Results 1 to 9 of 9

Thread: مرزا قادیانی لعنت اللہ علیہ از سید محمد نع

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow مرزا قادیانی لعنت اللہ علیہ از سید محمد نع


    مرزا قادیانی لعنت اللہ علیہ از سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمت اللہ علیہ

    مرزا غلام قادیانی ۱۸۳۹ یا ۱۸۴۰ء کو پیدا ہوا ابتدائی تعلیم مولوی گل علی شاہ سے حاصل کی کچھ عرصے اپنے والد کے ساتھ انگریزی کچہریوں کے چکر بھی لگائے آبائی پیشہ زمینداری تھا آباؤ اجداد سکھوں اور انگریزوں کے وفادار ملازم رہتے آئے تھے والد کا نام غلام مرتضیٰ تھا مرزا غلام قادیانی انگریزی اور عربی میں ابجد خواں تھا اس نے قانون کا امتحان دیا مگر فیل ہونے پر تعلیم سے دل اچاٹ ہوگیا کمزوری دل و دماغ کا مرض پوری عمر جولانی سے رہا تشنج قلب ، اسہال، درد سر ، مالیخولیا ، شوگر وغیرہ امراض موصوف کی زندگی کے ساتھی تھے ۲۶ مئی ۱۹۰۸ ء کو لاہور میں موصوف کا شدت اسہال یا ہیضہ سےانتقال ہوا۔ بعد وفات انکے منہ سے پاخانہ نکلتے دیکھا گیا جو حاضرین کی عبرت کا باعث ہوا ۔مرزا غلام احمد قادیانی کے خلفاء اس صورت حال کی تردید کرتے رہے والعلم عند اللہ عزوجل۔
    ء1886 میں مرزا نے اپنی نبوت کی بنیاد رکھنا شروع کی جو کہ گول مول الہام اور کشف وغیرہ پر مبنی تھی جو کہ براہین احمدیہ میں موجود ہے۔
    مرزا غلام قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کرکے دجالوں میں اپنا نام لکھوایا اپنی دنیا سنبھالنے کی خاطر کروڑوں مسلمانوں کی عاقبت برباد کی چنانچہ ۱۸۸۶ء کے کشف و الہام کے دعاوٰی کے بعد ایک نیا مکسچر ظلی و بروزی نبی کے نام سے تیار کیا چنانچہ ۱۸۹۰ میں یہ کہنا شروع کیا کہ مسیح موعود اور ابن مریم، میں خود ہوں چنانچہ خود لکھتا ہے '' مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور آخر کئی مہینے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا ( کشتی نوح ص ۴۷ ) اور مسیح موعود کے متعلق لکھتا ہے : میرا دعویٰ یہ ہے کہ میں وہ مسیح موعود ہوں جس کے بارے میں خدائے تعالیٰ کی تمام پاک کتابوں میں پیشن گوئیاں ہیں کہ وہ آخری زمانے میں ظاہر ہوگا
    تحفہ گولڑویہ ص ۱۹۵ ) ۔)

    موصوف نے اپنی ظلی و بروزی کی منطق کا ہیرپھیر لفظوں کی چکر بازی میںیوں بھی دکھایا ہے کہ اس نکتہ کو یاد رکھو کہ میں رسول اور نبی نہیں ہوں یعنی باعتبار نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے ،اور میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کاملہ کے۔ میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمدی نبوت کاکامل انعکاس ہے اور میں کوئی علیحدہ شخص نبوت کا دعوٰی کرنے والا ہوتا تو خدا تعالیٰ میرا نام محمد ، احمد، مصطفی اور مجتبیٰ نہ رکھتا( نزول المسیح ص ۲ ) یہ تو ظل ہونے کے بارے میں ہے ۔بروزی کا فارمولا بھی ملاحظہ فرمائیے لکھتا ہے :مجھے بروز ی صورت میں نبی و رسول بنایا ہے اور اس بناء پر خدا نے بار بار میرا نام نبی اللہ اور رسول اللہ رکھا مگر بروزی صورت میں میرا نفس درمیان میں نہیں بلکہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ہے اسی لحاظ سے میرا نام محمد اورحامد ہوا پس نبوت و رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں گئی محمد کی چیز محمد کے پاس ہی رہی ( نعوذ باللہ )( ایک غلطی کا ازالہ )۔
    اس کے بعد مرزا قادیانی نے اور ترقی کی یہاں تک کہ سن 1901میں حقیقی نبوت کا دعوی کردیا چنانچہ لکھتا ہے: ہلاک ہوگئے وہ جنہوں نے ایک برگزیدہ رسول (یعنی مرزاغلام ) کو قبول نہ کیا ۔مبارک وہ، جس نے مجھ کو پہچانا۔ میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور اس کے نوروں میں سے آخری نور ہوں بد قسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے ۔
    (کشتی نوح ص ۵۶)
    یہ شخص انبیاء کرام کا نہایت گستاخ تھا چنانچہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں لکھتا ہے : عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزات لکھے ہیں مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ ظاہر نہ ہوا اور اس دن سے کہ آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور ان کو حرام کار اور حرام کی اولاد ٹھہرایا اسی روز سے شریفوں نےآپ سے کنارہ کیا۔
    (ازالہ اوہام ص ۳۰۳ ملخص از برطانوی مظالم کی کہانی مؤلفہ عبدالحکیم اختر شاہ جہاں پوری علیہ الرحمۃ ص ۶۴۳ تا ۶۵۶ )

    سیدی اعلیٰ حضرت رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں : قادیانی سے بدزبان کو دیکھو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی کیسی توہین کرتا ہے یہاں تک انہیں اور انکی ماں صدیقہ بتول کو فحش گالیاں دیتا ہے یہاں تک ۴۰۰انبیاء کو صاف جھوٹا لکھا حتی کہ دربارہ حبیب خود شان اقدس حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ناپاک حملہ کیا۔
    ( ملفوظات ص۲۰۸ مطبوعہ مشتاق بک کارنر لاہور)
    دعویٰ نبوت کے بعد مرزا کی رگ شیطانی مزید پھڑکی تو اس نے خدائی دعویٰ کر ڈالا چنانچہ لکھتا ہے میں نے نیند میں اپنے آپ کو ہو بہو اللہ دیکھا اور میں نے یقین کرلیا کہ میں وہ ( اللہ ) ہوں پھر میں نے آسمان و زمین بنائے اور کہا ہم نے آسمان کو ستاروں کے ساتھ سجایا ہے۔
    ( کمالات اسلام ص ۵۶۴ ، ۵۶۵ بحوالہ برطانوی مظالم کی کہانی ص ۶۵۸ )
    دیگر جھوٹے نبوت کے دعویداروں کی طرح مرزا غلام قادیانی نے بھی کچھ پیشن گوئیاں کی تھیں مگر ان کا انجام مسیلمہ کذاب کی طرح ہوا ۔
    ۔ اپنے لیے ایک لڑکے کی پیشن گوئی کی تھی جس کی نسبت کہاتھا کہ انبیاء کا چاند ہوگا اور بادشاہ اس کے کپڑوں سے برکت لیں گے مگر شان الٰہی کہ چوں دم برادشتم مادہ برآمد بیٹی پیدا ہوئی اس پر کہا کہ وحی سمجھنے میں غلطی ہوئی اب کی جو ہوگا وہ لڑکا انبیاء کا چاند ہوگا، بیٹی بیٹے ہمیشہ پیدا ہوتے ہیں اب کی ہوا بیٹا مگر چند روز جی کر مرگیا بادشاہ کیاکسی محتاج نے بھی اس کے کپڑوں سے برکت نہ لی۔
    ۔ ایک اور پیشن گوئی آسمانی بیوی کی تھی اپنی چچا زاد بہن احمد ی کو لکھ بھیجا کہ اپنی بیٹی محمدی بیگم میرے نکاح میں دے دے اس نے صاف انکار کیا اس پر طمع دلائی پھر دھمکیاں دیں پھر کہا کہ وحی آگئی کہ زوجنٰکھا ہم نے تیرا نکاح اس سے کردیا اور یہ کہ اس کانکاح اگر تو دوسری جگہ کرے گی تو ڈھائی یا تین برس کے اندر اس کا شوہر مرجائے گامگر اس خدا کی بندی نے ایک نہ سنی ، سلطان محمد خان سے نکاح کردیا وہ آسمانی نکاح دھرا ہی رہا نہ وہ شوہر مرا کتنے بچے اس سے ہوچکے اور یہ چل دئیے ۔
    ( ملخص از فتاوی رضویہ جلد ۶ ص ۳۱ مطبوعہ آرام باغ کراچی )

