دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
دوستو کچھ لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں اور کچھ کو اینڈرائڈ پسند ہے لیکن میں آپ کو آئ فون کی وہ باتیں بتاوں گا جسے سن کر دوستو آپ کو معلوم ہو گا کہ آئی فون کیوں اینڈرائڈ سے بہتر ہے۔
بہتر ڈیزائن
دوستو چند ایک فونز کے علاوہ مارکیٹ میں موجود اینڈرائڈ فونز آئی فون کے مقابلے میں دیکھنے میں کم خوبصورت لگتے ہیں۔دوستو کچھ سیٹ تو ایسے ہوتے ہیں جو کہ پلاسٹک کے کھلونے معلوم ہوتے ہیں۔
کیمرے میں فرق
دوستو آئی فون سکس اور اس سے پہلے کے ماڈلز میں نہایت اعلی معیار کے کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ اینڈرائڈ فونز میں کیمروں کی کوالٹی زیادہ اچھی نہیں ہے؛صرف سام سنگ گلیکسی نوٹ فور کا کیمرہ بہتر ہے۔
آئی فون کے فنگر پرنٹ سینسر
دوستو کچھ سال پہلے ایپل نے فنگر پرنٹ سینسر بنانے کے لیے ایک کمپنی خریدی۔یہ کمپنی انتہائی اعلی سینسر بنانے کے لیے مشہور ہے۔سام سنگ اور ایچ ٹی سی نے فنگر پرنٹ سینسر بنانے کی بہت کوشش کی لیکن ابھی تک وہ ایسا سینسر نہیں بنا سکے جیسا آئی فون میں ہے۔
بہترین ایپ اور وہ بھی سب سے آگے
دوستو اینڈرائڈ میں بھی آپ کو وہ ایپ مل جاتے ہیں جو ایپل میں ہیں لیکن ایپل کے ایپس کی کوالٹی انتہائی اعلی ہوتی ہے اور ڈویلپر ایپل کے لیے ایپ بھی سب سے پہلے بنانے کی تگ ودو کرتے ہیں اور ان کا ڈیزائن بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
جدید سافٹ وئیر
دوستو آئی فون کا جدید سافٹ وئیر آتے ہی تمام یوزر کے لیے دستیاب ہوتا ہے لیکن اینڈرائڈ میں یہ کمی ہے کہ ایک فون کا سافٹ وئیر دوسرے میں نہیں چلے گا اور جب تک گوگل جدید سافٹ وئیر ریلیز نہیں کرے گا تب تک آپ مضتاج ہی رہیں گے۔
کسٹمر سپورٹ
دوستو ایپل اپنے یوزر کو ایپل سٹور کے نام سے کسٹمر سپورٹ رکھتا ہے جبکہ اینڈرائڈ کے یوزر کے لیے ایسا کوئی انتظام نہیں ہے۔
والدین کے لیے آسانی
اگر آپ اپنے بچوں کو غلط طرح کی ایپس سے بچانا چاہتے ہیں تو ایپل نے یہ آپشن دی ہے کہ آپ باآسانی ایسا کر سکیں
ایپل پے
دوستو ایپل کی یہ سروس ابھی آخری مراحل میں ہے لیکن اس کے استعمال سے آپ اپنے آئی فون کے ذریعے باآسانی ادائیگی کر سکتے ہیں۔دوستو ایپل نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کمپنیوں کو بھی اس میں شامل کر لیا ہے تا کہ یوزر کو مزید آسانی مل سکے۔
گھر کی اشیا کا کنٹرول
دوستو ایپل نے ہوم کٹ نامی پلیٹ فارم کے ذریعے گھروں کی لائیٹس اور دیگر آلات کنٹرول کرنے کے لیے سہولت متعارف کروانے کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔یہ یوزر کو بہت سہولت دے گی جبکہ دوستو اینڈرائڈ میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks