Results 1 to 5 of 5

Thread: سبز چائے کے فوائد جن سے آپ لاعلم ہوسکتے ہیں

  1. #1
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default سبز چائے کے فوائد جن سے آپ لاعلم ہوسکتے ہیں

    سبز چائے کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کرشماتی مشروب کس حد تک صحت کے لیے فائدہ مند ہے ؟ کینسر سے لے کر مہاسوں تک کے لیے اس کا استعمال آپ کو حیران کر دے گا۔ریڈرز ڈائجسٹ نے طبی سائنس میں اس حوالے سے جو انکشافات کیے ہیں ان کی فہرست مرتب کی ہے جو درج ذیل ہے۔کئی اقسام کے کینسر کی روک تھام کرےایک تحقیق میں سبز چائے اور کینسر کی روک تھام کے لیے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جز کینسر کی خلیات کو مارنے اور ان کی پیشقدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے، جبکہ ایک اور امریکی تحقیق میں اسے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرنے کے لیے بہترین بتایا گیا۔دل کو صحت مند بنائےسبز چائے میں فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے جو خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرنے، خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور شریانوں کے افعال میں بہتری لاتے ہیں۔ اسی طرح سبز چائے کولیسٹرول اور شریانوں میں بلاکیج کو کم کرتا ہے۔ روزانہ ایک سے دو کپ سبز چائے پینے والوں میں شریانوں کے سکڑنے کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔جوڑوں کے درد کے لیے بہترینخارش اور درد کی روک تھام کے لیے روزانہ چار کپ سبز چائے پینا شروع کردیں۔ امریکا کی ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں ایسا کیمیائی کمپاﺅنڈ ہوتا ہے جو طاقتور انسداد سوجن اور اینٹی آکسائیڈنٹ کا کام کرتا ہے جس سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ چائے سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں60 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔دماغی صلاحیتوں کو بڑھائےنیندرلینڈ کے محققین نے ایک حالیہ تحقیق میں تصدیق کی ہے کہ سبز چائے کے دو اجزاءایل تھیانائن اور کیفین توجہ اور ہوشیاری کی سطح میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔ توانائی بخش دیگر مشروبات کے مقابلے میں سبز چائے کے استعمال سے اعصابی تناﺅ اور خلجان جیسی کیفیات میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیفین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ایک او رتحقیق کے مطابق روزانہ ایک کپ سبز چائے 55 سال سے زائد عمر کے افراد کی ذہنی صلاحیتوں کی تنزلی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔مہاسوں کو صاف کرےمیامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاءدو تہائی کیل مہاسوں کو صاف کردیتے ہیں، تاہم اس کے لیے چائے کو پینے کی بجائے ٹھنڈا کرکے فیس واش کے طور پر استعمال کرنا ہوگا، چکنی جلد کے لیے پودینے کی چائے کو سبز چائے میں شامل کرکے یہ کام کرنا ہوگا۔پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے خلاف جدوجہدمختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق دو سے تین کپ سبز چائے کا روزانہ استعمال پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس چائے میں ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جو مثانے کی سوجن کو کم کرتے ہیں۔الرجی سے ریلیف دےسبز چائے فلیونوئڈز یعنی نباتاتی کیمیکلز سے بھرپور ہوتی ہے جو سوجن سے تحفظ دیتے ہیں۔ الرجیز کا سامنا ہونے پر روزانہ کچھ کپ اس مشروب کے استعمال سے ناک کے اندرونی حصے کی سوجن میں کمی لاسکتی ہے جو الرجی سے تحفظ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔آنکھوں کی سوجن کم کرےکچھ ماہرین جڑی بوٹیوں کا دعویٰ ہے کہ سبز چائے کے ٹی بیگ کو گیلا کرکے آنکھوں پر پندرہ سے بیس منٹ تک پھیرا یا دبایا جائے تو اس سے تھکی ہوئی یا سوجی ہوئی آنکھوں کو سکون ملتا ہے اور وہ تازہ دم ہوجاتی ہیں۔دمہ کی علامات کو کم کرےایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کیورسیٹن ماسٹ نامی خلیات میں ایسے اجزاءمیں جگہ بنالیتا ہے جو الرجک ردعمل کا باعث بنتے ہیں(دمہ سے بچاﺅ کے لیے دی جانے والی ادویات بھی یہی کام کرتی ہیں)۔ روزانہ دو کپ سبز چائے کا استعمال دمہ کی علامات کو دور رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ذہنی تناﺅ میں کمی لائےسبز چائے میں کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس کے پانچ کم کا استعمال ممکنہ طور پر نفسیاتی تناﺅ میں کمی لاسکتا ہے۔ یہ بات جاپان کی ایک یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں سامنے آئی۔ محققین اس کے لیے کسی مخصوص جز کی نشاندہی تو نہیں کرسکے تاہم جانوروں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ مشروب جسم میں تناﺅ کا باعث بننے والے کیمیکلز کی مقدار کو کردیتا ہے.

  2. #2
    MTARIQ274's Avatar
    MTARIQ274 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th March 2022 @ 09:25 PM
    Join Date
    13 Apr 2014
    Location
    Layyah Punjab
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    269
    Threads
    43
    Credits
    436
    Thanked
    13

    Default

    Nic inf0
    True Love Never Die

  3. #3
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    20th April 2024 @ 09:48 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default


  4. #4
    shazia4 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th July 2016 @ 04:11 AM
    Join Date
    19 May 2012
    Age
    40
    Gender
    Female
    Posts
    103
    Threads
    9
    Credits
    106
    Thanked
    3

    Default

    bilkul. Sabaz chahy sehat k liye bohat achi hy.

  5. #5
    sehatpharmacy is offline Junior Member
    Last Online
    16th July 2016 @ 03:10 AM
    Join Date
    16 Jul 2016
    Gender
    Male
    Posts
    16
    Threads
    1
    Credits
    141
    Thanked
    0

    Default

    Sehat I think would be a good website to review

Similar Threads

  1. Replies: 17
    Last Post: 22nd October 2021, 05:29 AM
  2. Replies: 5
    Last Post: 14th June 2018, 10:26 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 3rd May 2014, 04:49 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 20th August 2012, 06:39 AM
  5. Replies: 16
    Last Post: 29th April 2010, 12:56 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •