السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں سب دوست؟
امید کرتا ہوں کہ سب خیرخیریت سے ہونگے اور خوش ہونگے
دوستو!جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں آئی ٹی دنیا کی سالگرہ قریب آرہی ہے اور ماشاءاللہ سےہمارا فیملی فورم آئی ٹی دنیا پورے دس سال کا ہوگیا ہے
اللہ ہمارے اس فیملی فورم کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب کرئے۔۔ آمین
دوستو! سالگرہ کی خوشی کےاس موقع پر میں اسی حوالے سے ایک کونٹیسٹ لے کر آیا ہوں۔۔اس کونٹیسٹ میں آپکو آئی ٹی دنیا کی سالگرہ کے حوالے سے ایک وال پیپر ڈیزائن کرنا ہے، بہترین ڈیزائنگ شدہ وال پیپرز پر آپ جیتیں گے پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی فورم پہ
آئی ٹی دنیا ونر رینک
اور وہ بھی پورے پندرہ دن کے لئے۔۔
یعنی جن جن ممبرز کےوال پیپرخوبصورت ہوں گے وہ حاصل کریں گے آئی ٹی دنیا ونر رینک۔۔۔اور ونر رینک کا تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ یہ وی آئی پی رینک کے برابر ہوتا ہے جس کے بعد آپ کو حاصل ہوگا فورم کے وی آئی پی زون تک ایکسس جہاں بہت کچھ خاص ہے منتظر آپ کا ۔۔
تو پھر دیر کس بات کی ۔۔ آج ہی فوٹو شاپ اوپن کریں ، دماغ کی بتی جلائیں اور تخلیق کریں ایک شاہکار ڈیزائن ۔۔
رولز
اپنے ڈیزائن آپ نے سالگرہ سیکشن میں ایک تھریڈ بنا کر شئیر کرنے ہیں اور اُس تھریڈ کا لنک اس تھریڈ میں شئیر کردیں۔
تھریڈ شئیر کرنے کے بعد ایڈٹ نہیں کیا جائے گا۔
ڈیزائن کاپی پیسٹ نہ ہو۔
وال پیپر کا سائز اپنی مرضی سے رکھ سکتے ہیں۔
ڈیزائن میں اپنا نام، فورم کا لوگو/ یو آر ایل لازمی ہونا چاہیئے ورنہ مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ڈیزائن کسی بھی فارمیٹ میں بناسکتے ہیں ۔
مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبر ہے۔
حصہ لینے والے ممبر کی رجسٹریشن دو ماہ پرانی اور دو سو پوسٹ ہونی چایئے۔
اس کونٹیسٹ ممبرز سے لے کر ایڈمن تک حصہ لے سکتے ہیں۔
رینک انہی ممبرز کو ملے گا جو رینک ہولڈر نہیں ہیں۔
امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست ضرور حصہ لیں گے
اب دیں اجازت
اللہ حافظ
#ITDContest
Bookmarks