Wifi dc issue
دوستو!جب میں نے نئی ونڈوز پر اپگریڈ کیاتو میرے کمپیوٹر میں وائی فائی سگنلز اور آئکون تو آن ہوتے مگر کمپیوٹر انٹرنیٹ سے ڈسکنیکٹ ہوتا،حتیٰ کہ ٹائم سیٹ ہونےکے باعث اگر سلیپ موڈ میں چلا گیاتو بھی آن کرنے پر نیٹ نہ ہوتا،اور مجبوراً کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرناپڑتا۔
یہ مسئلہ کسی بھی ونڈوز مثلاً۸،۷اور ازیں بعد کے اوپریٹنگ سسٹم میں ظاہر ہوسکتاہے۔
چناں چہ !جس آپشن سے مجھے فائدہ ہوا اور میرا مسئلہ حل ہوگیا وہی طریقہ شئیر کررہاہوں ،البتہ اگرمیرا یہ تھریڈ پڑھنے والے کسی بھائی کو ایسا امر درپیش ہے
تووہ ضرور بتائیں اس کے علاوہ بھی ایک طریقہ ہے۔
حل
1
Device Manager
سب سے پہلے ڈیوائس مینیجر میں جائیں
2
نیٹورک آڈپٹر پر کلک کریںNetwork Adapters
3
انٹیل وائرلیس نیٹ ورک کنیکشن پر رائٹ کلک کریں
Intel(R) Pro/Wireless 3945ABG Network Connection
4
Properties
پراپٹیز میں جائیں
5
Power Management
پاور مینجمنٹ پر کلک کریں اور لسٹ کے اندر
Allow the computer to turn off this device to save power
بکس کے اندر چیک ان لگی ہوگی اس بکس پر کلک کرکے چیک آؤٹ کردیں۔
اور اوکے پر کلک کردیں۔
مزید تفصیل کے لیے اسکرین شاٹ دیکھئیے۔
اب متاثر کمپیوٹر سلیپ میں لیجاکر یا شیڈ اؤون کرکے دوبارہ اسٹارٹ کریں اور دیکھئے کہ مسئلہ حل ہوایا نہیں۔
مجھے امید ہے کہ متاثرہ کمپیوٹر کا وائی فائی ڈسکنیکٹ پرابلم حل ہوچکاہوگا۔
Bookmarks