جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقہ میں لاقانونیت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ چوروں نے ملک کے صدر تھابو ممبیکی کی ٹریٹوریا میں واقع سرکاری رہائش گاہ کی چھت پر پڑی المونیم کی پلیٹ کا سرقہ کر لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق صدر کی سرکاری رہائش گاہ کی چھت پر بجلی سے بچاؤ کے لئے المونیم کی دھاتی پرت بچھائی جا رہی تھی جسے چوروں نے سرقہ کر لیا ۔ نقصان کا اندازہ 2600 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے ۔ صدر کی رہائش گاہ کی چھت پر کام کرنے والے مزدور کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے بعد جب وہ دوبارہ کام پر رجوع ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں سے دھاتی پرت غائب ہے۔ جنوبی افریقہ کی شہریت جرائم کی وجہ سے پہلے ہی داغدار ہے ۔ پولیس ابھی تک چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ۔
Bookmarks