سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی جے سیریزکے4نئے سمارٹ فون متعارف کرادیئے
, comScore|Impression||| دنیا ئے ٹیکنالوجی کی کمپنی سام سنگ نے حال ہی میں پاکستان میں سمارٹ فونزکی نئی’’گلیکسی جے سیریز‘‘متعارف کرائی ہے،جے سیریز میں 4اچھوتے سمارٹ فون شامل ہیں جن میں بہترین فنکشن اور جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے،اس سیریز کے گلیکسی جے5میں مضبوط کواڈکور1.2GHzپروسیسراور 5انچ کی سپرامولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے،اس کا فرنٹ کیمرہ 5اور بیک کیمرہ 13میگا پکسل کا ہے جو انتہائی صاف تصاویر اور ویڈیوکو یقینی بناتا ہے،گلیکسی J1 ACEاس سیریز کا ایک اور شاہکار ہے جس میں ڈؤل کور 1.3GHzپروسیسر لگایا گیا اور4.3 انچ کی سکرین رکھی گئی ہے،اس کا فرنٹ کیمرہ 2میگا پکس اور بیک کیمرہ 5میگا پکسل کا ہے،گلیکسی J12 اس سیریرکا ایک اور شاندار سمارٹ فون ہے جس میں 1.3اوکٹا کور پروسیسراستعمال ہوا ہے اس میں 7202351280کی ہائی ریزولوشن ویڈیوسٹریمنگ کی صلاحیت ہے،اس میں ایک جی بی ریم لگائی گئی ہے جبکہ میموری کو128جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے،گلیکسیJ7میں مضبوط ترین 1.5GHz کااوکٹا کور پروسیسر لگایا گیا ہے،اس کا فرنٹ کیمرہ 5جبکہ بیک کیمرہ 13میگا پکسل کا ہے جبکہ 5.5انچ کی سکرین ملٹی میڈیا کو ایک شاندار تجربہ بناتی ہے۔گلیکسی سیریز کی بڑی بیٹریز زیادہ دورانیہ کیلئے ملٹی میڈیا کے استعمال کویقینی بناتی ہیں۔
Bookmarks