السلام علیکم
امید ہے کہ تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔میں آپ حضرات سے معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ ڈراپ باکس اور ون ڈرائیو جب ہمارے کمپیوٹر میں بطور ایک ڈرائیو کے انسٹال ہو جاتے ہیں تو ہم اُس پر پاسورڈ کیسے اپلائی کر یں گے۔ کیونکہ ہمارے کمپیوٹر کو کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے اور وہ ان ڈرائیوز میں پڑے ہوئے ہمارے فولڈرز اور فائل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ جب کہ آئی فون میں یہ سہولت ہے کہ ہم ان ڈرائیوز کو پاس کوڈ لگا کر لاک کر سکتے ہیں تاکہ ہمارا ڈیٹا محفوظ رہے۔
اگر کوئی دوست اس سلسلے میں رہنمائی کرے تو مشکور ہوں گا۔
شکریہ