھ کر ایک کھیل شروع کردیتے ہیں۔ میاں بیوی کا رشتہ دلچسپ تر اور عجیب و غریب ہوتا ہے لیکن اس رشتے کو بہت احتیاط اور سمجھداری سے نبھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں آپ لاکھ دعوے کیجئے کہ آپ کا جوڑا بہت مسرور اور تصوراتی ہے۔ زندگی کے کئی پہلو اور آزمائشوں کی کئی گھڑیوں میں آپ ایک دوسرے سے بہت دور ہوتے ہیں۔ آپ کا رویہ کچھ ہوتا ہے اور سوچ کسی اور جذبے کی غمازی کررہی ہوتی ہے۔ ماہرین ازدواجیات کچھ مشورے خواتین کو دیتے ہیں تو کچھ مردوں کو بھی احتیاط کرنے کی تلقین کی جاتی ہے یعنی خواتین کم از کم مندرجہ ذیل غلطیاں تو ہرگز نہ کریں۔
    غلط موقع پر توجہ نہ چاہا کریں: توجہ چاہنا ایک جبلی تقاضا ہے، محبت اور توجہ سے ازدواجی رشتہ پنپتا ہے مگر پیار جتانے کے بھی موقع محل ہوتے ہیں۔ جب وہ کام سے تھکے ہارے آئیں یا سوچوں میں گم بیٹھے کسی الجھن کو سلجھانے میں مصروف ہوں یا عجلت میں کسی میٹنگ کی تیاری کررہے ہوں اگر آپ رومانوی مکالمے بولنا شروع کردیں گی تو وہ بے رغبتی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں کیونکہ مردوں میں عورتوں جیسی معاملہ فہمی کم پائی جاتی ہے پھر اگر وہ بے دلی سے اچھا اچھا کہہ کر چلے گئے تو آپ کی کٹوراسی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگیں تو قصور وار انہیں نہ ٹھہرائیں یہ آنسو موتی نہیں بنیں گے خواہ مخواہ سر درد میں مبتلا کردیں گے۔ اسی طرح پارک یا ڈرائیونگ کے وقت بھی انہیں آپ کی یہ پیاری پیاری سی باتیں ضروری نہیں کہ متاثر کرسکیں۔
    دفتری ٹور پر ساتھ جانے کی ضد چھوڑدیں: اگر آپ کا خیال ہے کہ کام کرتے کرتے آپ بھی تھک گئی ہیں تو پہلے شوہر کا موڈ دیکھیں۔ انہیں تو دفتری معمولات اور ضروری اسائنمنٹس کیلئے گھر سے دور جانا پڑتا ہے اور ان کا شیڈول بھی نہایت سخت ہے پھر سوچئے کہ آپ اجنبی ملک یا شہر میں سارا دن کیا ہوٹل کے کمرے میں قید ہونے یا لابی میں بے مقصد گھومنے جاسکتی ہیں۔ کیا آپ یقین کریں گی کہ ایسی معصومانہ سی اورتعلقات کو رومان انگیز بنانے کی چاہت رکھنے والی دوشیزہ نے شوہر سے فرمائشاً ساتھ جانے کا کہا بھی تو ایسے درشت لہجے میں نہایت تلخ مکالمہ سننے کو ملا’’ کیا مجھ پر اعتماد نہیں کیا‘‘ کیا وہاں تمہیں دیکھوں گا یا کچھ اور کروں گا جو باڈی گارڈ بن کر ساتھ جانا چاہتی ہو۔‘‘ اس رات وہ دوشیزہ کتنی دیر روتی رہی کسی کو پرواہ نہیں تھی تو آپ ان کی جانب سے دعوتی کارڈ وصول ہونے کا انتظار کیجئے عین ممکن ہے سفری اخراجات رومان پروری کے متحمل نہ ہوسکتے ہوں تو ساتھ نہ جانے کی وجہ سے آپ کا محبت بھرا رشتہ ختم نہیں ہوجائے گا خیر سے وہ لوٹ کر آپ ہی کے پاس آنے والے ہیں۔
