رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوے تو بعض لوگوں کو وہاں آخر میں کھڑےدیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیا چیز ہے جوتمہیں(پہلی صف میں شمولیت سے) پیچھے ہٹاتی ہے؟ بعض لوگ اسی طرح پیچھے ہٹتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ (اپنی رحمتیں عنایت کرنےمیں ) انہیں پیچھے کر دے گا۔چنانچہ تم میرے پیچھے کھڑے ہوا کرو اور تمہارے بعد والوں کو چاہیے کہ وہ تمہارے پیچھے کھڑے ہوں۔
روي1 أنه رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم في أصحابه تأخرا2 فقال لهم: تقدموا فائتموا بي وليأتم بكم من بعدكم3. لا يزال قوم4 يتأخرون5 حتى يؤخرهم الله6.
روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ) اپنے بعض صحابہ میں ( نماز کی پہلی صف میں شمولیت سے) گریز دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: آگے(پہلی صف میں) آؤ، تم( نماز میں میرے پیچھے کھڑے ہوکر) میری پیروی کرواور جو تمہارے بعد آئیں انہیں چاہیۓ کہ وہ تمہاری پیروی کریں۔(اور یاد رکھو) بعض لوگ (اسی طرح پہلی صف میں شمولیت سے) پیچھے ہٹتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ (اپنی عنایات کے معاملے میں) انہیں پیچھے کر دے گا1۔
Bookmarks