تصویر میں نہیں ہو , پھر رنگ کیا بھروں میں
ممکن نہیں ہو جب تم , کیا خواہشیں کروں میں
اپنے جو چھوڑ جائیں , اپنوں کو راستوں میں
غیروں پہ ذمہ داری , الزام کیا دھروں میں
اب بھی یقیں نہیں ہے , تو نے ہی سب کِیا ہے
کچھ ہے تیری صفائی یا خود سے کچھ گھڑوں میں
پھر نیم جان ہوں میں ، پھر منتظر ہوں تیرا
جلدی سے وآر کر دے , خود سے نہ گر پڑوں میں
دنیا کو دیکھتا ہوں , کیا خوب ہے ٹھکانہ
پھر خود سے پوچھتا ہوں,جیوں کہ اب مروں میں::

Thread Pasand Aye To Pairy Bhiya Thanks ka Button Daba den Ta k Hosla Afzae ho or men Mazeed Mehnat kron or ap Sabi ky Liye mazeed achy achy Thread creat kro