Results 1 to 9 of 9

Thread: ایک صحابی کی گواہی دو گواہوں کے برابر

  1. #1
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default ایک صحابی کی گواہی دو گواہوں کے برابر


    ************************

    ************************
    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک اعرابی کے درمیان گھوڑے کی خریداری طے پائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اعرابی سے یہ گھوڑا خرید لیا ۔بات چیت کے بعد یہ اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل دیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گھوڑے کی قیمت وصول کرلے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جلدی جلدی چل رہے تھے اور اعرابی آہستہ آہستہ چل رہا تھا ۔ راستہ میں لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اعرابی سے اس کا گھوڑا خرید لیا ہے ۔ چنانچہ لوگ اس گھوڑے کی قیمت لگانے لگے اور اعرابی سے گھوڑے کی خریداری کے سلسلے میں بات چیت شرو ع کردی ۔
    گھوڑے کی زیادہ قیمت لگنے پر اس اعرابی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دی اور کہا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس گھوڑے کو خریدنا چاہتے ہیں تو معاملہ طے کرلیں ، ورنہ میں اس گھوڑے کو فروخت کردوں گا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تم نے یہ گھوڑا مجھے فروخت کردیا ہے۔ اس اعرابی نے کہا کہ اللہ کی قسم میں نے تو یہ گھوڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فروخت نہیں کیا ۔ اور اس اعرابی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی گواہ ہے کہ میں نے یہ گھوڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فروخت کیا ہے؟
    جب یہ معاملہ ہوا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور اعرابی کے پاس اور کوئی بھی موجود نہ تھا اس لیے گواہ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
    اس وقت جہاں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گزر رہے تھے وہاں پر موجود لوگوں میں حضرت خزیمہ رضی اللہ عنہ موجود تھے. جب انھوں نے اعرابی کو یہ پکارتے سنا ۔ توحضرت خزیمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ گھوڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے خریداہے۔
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خزیمہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ تم کس وجہ سے گواہی دے رہے ہو ؟ جب ہمارے درمیان اس گھوڑے کی خریداری کا معاملہ طے پایا تم وہاں موجود نہیں تھے۔ حضرت خزیمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی وجہ سے جب میں آپ کی بتائی ہو ئی آسمانی خبروں کی تصدیق کرتا ہوں ، آئندہ ہونے والے واقعات کی تصدیق کرتا ہوں تو کیا میں اس گھوڑے کی خرید اری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق نہیں کرسکتا "۔
    حضرت خزیمہ رضی اللہ عنہ کے اس جواب پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم بے حد خوش ہوئے اور فرمایا اے خزیمہ ! آج سے تم دو گواہوں کے قائم مقام ہو ( یعنی تمہاری گواہی دو گواہوں کے برابر ہے )، اور فرمایا : جس کے حق میں یا جس کے خلاف خزیمہ گواہی دے دیں ، ان کی تنہا گواہی ہی اس کے لئے کافی ہے۔
    (ابو داؤد:حدیث3607 ، نسائی:حدیث4661)

  2. #2
    abrarsharif is offline Junior Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 10:08 AM
    Join Date
    18 Oct 2015
    Location
    Burewala
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    nice post

  3. #3
    GujratMardan's Avatar
    GujratMardan is offline Advance Member
    Last Online
    29th May 2022 @ 07:28 AM
    Join Date
    26 Jun 2011
    Location
    Mardan
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    965
    Threads
    6
    Credits
    462
    Thanked
    59

    Default

    JazakALLAH

  4. #4
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Quote abrarsharif said: View Post
    nice post
    shukriya

    Quote GujratMardan said: View Post
    JazakALLAH

  5. #5
    zaeemalvi's Avatar
    zaeemalvi is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2023 @ 04:31 PM
    Join Date
    26 Sep 2015
    Gender
    Male
    Posts
    262
    Threads
    12
    Credits
    582
    Thanked
    11

    Default

    subhan allah

  6. #6
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,993
    Threads
    196
    Credits
    15,603
    Thanked
    371

    Default

    جزاک اللہ
    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

  7. #7
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Quote zaeemalvi said: View Post
    subhan allah
    pasand karne ka shukriya.
    Quote mehtab785 said: View Post
    جزاک اللہ

  8. #8
    Arsalan 0.1's Avatar
    Arsalan 0.1 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2023 @ 11:37 PM
    Join Date
    15 Oct 2015
    Location
    Abbottabad
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    324
    Threads
    6
    Credits
    113
    Thanked
    6

    Default

    Jazak Allah

  9. #9
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Quote Arsalan 0.1 said: View Post
    Jazak Allah

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 1st November 2016, 03:19 PM
  2. اعتکاف کے مسائل
    By Shehzad Iqbal in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 28
    Last Post: 14th May 2016, 10:02 PM
  3. Replies: 23
    Last Post: 10th March 2015, 11:35 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •