السلام وعلیکم دوستو!
کیسے مزاج ہیں. ... میری زیادہ تر پوسٹس رجسٹری کے بارے میں ہے...تو ایک اچھی سی شئیرنگ آج بھی کرتا چلوں.Smile.. وہ یہ کہ ایسا ممکن ہے کہ رجسٹری ایڈیٹنگ کرتے وقت کوئی غلطی ہوسکتی ہے..تو کیوں نہ ایسی صورتحال سے دو چار ہونے سے پہلے خود کو سیکیور کرلیا جائے...مطلب یہ کہ رجسٹری کا بیک اپ بنا لیا جائے... تاکہ بوقتِ ضرورت ری سٹور کر سکیں...تو مندرجہ طریقہ کی پیروی کرئیے......
1) سبھی ایپلیکیشنز بند کرئیے
2) سٹارٹ پر کلک کرئیے، رن پر جائیے، regedit لکھئے اور انٹر کردیں.
3) رجسٹری ایڈیٹر کھلنے پر فائل پر کلک کریں اور Export کو سیلیکٹ کریں.
4) ایک ونڈو کھلے گی وہاں پر فائل کا نام دیں اور سیو پر کلک کردیں( ایکسٹنشن reg. ہو گی)
لیجئے جناب رجسٹری کا بیک اپ تو بن گیا.... اب آپ رجسٹری میں کچھ بھی تبدیل کریں پرواہ نہیں ...... لیکن اگر کچھ گڑ بڑ ہوئی تو آپ فوراً بنایا گیا بیک اپ واپس پہلے بتا ئے گئے طریقے سے Import کروالیں......آپ کی رجسٹری پھر سے پہلے جیسی ہو جائے گی...
خود کا خیال رکھئے گا اللہ حافظ
Bookmarks