  2. #2
    yaqub_usama's Avatar
    yaqub_usama is offline Senior Member+
    Last Online
    26th May 2021 @ 09:12 PM
    Join Date
    29 May 2010
    Posts
    563
    Threads
    25
    Credits
    527
    Thanked
    20

    Default

    Jazakallah

  3. #3
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,993
    Threads
    196
    Credits
    15,603
    Thanked
    371

    Default

    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

  4. #4
    samikamran42's Avatar
    samikamran42 is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2024 @ 06:09 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    karachi
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,897
    Threads
    52
    Credits
    2,705
    Thanked
    146

    Default

    Mirza Qadyani pe khuda ki lanat ho.. Apne buht umdah andaaz me qadyani ka parda faash kya he.. Jazaka'Allah khuda ham sab ko qadyai or dajjali fitnon se bachay.. Ameen

  5. #5
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default

    Allah hamay is se bachai Ameen..bohot achay najam bhai
    ....

  6. #6
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  7. #7
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Jazzak Allah Brother
    Mirza qadiani aur us ke peroqaron par har dor main lanat bheji gai hai
    Aysi ghaleez mot marne wala aur har jaga jhota sabit hone wala kese nabi ho sakta hai
    ye to acha insan bhi kahlane ke aqbil nahi ......... momin, wali ya nabhi to door ki bat hai
    Thanks for sharing this information with us

  8. #8
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

    Default

    بــے شـــک آنحضــرت مــحمـد مــصطفى صــلی الـلــه علیه وسلـم کــے بــعد نبوت کـا حصول مــمکن نہــیں جھوٹــے نبی کا انجــام
    مـــرزا غلام احمد لعنـتــی
    جـیسا ہوتا ہــے اور الــلــه سبحـان وتعالــى اسے دنیا وآخــرت میں ذلیــل کرتا ہـے چنانچه تـمام جھوٹــے مدعیانِ نبوت کو الــلــه ســبحان وتعالـى نــے ذلیل کـیا اور جيسـے آپ نــے بتايا كہ خود مــرزا لعنـتـی ہیضے کی مـــوت مرا اور واپسی دونوں راستــوں ســے نجاست خارج ہو رہی تھی_

    يــارب العالمـــين تمــام مـسلـمانوں كو دجـــالى فـتنوں اور غير مقلــدين كــے عـقائد اور شياطــين كى وسواسو ســے ہمــيں اپنــے حفظ آمـــان ميں ركھــيں_
    آمـــيــن

  9. #9
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    جزاکاللہ
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

Similar Threads

  1. قادینیوں کا کلمہ
    By Sahil_Jaan in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 9
    Last Post: 10th October 2017, 08:18 AM
  2. Replies: 9
    Last Post: 5th May 2015, 08:16 AM
  3. حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ
    By imran sdk in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 10
    Last Post: 14th October 2012, 04:05 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 26th February 2010, 05:24 PM
  5. ~*Aap Kya Soch Rahay Hain*~
    By editorshahid in forum Baat cheet
    Replies: 10759
    Last Post: 15th August 2009, 09:04 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •