ڈیئر ممبرز ایک نئے تھریڈ کے ساتھ حاضر خدمت ہوں
Anti loger password incrupt keren or hacking se mehfooz rahen
دوستو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکثر آن لائن ٹائپ کرتے ہوئے ہمیں خطرح رہتا ہے کہ کوئ ہمرا پاسورڈ یا کریڈٹ کارڈ چرا نہ لے۔۔ضروری نہیں کہ آپ کے سسٹم پر کی لوگر انسٹال ہو۔۔تبھی کوئ آپ کی معلومات چرا سکتا ہے۔۔
حساس معلومات چرانے کے اور بھی طریقے ہیں۔۔مثلاََ وائرسز۔۔میلا ویئر۔۔آپ کے ویب براؤزر کی کمزور سیکورٹی یا کوئ ٹول بار وغیرہ ۔۔۔
KeyScrambler
کے ساتھ کام کرنے والا ایڈون ہے یہ پلگ ان آپ کو اس پریشانی سے نجات دلاتا ہے۔۔
یہ آپ کے ٹائپ کرتے ہی ہر اسٹروک کو انکرپٹ کرنا شروع کر دیتا ہے۔۔
اس طرح کوئ بھی آپ کی معلومات کو چوری نہیں کر سکتا۔۔۔
ڈیئر ممبر۔۔۔۔فرض کریں اگر کو ئ آپ کی ٹائپ کی گئ ایکٹیویٹی نوٹ کر بھی رہا ہوگا۔۔۔آپ نے
abcdef
ٹائپ کیا تو اسے کچھ اسطرح نظر آئے گا۔۔
d8dfaklsk
اس پلگ ان کا مفت دستیاب ورژن بتیس بٹ ویب براؤزر بشمول فائر فاکس ۔۔انٹرنیٹ ایکسپلورر۔۔گوگل کروم وغیرہ کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔

سائبر سیکورٹی اور پاسورڈ
دوستو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکثر صرف پاسورڈ ہی کسی یوزر اور آپ کی ذاتی معلومات کے درمیان واحد رکاوٹ ہوتا ہے۔۔کئ ایسے سافٹویئر اور تکنیک موجود ہیں جن کی مدد سے پاسورڈ بوجھا یا کریک کیا جا سکتا ہے۔۔۔
ایک اچھے پاسورڈ کا انتخاب اور پھر اسے مظمل طورپر خفیہ رکھ کر کسی بھی دوسرے شخص کے لیئے پاسورڈ کریکنگ اور اپنی ذاتی معلومات تک پہنچنے کے عمل کو کسی حد تک مشکل بنایا جا سکتا ہے۔۔۔
ایک معیاری پاسورڈ کیوں ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔؟
ایک معیاری پاسورڈ کی کیا خوبیاں ہیں۔۔۔۔؟
ایک معیاری پاسورڈ کا انتخاب کیسے کیا جائے۔۔اور منتخب کر دہ پاسورڈ کو کیسے استعمال کیا جائے۔۔۔۔۔؟
پاسورڈ استعمال کرنے کی ضرورت کیوں ہے۔۔۔۔؟

دوستو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاسورڈ کا استعمال ہماری روز مرہ زندگی میں عام ہے جیسے۔۔۔

ATMسے رقم نکالنے
کےلیئے پن کوڈ کا استعمال۔
ڈیبٹ کارڈ کے زریعے شاپنگ کرنے کے لیئے پن کوڈ کا استعمال۔
کمپیوٹر پر لاگ ان ہونے کے لیئے پاسورڈ کا استعمال۔
ای میل چیک کرنے کے لیئے پاسورڈ ظا استعمال۔

یہ چند مثالیں واضح کرتی ہیں کہ ہماری روز مرہ زندگی میں پاسورڈ کا استعمال بہت عام ہے۔۔ہم میں سے اکثر افراد آسانی کی غرض سے ایک آسان پاسورڈ منتخب کر کے اسے ہی کمپیوٹر لاگ ان ایمیل آن لائن بینکنگ وغیرہ کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔۔۔
ان میں سے بیشتر کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ کسی کو ان کے ذاتی ایمیل اکاؤنٹ کو کریک کر کے کیا ملے گا۔۔۔۔جو پاسورڈ کریکنگ کے لیئے اتنی محنت کرے۔۔۔۔۔؟یا کوئ میرے خالی بینک اکاؤنٹ کی تفقیل جاننے کی غرض سے کیوں پاسورڈ کریک کرے گا۔۔۔جبکہ مجھ سے زیادہ رقم والے بے شمار اکاؤنٹ موحود ہیں۔۔۔
دوستو۔۔۔۔۔۔ڈیئر ممبرز۔۔۔۔۔۔
اگر آپ بھی ایسی سوچ رکھتے ہیں تو تو اپنی سوچ کو بدلیئے ۔۔۔ایسا نہ ہو کہ آپ بھی اس طرح کے ناقابلِ تلافی نقصان اٹھائیں۔۔اس طرح کی سوچ آپ کو پریشانی سے دوچار کرسکتی ہے۔۔
جب کوئ شخص آپ کا یا کسی دوسرے شخص کا پاسورڈ کریک کرتا ہے تو شاید اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ آپ کا نام کیا ہے۔۔؟
یا آپ کے ای میل اکاؤنٹ میں کس نوعیت کی ایمیل ہیں۔۔۔اس طرح کی کاروائیاں صرف آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے نہیں کی جاتی۔۔بلکہ ان کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہآپ کی معلومات تک پہنچ کر ان کی بنیاد پر یا اسے استعمال کرتے ہوئے ایک بڑی کاروائ کی جائے۔۔۔ ہو سکتا ہے آپ ظے ایمیل ایڈربس تک کسی دوسرے شخص کی پہنچ آپ کے لیئے زیادہ سے زیادہ اتنی زحمت کا باعث نہ بنے کہ آپ اس اکاؤنٹ کو استعمال نہ کر سکیں۔۔۔لیکن یہ آپ کی پرائیویسی کے لیئے بھی خطرح بن سکتی ہے۔۔۔
اگر کوئ شخص آپ کے شناختی کارڈ نمبر ۔۔گھر کے پتے ملازمت اور اسی طرح کی معلومات تک رسائ حاصل کر لے تو یقیناََ یہ سب آپ کے لیئے پہلے والی سادہ زحمت سے بڑھ کر انتہائ پریشان کن ہو سکتا ہے۔۔۔

ڈیئر فرینڈ
اس طرح کی صورت حال سے بچنے کے لیئے ہمیشہ ایک خفیہ اور مضبوط پاسورڈ کا انتخاب کریں۔۔۔جو ہر حال میں آپ تک ہی محدود ہو۔۔۔۔

والسلام