    کبھی کسی کی تعریف نہ کریں: شوہر کے سامنے کبھی غلطی سے بھی کسی رشتہ دار ‘ بہنوئی کا کزن کی تعریف نہ کریں۔ اس سے آپ ایک الگ مصیبت میں پھنس سکتی ہیں۔
    میں انہیں بدل دوں گی: ہرگز نہیں ہوسکتا خواہ آپ ان کے پیار کے ساگر میں جتنی بھی غرق ہوں، کتنا ہی ان پر اعتماد رکھتی ہوں، اگر انہیں سگریٹ نوشی کے علاوہ بھی کوئی ایسی عادت ہے جو عام گھرانوں میں عیب اور اخلاقی برائی تصور کی جاتی ہے، آپ شادی کے بعد جادو کی چھڑی گھما کے اس عادت کو ترک نہیں کرواسکیں گی لہٰذا اتنا بڑا دعویٰ کرنا صحیح نہیں ہوگا وہ ایک زمانے سے جن عادتوں میں مبتلا ہیںرفتہ رفتہ اس میں کمی لاسکتے ہیں اور چشم زن میں کوئی معرکہ انجام دینا آسان نہیں ہوگا۔ جب تک آپ اپنی کسی عادت سے چھٹکارا نہ حاصل کرنا چاہیں وہ عادت چھٹتی نہیں ہے وقتی طور پر کوئی آپ کی گفتگو اور پیار سے مغلوب ہوسکتا ہے تاہم وہ اگر خودکو شعوری طور پر تبدیل کرنا چاہیں گے تو کرلیں گے آپ ہاتھ میں لاٹھی یا اسکیل لینے کی غلطی نہ کریں۔
    شادی کا مطلب’’ پرفیکٹ ساتھی‘‘ کا ملنا ہرگز نہیں ہوتا: بہت چھان پھٹک کرکے طے کیے جانے والے رشتوں میں بھی وثوق سے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ آپ کا شریک حیات مکمل انسان ہے۔ وقت کا پابند ہونا ایسی خوبی ہے جو بہت کم لوگوں میں موجود ہوتی ہے لیکن اگر کوئی ایک ساتھی اس خوبی کامالک ہے تو دوسرے کی سست الوجودی اور لاپروائی یقیناً کھلنے والی بات ہے۔ ایسے انسان بہت عملی‘ متحرک‘ فعال اور وقت کےپابند ہوتےہیں اور چاہتے ہیں کہ دوسرا ساتھی بھی انہی خوبیوں کامالک ہو۔ اگر کوئی اپنے مزاج پر قابو نہ پاسکتا ہو توکچھ ہی عرصہ میں مشتعل ہوسکتا ہے۔ نفسیاتی ماہرین کاکہنا ہے کہ کامیابی شادی کا مجرب نسخہ کیمیا کسی کے پاس موجود نہیں لیکن ا گر کوئی ایک ساتھ ہنستا اور روتا ہے جن کا کوئی مخالفانہ رویہ نہیں ہتا اور بحث مباحثہ نہیں ہوتا وہ سکون سے ایک طرف بیٹھ کر اپنے معاملات زیربحث لے آتے ہیں۔ ان کا رویہ لچکدار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی عادتوں کو جہاں اور جیسی ہے کہ بنیاد پر جھیل لیتے ہیں۔وہ ایک دوسرے کےساتھ ساتھ بڑے ہوتےہیں۔ ایک دوسرے کے موڈ یعنی مزاج کی بدلتی ہوئی کیفیت کو سمجھنا اور پھر ذہانت سے رشتہ نبھانے کی کوشش کرنا بھی ایسی ہی ایک صلاحیت ہے جو ہمیں کئی مسائل سے چھٹکارا دلادیتی ہے۔

