Results 1 to 7 of 7

Thread: Masa'ib Par Sabr Ka Sila (مصائب پر صبر کا صِلہ)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Masa'ib Par Sabr Ka Sila (مصائب پر صبر کا صِلہ)


    مصائب پر صبر کا صِلہ

    حضرتِ سَیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ’’ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :’’بنی اسرائیل کا ایک شخص کہیں سفر پر گیا تو پیچھے سے اس کی ماں نے اس کی بیوی کے دل میں شوہر کی نفرت ڈال دی اور اپنے بیٹے کی طرف سے اسے جھوٹا طلاق نامہ دے دیا ۔ چنانچہ وہ عورت اپنے دونوں بچوں کو لے کراپنے والدین کے ہاں چلی گئی۔ وہاں کے ظالم بادشاہ نے مسکینوں کو کھاناکھلانے پر پابندی لگائی ہوئی تھی ۔ ایک دن عورت روٹی پکا رہی تھی کہ کسی مسکین نے کھانا مانگا ، اس نے کہا:’’کیا تجھے معلوم نہیں یہاں کے ظالم بادشاہ نے مسکینوں کو کھانا کھلا نے سے منع کیا ہوا ہے ؟ کہا:مجھے معلوم ہے لیکن اگر مجھے کھانا نہ ملا تو میں بھوک سے مر جاؤں گا۔‘‘ عورت کو ترس آگیااور اسے دو روٹیاں دیں اور یہ بات کسی کو بتانے سے منع کر دیا ۔ مسکین روٹیاں لے کر وہاں سے چلا گیا ۔راستے میں سپاہیوں نے روٹیاں دیکھ کر پوچھا :یہ کہاں سے لائے ہو ؟‘‘ کہا:’’ فلاں عورت نے دی ہیں۔‘‘ چنانچہ، سپاہی اس عورت کے پاس گئے اور اس سے حقیقت پوچھی تو اس نے اقرار کر لیا ۔ سپاہی اسے بادشاہ کے پاس لے گئے ۔ ظالم بادشاہ نے اس کے دونوں ہاتھ کٹوا کر دربار سے نکال دیا ۔ راستے میں اس کا ایک بیٹا نہر سے پانی بھرتے ہوئے نہر میں ڈوب گیا ۔دوسرا بیٹا اسے بچانے کے لئے گیا تو وہ بھی ڈوب گیا۔ اب وہ بیچاری تنہارہ گئی۔اچانک اس کے پاس ایک شخص آیااورکہا:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بندی !تجھے کیا ہوا؟میں تیری حالت بہت بُری دیکھ رہاہوں ؟ کہا : مجھے میرے حال پر چھوڑ دو، مجھ پر گزرے ہوئے واقعات نے مجھے بے حال کردیا ہے۔ جب اس نَو وَارِد نے اصرار کیا تو عورت نے سارا واقعہ بیان کردیا۔ اس نے کہا : تو اپنے ہاتھو ں اور بچوں میں سے کس کی واپسی چاہتی ہے؟ کہا:مجھے میرے بچے چاہئیں۔ چنانچہ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے وہ دونوں بچوں کو بھی نہر سے صحیح سالم نکال لایااور اس کے کٹے ہوئے ہاتھ بھی درست کردیئے اور کہا : اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تجھ پر رحم فرمایا اور مجھے تیری مدد کے لئے بھیجا ۔ مسکین کو دی ہوئی دو روٹیوں کے بدلے تیرے دونوں ہاتھ تجھے لوٹا دیئے گئے اور مسکین پر ترس کھانے اور مصیبت پر صبر کرنے کی وجہ سے تیرے دونوں بیٹے تجھے لوٹا دیئے گئے ہیں اورتیرے شوہر نے تجھے طلاق نہیں دی تھی،لہٰذا اب تو اس کے پاس چلی جا ،وہ گھرآچکا ہے اور اس کی ماں کا بھی انتقال ہوگیا ہے ۔ جب وہ عورت اپنے گھر گئی تَو تمام معاملہ ویسا ہی پایا جیسا اسے بتا یا گیا تھا ۔
    (الروض الفائق، ص۱۲۲)

  2. #2
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    jazak Allah

  3. #3
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default


  4. #4
    simple-man is offline Senior Member
    Last Online
    16th September 2020 @ 10:53 AM
    Join Date
    30 Oct 2014
    Location
    peshawar
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    172
    Threads
    23
    Thanked
    15

    Default


  5. #5
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

  6. #6
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default

    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮ
    ....

  7. #7
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 3rd January 2017, 02:29 PM
  2. Replies: 12
    Last Post: 14th May 2015, 11:45 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 12th March 2015, 04:51 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 21st February 2012, 02:58 PM
  5. Shirk aur Bidat ki Sharye heseyat?
    By ibrahim.kasmani in forum Islam
    Replies: 65
    Last Post: 24th October 2009, 03:32 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •