AsifSattarvi said:
وعلیکم السلام بھیا توصیف
مائیکروسوفٹ کی پروڈیکٹ ۔۔۔ایم ایس آفس کی فائل سے بائی ڈیفالٹ معلومات اور اعدادو شمار کو ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے اچھا اور معلوماتی تھریڈ آپ نے تشکیل دیا ۔ یقیناً اس سے بہت سے دوستوں کو فائدہ ہوگا اور وہ اس بے ضررچیز کی اہمیت کو سمجھ گئے ہونگے۔
----------
اِس ساری معلومات میں آپ نے ایم ایس ورڈ کا کونسا ورژن استعمال کیا اُس کی نشاندہی آپ نے نہیں فرمائی
--------
کیا ہم ایسا کرسکتے ہیں کہ ایم ایس آفس کے آپشن میں جا کر کچھ ہدایات دے دیں کہ وہ ان معلومات کو خالی رکھے؟
دوسری صورت میں تو یہ عمل ہر فائل کے ساتھ کرنا ہوگا
جو کہ آفس ورک میں مشکل پیدا کرے گا
بہت بہت شکریہ آصف بھائی تھریڈ پڑھنے کا اور اتنا تفصیلی تبصرہ کرنے کا۔
آصف بھائی یہ آفس کا سب سے نیا ورژن آفس 365 کو استعمال کرتے ہوئے بنایا ہے۔
اسکے علاوہ انٹرفیس کیونکہ ایک جیسا ہے
آفس 365 اورآفس 2013 کا تو آپ ان دونوں آفس کے ورژن میں اس آپشن کو اسی طریقے سے تلاش کر سکتے ہیں۔
آپشن کو ڈیفالٹ بنانے کا طریقہ تو کوئی نہیں ہے۔
آپ سبھی فائلوں سے آپشن ڈس ایبل نا کریں صرف ان سے کریں
جو آپ نے کسی کودینی ہوتی ہیں۔
جزاک اللہ۔
Bookmarks