  2. #2
    hadsee's Avatar
    hadsee is offline Advance Member
    Last Online
    31st July 2022 @ 07:34 PM
    Join Date
    09 Aug 2014
    Location
    Lahore
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    850
    Threads
    122
    Credits
    2,212
    Thanked
    53

    Default

    Good bro

  3. #3
    Saeed785's Avatar
    Saeed785 is offline Member
    Last Online
    17th December 2015 @ 06:08 PM
    Join Date
    06 Aug 2015
    Gender
    Male
    Posts
    665
    Threads
    20
    Thanked
    60

    Default

    Nice

  4. #4
    Zahoor_Elahi is offline Senior Member
    Last Online
    21st July 2021 @ 12:22 AM
    Join Date
    09 Feb 2015
    Location
    ITD.COM
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    3,035
    Threads
    98
    Credits
    5,311
    Thanked
    151

    Default

    نایس شیرنگ
    ہمارے ساتھ شیر کرنے کا بہت شکریہ

  5. #5
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    زندگی کے کئی پہلو اور آزمائشوں کی کئی گھڑیوں میں آپ ایک دوسرے سے بہت دور ہوتے ہیں۔ آپ کا رویہ کچھ ہوتا ہے اور سوچ کسی اور جذبے کی غمازی کررہی ہوتی ہے۔
    ماہرین ازدواجیات کچھ مشورے خواتین کو دیتے ہیں تو کچھ مردوں کو بھی احتیاط کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

    گھر بسائے رکھنا ہے اگر رشتہ نبھانا ہے تو درج ذیل غلطیاں کبھی نہ کریں۔
    سوال عجیب و غریب ضرور ہے مگر ماہرین ازدواجیات کا کہنا ہے کہ اپنی صلاحیتوں اور خواہشوں پر اندھا دھند اعتماد کرنا کوئی چھوٹی موٹی غلطی نہیں ہوتی۔
    عجیب و غریب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کے قد کاٹھ اور چہرے دیکھ کر انہیں بیوی بنانے کی دھن سر میں سماتی ہے اور لڑکی والے لڑکے کے کیریئر، خاندانی حسب نسب اور مالی حالات دیکھ کر اسے داماد بنانے کا خیال ظاہر کردیتے ہیں اور شادی کو جوا سمجھ کر ایک کھیل شروع کردیتے ہیں۔
    میاں بیوی کا رشتہ دلچسپ تر اور عجیب و غریب ہوتا ہے لیکن اس رشتے کو بہت احتیاط اور سمجھداری سے نبھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں آپ لاکھ دعوے کیجئے کہ آپ کا جوڑا بہت مسرور اور تصوراتی ہے۔
    زندگی کے کئی پہلو اور آزمائشوں کی کئی گھڑیوں میں آپ ایک دوسرے سے بہت دور ہوتے ہیں۔ آپ کا رویہ کچھ ہوتا ہے اور سوچ کسی اور جذبے کی غمازی کررہی ہوتی ہے۔
    ماہرین ازدواجیات کچھ مشورے خواتین کو دیتے ہیں تو کچھ مردوں کو بھی احتیاط کرنے کی تلقین کی جاتی ہے یعنی خواتین کم از کم مندرجہ ذیل غلطیاں تو ہرگز نہ کریں۔
    غلط موقع پر توجہ نہ چاہا کریں
    توجہ چاہنا ایک جبلی تقاضا ہے، محبت اور توجہ سے ازدواجی رشتہ پنپتا ہے مگر پیار جتانے کے بھی موقع محل ہوتے ہیں۔ جب وہ کام سے تھکے ہارے آئیں یا سوچوں میں گم بیٹھے کسی الجھن کو سلجھانے میں مصروف ہوں یا عجلت میں کسی میٹنگ کی تیاری کررہے ہوں اگر آپ رومانوی مکالمے بولنا شروع کردیں گی تو وہ بے رغبتی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں کیونکہ مردوں میں عورتوں جیسی معاملہ فہمی کم پائی جاتی ہے پھر اگر وہ بے دلی سے اچھا اچھا کہہ کر چلے گئے تو آپ کی کٹوراسی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگیں تو قصور وار انہیں نہ ٹھہرائیں یہ آنسو موتی نہیں بنیں گے خواہ مخواہ سر درد میں مبتلا کردیں گے۔
    اسی طرح پارک یا ڈرائیونگ کے وقت بھی انہیں آپ کی یہ پیاری پیاری سی باتیں ضروری نہیں کہ متاثر کرسکیں۔
    دفتری ٹور پر ساتھ جانے کی ضد چھوڑدیں
    اگر آپ کا خیال ہے کہ کام کرتے کرتے آپ بھی تھک گئی ہیں تو پہلے شوہر کا موڈ دیکھیں۔ انہیں تو دفتری معمولات اور ضروری اسائنمنٹس کیلئے گھر سے دور جانا پڑتا ہے اور ان کا شیڈول بھی نہایت سخت ہے پھر سوچئے کہ آپ اجنبی ملک یا شہر میں سارا دن کیا ہوٹل کے کمرے میں قید ہونے یا لابی میں بے مقصد گھومنے جاسکتی ہیں۔
    کیا آپ یقین کریں گی کہ ایسی معصومانہ سی اورتعلقات کو رومان انگیز بنانے کی چاہت رکھنے والی دوشیزہ نے شوہر سے فرمائشاً ساتھ جانے کا کہا بھی تو ایسے درشت لہجے میں نہایت تلخ مکالمہ سننے کو ملا’’ کیا مجھ پر اعتماد نہیں کیا‘‘ کیا وہاں تمہیں دیکھوں گا یا کچھ اور کروں گا جو باڈی گارڈ بن کر ساتھ جانا چاہتی ہو۔‘‘

    اس رات وہ دوشیزہ کتنی دیر روتی رہی کسی کو پرواہ نہیں تھی تو آپ ان کی جانب سے دعوتی کارڈ وصول ہونے کا انتظار کیجئے عین ممکن ہے سفری اخراجات رومان پروری کے متحمل نہ ہوسکتے ہوں تو ساتھ نہ جانے کی وجہ سے آپ کا محبت بھرا رشتہ ختم نہیں ہوجائے گا خیر سے وہ لوٹ کر آپ ہی کے پاس آنے والے ہیں۔
    کبھی کسی کی تعریف نہ کریں
    شوہر کے سامنے کبھی غلطی سے بھی کسی رشتہ دار ‘ بہنوئی کا کزن کی تعریف نہ کریں۔ اس سے آپ ایک الگ مصیبت میں پھنس سکتی ہیں۔

    میں انہیں بدل دوں گی
    ہرگز نہیں ہوسکتا خواہ آپ ان کے پیار کے ساگر میں جتنی بھی غرق ہوں، کتنا ہی ان پر اعتماد رکھتی ہوں، اگر انہیں سگریٹ نوشی کے علاوہ بھی کوئی ایسی عادت ہے جو عام گھرانوں میں عیب اور اخلاقی برائی تصور کی جاتی ہے، آپ شادی کے بعد جادو کی چھڑی گھما کے اس عادت کو ترک نہیں کرواسکیں گی

    لہٰذا اتنا بڑا دعویٰ کرنا صحیح نہیں ہوگا وہ ایک زمانے سے جن عادتوں میں مبتلا ہیں رفتہ رفتہ اس میں کمی لاسکتے ہیں اور چشم زن میں کوئی معرکہ انجام دینا آسان نہیں ہوگا۔
    جب تک آپ اپنی کسی عادت سے چھٹکارا نہ حاصل کرنا چاہیں وہ عادت چھٹتی نہیں ہے وقتی طور پر کوئی آپ کی گفتگو اور پیار سے مغلوب ہوسکتا ہے تاہم وہ اگر خودکو شعوری طور پر تبدیل کرنا چاہیں گے تو کرلیں گے آپ ہاتھ میں لاٹھی یا اسکیل لینے کی غلطی نہ کریں۔

    شادی کا مطلب’’ پرفیکٹ ساتھی‘‘ کا ملنا ہرگز نہیں ہوتا
    بہت چھان پھٹک کرکے طے کیے جانے والے رشتوں میں بھی وثوق سے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ آپ کا شریک حیات مکمل انسان ہے۔ وقت کا پابند ہونا ایسی خوبی ہے جو بہت کم لوگوں میں موجود ہوتی ہے لیکن اگر کوئی ایک ساتھی اس خوبی کامالک ہے تو دوسرے کی سست الوجودی اور لاپروائی یقیناً کھلنے والی بات ہے۔ ایسے انسان بہت عملی‘ متحرک‘ فعال اور وقت کےپابند ہوتےہیں اور چاہتے ہیں کہ دوسرا ساتھی بھی انہی خوبیوں کامالک ہو۔ اگر کوئی اپنے مزاج پر قابو نہ پاسکتا ہو توکچھ ہی عرصہ میں مشتعل ہوسکتا ہے۔

