وزن میں کمی کی خواہشمند خواتین دہی کا استعمال کریں اور وزن گھٹائیں، یہ کہنا ہے کینیڈا کے طبی ماہرین کا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دہی میں شامل بیکٹریا پروبائیوٹکس خواتین کے وزن میں کمی لاتا ہے۔ موٹاپے کا شکار خواتین پر مطالعے کے دوران انہیں 24 ہفتوں تک اس بیکٹریا سے تیار کردہ گولیاں کھلائی گئیں۔