اس ترکیب سے آپ کیلئے آسان ہوگا کہ آپ کا دوست جان ہی نہ سکے کہ آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے جبکہ اس ترکیب کو بلیو ٹک ٹرک کا نام دیا گیا ہے۔ پہلے قدم کے طور پر آپ جب میسج وصول کریں تو فوری اسے نہ کھولیں بلکہ سیٹنگ میں جا کر ایئر پلین موڈ کو آن کر دیں اور اب واٹس ایپ آئی کون ٹچ کرکے میسج پڑھ لیں۔ مسیج پڑھنے کے بعد صارفین ایپ کو مکمل طور پر بند کر دیں جبکہ ایپل موبائل رکھنے والے ہوم بٹن پر دو بار ٹچ کرکے واٹس ایپ ونڈو کھولیں اور اینڈرائیڈ موبائل رکھنے والے ملٹی ٹاسک بٹن کو دبا کر ایپ کو بائیں جانب لے جائیں۔ اب آپ اپنی سیٹنگ کی جانب واپس چلے جائیں اور ایئر پلین موڈ کو آف کر دیں۔ اس پر عمل کرنے سے آپ کا دوست جان ہی نہیں سکے گا کہ آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے۔
Bookmarks