السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ
زونگ ٹيلى كام نے بطور ایک ذمہ دار کارپوریٹ کمپنی نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کی کمیونیکیشن کی ضروریات کے پیش نظر بيس اضلاع میں یکم نومبر سے دس نومبر تک روزانہ بیس مفت منٹس‘ بیس مفت ایس ایم ایس اور بیس ایم بی مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے_جن علاقوں میں یہ مفت سروسز فراہم کی جائینگی ان میںباجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی، شانگلہ، بریکوٹ، سوات، لوئیر دیر، اپر دیر، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت ، ہنزہ، لکی مروت، کوہاٹ، ملاکنڈ، مردان، تخت بھائی، نوشہرہ اور ٹانک شامل ہیں_
Bookmarks