السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ
ميرى آئى ٹی دنیا كے پيارے اور معزز ممبران ان شاءالله میں امید کرتى ہوں كہ الله تعالی کے فضل وکرم سے سب ٹھیک ٹھاک اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے _
تو محترم ممبرز آج ميں آپ سے ايک ايسى سافٹ وئیر شئیر کر رہى ہوں جس كا نام پورٹ ایبل سافٹ وئیر ہے اور یہ نہایت ہی آسان اور سائز میں بھى ہلکا لیکن کام میں بہترین _
اس سافٹ وئیر سے آپ صرف سکرین شاٹس کا کام لے سكتے ہيں اور ہاں اس سے سکرین شاٹس لینا بہت ہی آسان ہے_
ویسے تو سکرین شاٹس لینے کيلئے بہت سارے طریقے اور سافٹ وئیرز ہیں لیکن وہ بہت لمبے ہوتے ہیں پہلے سکرین شاٹس لو پھر کوئی سافٹ وئیر اوپن کرو اس میں سیٹنگ کرو_
ليكن اب اس کی كوئى ضرورت ہی نہیں کیونکہ یہ سافٹ وئیر ہے ہی ایسا اس سے آپ تین طریقوں سے سکرین شاٹس لے سکتے ہیں_
ایکٹیو ونڈو
پوری سکرین
یا مخصوص حصہ جتنا آپ چاہیں_
اس کے علاوہ آپ اس میں سیٹنگ کرکے تین طرح کی ایکسٹینشن کی فائليں بھى بنا سکتے ہیں_
گيف، جے پى جى، بيٹ ميپ يعنى بى ايم پى_
تو دير كس بات كى ابھى ڈاون لوڈ کریں اور اپنى قيمتى رائے سے ضرور اگاه کریں_
Bookmarks