    نفسیاتی ماہرین کاکہنا ہے کہ کامیابی شادی کا مجرب نسخہ کیمیا کسی کے پاس موجود نہیں لیکن ا گر کوئی ایک ساتھ ہنستا اور روتا ہے جن کا کوئی مخالفانہ رویہ نہیں ہتا اور بحث مباحثہ نہیں ہوتا وہ سکون سے ایک طرف بیٹھ کر اپنے معاملات زیربحث لے آتے ہیں۔
    ان کا رویہ لچکدار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی عادتوں کو جہاں اور جیسی ہے کہ بنیاد پر جھیل لیتے ہیں۔وہ ایک دوسرے کےساتھ ساتھ بڑے ہوتےہیں۔ ایک دوسرے کے موڈ یعنی مزاج کی بدلتی ہوئی کیفیت کو سمجھنا اور پھر ذہانت سے رشتہ نبھانے کی کوشش کرنا بھی ایسی ہی ایک صلاحیت ہے جو ہمیں کئی مسائل سے چھٹکارا دلادیتی ہے
    ----------
    بہت شکریہ یہ کارآمد ٹپس خواتین کے ساتھ شئیر کرنے کا
    ایک جگہ پڑھا تھا کچھ کچھ یاد ہےآپ سب کے ساتھ بھی شئیر کر لیتا ہوں
    اگر کوئی بیو ی یہ سمجھتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کو غلام بنا لے گی
    تو اُسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ
    ایک غلام کی بیوی کہلائے گی
    اور
    اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کو بادشاہ بنا کر رکھے گی تو
    وہ
    ملکہ کہلائے گی
    اَب بیوی کی مرضی ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے

  6. #6
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default


  7. #7
    GujratMardan's Avatar
    GujratMardan is offline Advance Member
    Last Online
    29th May 2022 @ 07:28 AM
    Join Date
    26 Jun 2011
    Location
    Mardan
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    965
    Threads
    6
    Credits
    462
    Thanked
    59

    Default

    Bohat umda.
    JazakALLAH

  8. #8
    iPhone iOS is offline Member
    Last Online
    11th July 2017 @ 08:01 PM
    Join Date
    05 Jul 2014
    Gender
    Male
    Posts
    352
    Threads
    20
    Thanked
    42

    Default

    ویری نائس

  9. #9
    chacharr 123's Avatar
    chacharr 123 is offline Advance Member
    Last Online
    5th December 2022 @ 02:52 PM
    Join Date
    02 Jan 2015
    Location
    ghotki
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    641
    Threads
    29
    Credits
    2,200
    Thanked
    13

    Default

    GR8

  10. #10
    Maham Abassi's Avatar
    Maham Abassi is offline Senior Member
    Last Online
    14th February 2018 @ 10:02 AM
    Join Date
    18 Jan 2015
    Location
    Rawalpindi
    Age
    27
    Gender
    Female
    Posts
    1,825
    Threads
    90
    Credits
    8,317
    Thanked
    174

    Default

    Nice wording sir

  11. #11
    syedwaqas7860 is offline Senior Member+
    Last Online
    29th September 2019 @ 10:45 PM
    Join Date
    21 Jun 2019
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    77
    Threads
    26
    Credits
    -954
    Thanked
    5

    Default

    Very very nice

  12. #12
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    Jazak Allah Khair

Similar Threads

  1. نشہ میں مئے عشق کے چور ہیں وہ
    By Gr8^Masood in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 21
    Last Post: 30th November 2018, 01:18 PM
  2. رمضان الکریم ۔۔۔۔ تیاری
    By talhaghazi in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 10
    Last Post: 22nd June 2014, 10:18 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 1st February 2010, 10:01 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •