Results 1 to 10 of 10

Thread: Taoon Se Bhaagnay Wali Jama'at Ka Anjaam( طاعون سے بھاگنے والی جماعت کا انجام

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Taoon Se Bhaagnay Wali Jama'at Ka Anjaam( طاعون سے بھاگنے والی جماعت کا انجام


    طاعون سے بھاگنے والی جماعت کا انجام

    بنی اسرائیل کی ایک جماعت نے طاعون کے خوف سے اپنے گھروں کو چھوڑا تو وہ سب کے سب مر گئے ۔ قراٰنِ کریم میں ارشادِخدا وندی ہے
    اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِیَارِہِمْ وَہُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ فَقَالَ لَہُمُ اللہُ مُوْتُوْا ثُمَّ اَحْیَاہُمْ اِنَّ اللہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَی النَّاسِ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْکُرُوْن

    (پ۲، البقرۃ:۲۴۳)
    ترجمۂ کنز الایمان :اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تھا انہیں جو اپنے گھروں سے نکلے اور وہ ہزاروں تھے موت کے ڈر سے تو اللہ نے ان سے فرمایا مرجاؤ پھر انہیں زندہ فرمادیابیشک اللہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ ناشکرے ہیں۔

    تفسیرِ نعیمی میں اس آیت کے تحت جو واقعہ بیان کیا گیاہے اس کاخلاصہ کچھ یو ں ہے : ایک شہر کے لوگ طاعون کے ڈر سے کسی پہاڑی علاقے میں چلے گئے۔ وہاں ایک فرشتے نے بحکمِ الٰہی چیخ کر کہا ’’سب مرجاؤ‘‘ چنانچہ سب ہلاک ہوگئے۔ اُن کی لاشیں ایسے ہی پڑی رہیں یہاں تک کہ گَل سَڑگئیں۔اتفاقاً حضرتِ سیِّدُنا حِزْقِیْل عَلَیْہِ السَّلَام وہاں سے گزرے تو بارگاہِ خداوندی میں عرض کی: الٰہی! اِنہیں زندہ فرمادے! ارشاد ہوا: آپ انہیں پکارئیے! چنانچہ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا: اے ہڈیو! اللہ کے حکم سے جمع ہوجاؤ! تمام ہڈیاں جمع ہوگئیں ، پھرفرمایا: اے گلے ہوئے جسمو!میرے پرورد گار کے حکم سے کھڑے ہو جاؤ! تووہ سارے یہ کہتے ہوئے کھڑے ہو گئے: سُبْحَانَکَ اللہُمَّ رَ بَّنَا وَبِحَمْدِکَ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ۔پھر یہ لوگ کئی سال زندہ رہے۔ مگر ان کے چہرے مُردوں کے سے تھے ۔ان سے اولاد بھی پیدا ہوئی ۔ اس آیت میں انہی لوگوں کا ذکر ہے ۔
    (تفسیرِ نعیمی پ ۲، البقرہ، تحت الایۃ: ۲۴۳،۲/۴۸۲،مکتبہ اسلامیہ لاہور)
    شانِ انبیاء

    اس آیت سے چند فائدے حاصل ہوئے ۔پہلا فائدہ: حضور سید عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بَنُورِ بَنُورِ نَبُوَّت عالَم کے سارے اگلے پچھلے واقعات ملاحظہ فرمائے کیونکہ اتنے پرانے واقعہ کو’’ اَلَمْ تَرَ‘‘ اِسْتِفْہَامِ اِنْکارِی سے بیان فرمایا گیا کہ کیا آپ نے نہ دیکھا تھا یعنی ضرور دیکھا تھا۔ اِلٰی سے معلوم ہوتا ہے کہ رؤیت بمعنی نظر چشم ہے۔ ایسے ہی حضور نے آئندہ واقعات کو دیکھ کر خبر دی جن کے بارے میں بکثرت روایات موجود ہیں۔
    اَ لَمْ تَرَاِلَی الَّذِیْن خَرَجُوْا مِنْ دِیَارِھِمْ سے اشارۃً دوباتیں معلوم ہوئیں (1) طاعون کے زمانہ میں گھر چھوڑدینا منع ہے خواہ شہر بھی چھوڑدیا جائے یا صرف محلہ تبدیل کیا جائے جب کہ وَبا سے بھاگنا مقصود ہو۔ (2) حضور کی نظر اس عالَم میں رہ کر ہر چیز کو دیکھتی بھی تھی اور پہچانتی بھی تھی ہماری آنکھیں بیک وقت بڑے مجمع کو دیکھ کر ہر ایک کو پہچان نہیں سکتیں ہماری ناک بہت سی خوشبوئیں صحیح محسوس نہیں کرسکتی، ہمارے کان بیک وقت بہت سی آوازیں سن نہیں سکتے مگر حضور کے حواس ان کمزوریوں سے محفوظ۔حضور انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آج لاکھوں کا سلام بیک وقت سن کر سب کو علیحدہ جواب دیتے ہیں قیامت میں بیک وقت ساری امتوں میں سے اپنی امت کو پہچان لیں گے پھر ہر امتی کے ہر حال کو جانیں گے ورنہ شفاعت ناممکن ہے ۔حضور نعمتِ اِلٰہیہ کے قاسم ہیں اور قاسم ہر حصہ اور ہر حصہ دار کو پہچانتا ہے۔ حضرتِ سَیِّدُنا عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا تھا
    وَ أُ نَبِّئُکُمْ بِمَا تَاْکُلُوْنَ وَمَا تَدَّخِرُوْنَ فِیْ بُیُوْتِکُمْ (پ۳، اٰل عمران:۴۹) ترجمۂ کنز الایمان :اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو۔
    معلوم ہوا کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہر دانہ اور اس کے کھانے والے سے خبر دار ہیں۔جب حضرتِ سَیِّدُناعیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اتنا علم ہے تو پھر نبیوں کے سردار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے علم کا عالَم کیا ہوگا؟
    دوسرا فائدہ : انبیائے کرام عَلَیْھِمُ السَّلَام کی بارگاہ ِالٰہی میں وہ عزت ہے کہ اگر وہ کسی بات پر بطریقہ ناز ضد کر جائیں یا قسم کھالیں تو ربّ کریم عَزَّوَجَلَّ پوری فرمادیتا ہے ۔ دیکھو حضرت حِزْقِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کی عَرض معروض پر ان سب کو دوبارہ زندہ کیا گیا۔
    تیسرا فائدہ: اللہ والوں کی پھونک یا آواز صورِ اسرافیل کا اثر رکھتی ہے کہ حضرت حِزْقِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کی پکار سے نَفْخِ صُوْر (صورِ اسرافیل)کی طرح اتنی بڑی جماعت زندہ ہوگئی ۔
    چوتھا فائدہ: کوئی بھی تدبیر سے تقدیر نہیں بدل سکتا اور نہ آنے والی موت کو ٹال سکتا ہے۔ لہٰذا اے مسلمانو! جہاد نہ چھوڑو جب اپنے وقت پر موت آئے گی تو بہتر ہے کہ راہِ خدا میں آئے۔
    پانچواں فائدہ: طاعون سے بھاگنا منع ہے ، دیکھو یہ لوگ (یعنی بنی اسرائیل) طاعون سے بھاگے تھے عتابِ الٰہی میں گرفتار ہوئے۔
    (تفسیرِ نعیمی پ ۲، البقرہ، تحت الایۃ: ۲۴۳،۲/۴۸۳،مکتبہ اسلامیہ لاہور)
    انسان کو اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی ، بُرے لوگوں کی صُحْبَت ، بُرے مشوروں اور تمام گناہوں سے بچنا چاہیے ۔بسا اوقات دنیا میں بھی گناہوں کی سزا ملتی ہے ،جس میں لوگوں کے لئے عبرت کا سامان ہوتا ہے ۔

