-
30th September 2015, 10:28 AM
#1
میری آخرت کی سواری
میری آخرت کی سواریاَسّلامُ عَلَیکمُ خوش آمدیدحضرتِ سیِّدُنا احمد بن اسحٰق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَزَّاق فرماتےہیںمیرا بھائی باوجودِ غُربت رِضائے الٰہی کی نِیّت سے ہر سال بَقَرہ عید میں قربانی کیا کرتا تھا اُس کے انتِقال کے بعد میں نے ایک خواب دیکھاکہ قِیامت برپا ہو گئی ہے اور لوگ اپنی اپنی قَبروں سے نکل آئے ہیں ، یکا یک میرا مرحوم بھائی ایک اَبْلَق( یعنی دو رَنگے چِتکُبرے ) گھوڑے پر سُوارنظر آیا ،اُسکے ساتھ اور بھی بَہُت سارے گھوڑےتھے ۔ میں نے پوچھا : یَا اَخِیْ! مَا فَعَلَ اللہُ تَعَالٰی بِکَ؟ یعنی اے میرے بھائی ! اللہ تَعَالٰی نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟کہنے لگا: اللہعَزَّ وَجَلَّ نے مجھے بَخْش دیا۔ پوچھا: کس عمل کے سبب؟ کہا ایکدن کسی غریب بُڑھیاکوبہ نیّتِ ثواب میں نے ایک دِرہم دیاتھا وُہی کا مآگیا۔ پوچھا: یہ گھوڑے کیسے ہیں ؟ بولا: یہ سب میری بَقَرہ عید کی قربانیاں ہیں اور جس پرمیں سُوار ہوں یہ میری سب سے پہلی قربانی ہے۔ میں نے پوچھا : اب کہاں کا عَزْم ہے؟ کہا: جنّت کا۔ یہ کہہ کر میری نظرسے اَوجَھل ہو گیا( دُرَّۃُ النَّاصِحِین ص۲۹۰)
-
30th September 2015, 05:38 PM
#2
-
1st October 2015, 12:44 PM
#3
-
1st October 2015, 12:46 PM
#4
ALLAH Tala humen bhi neik amal karne ki tofiq ata farmaye ameen.
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules
Bookmarks