  2. #2
    Star moon's Avatar
    Star moon is offline Senior Member+
    Last Online
    19th July 2018 @ 08:34 AM
    Join Date
    28 Jan 2014
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    284
    Threads
    12
    Credits
    120
    Thanked
    9

    Default

    J azakalallah
    good shareing brother

  3. #3
    Mehtab785's Avatar
    Mehtab785 is offline V.I.P
    Last Online
    21st April 2024 @ 01:23 PM
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,995
    Threads
    196
    Credits
    15,607
    Thanked
    371

    Default

    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

  4. #4
    Adeelking's Avatar
    Adeelking is offline Advance Member
    Last Online
    19th February 2023 @ 09:56 AM
    Join Date
    25 Jun 2013
    Location
    karor(Layyah)
    Gender
    Male
    Posts
    1,699
    Threads
    129
    Credits
    400
    Thanked
    87

    Default

    jazak ALLAH


  5. #5
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  6. #6
    Khawar Aamir's Avatar
    Khawar Aamir is offline Advance Member
    Last Online
    17th January 2023 @ 07:20 PM
    Join Date
    29 Oct 2014
    Location
    Jhang
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,231
    Threads
    46
    Credits
    3,230
    Thanked
    134

    Default


  7. #7
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    بہت شکریہ نجم بھیا اس تھریڈ کو ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا
    -----------
    اگر تھوڑا سا طاعون کے بیماری کے بارے میں بھی بتا دیا جاتا کہ یہ بیماری کیا ہوتی ہےتو نئے پڑھنے والوں کو اور فائدہ ہوتا۔
    بندہ یہ ہی سوچتا رہ گیا کہ ۔۔۔طاعون ۔۔۔کی وبا کیا ہوتی ہے
    اور
    تھریڈ میں جو اصل بات تھی وہ اپنی جگہ ہی رہ گئی
    اس لیے ۔۔۔طوعون ۔۔۔کی وبا۔۔۔پر۔۔کچھ آگاہی شئیر فرمادیں
    شکریہ

  8. #8
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Default

    Quote AsifSattarvi said: View Post
    بہت شکریہ نجم بھیا اس تھریڈ کو ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا
    -----------
    اگر تھوڑا سا طاعون کے بیماری کے بارے میں بھی بتا دیا جاتا کہ یہ بیماری کیا ہوتی ہےتو نئے پڑھنے والوں کو اور فائدہ ہوتا۔
    بندہ یہ ہی سوچتا رہ گیا کہ ۔۔۔طاعون ۔۔۔کی وبا کیا ہوتی ہے
    اور
    تھریڈ میں جو اصل بات تھی وہ اپنی جگہ ہی رہ گئی
    اس لیے ۔۔۔طوعون ۔۔۔کی وبا۔۔۔پر۔۔کچھ آگاہی شئیر فرمادیں
    شکریہ

    جی آصف ستاروی بھائی طاعون کے بارے میں مینے پہلے ہی آگاہی دے دی تھی
    کہ یہ بیماری آخر ہے کیا ؟

    طاعون کیا ہے ؟ لنک

  9. #9
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    بہت شکریہ نجم بھیا
    اللہ پاک نبی پاک ﷺ کے صدقے میں ہم سب کو اس بیماری سے محفوظ فرمائے
    آمین

  10. #10
    sabdullah's Avatar
    sabdullah is offline Advance Member
    Last Online
    8th May 2023 @ 02:20 PM
    Join Date
    04 Oct 2015
    Location
    Multan
    Gender
    Male
    Posts
    1,395
    Threads
    34
    Credits
    1,668
    Thanked
    146

    Default

    Jazakallah

Similar Threads

  1. مسجد اقصیٰ تاریخ کے آئینے میں
    By aziz_865 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 3
    Last Post: 11th April 2018, 10:45 AM
  2. Replies: 43
    Last Post: 11th November 2016, 10:14 PM
  3. معارفِ توبہ و استغفار
    By i love sahabah in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 11th June 2015, 02:24 PM
  4. فضائلِ سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ ،قرآن 
    By uxpos in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 9
    Last Post: 23rd July 2014, 04:26 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •