اگر کوئی مرجائے تو اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو کبھی نہ کبھی صارفین کے ذہن میں ضرور آتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک،گوگل اور ٹویٹر انتظامیہ آپ کے اکاﺅنٹس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔
فیس بک
اس کی انتظامیہ صارفین کے پیاروں کو یہ سہولت دیتی ہے کہ وہ اس کی موت کی صورت میں بغیر پاس ورڈ اکاﺅنٹ کو چلاسکیں لیکن اس کے ساتھ ہی اکاﺅنٹ کو Remembering NAMEکردیا جاتا ہے۔فیس بک انتظامیہ ما کہنا ہے کہ اس طرح مرحوم صارف کے دوست اور رشتے دار اس کی یاد میں اپنے پیغامات شئیرکرسکتے ہیں۔جب اس پیج کا سٹیٹس تبدیل کردیا جاتا ہے تو کوئی بھی اس اکاﺅنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا اور لوگ صرف وہاں اپنے پیغامات چھوڑ سکتے ہیں۔
ایپل صارفین
اگر آپ ایپل کے صارف ہیں تو آپ کے لئے بری خبر ہے کیونکہ موت کی صورت میں کوئی بھی آپ کا اکاﺅنٹ استعمال نہیں کرسکتا۔جب آپ ایپل اکاﺅنٹ بناتے ہیں تو اس کی شرائط میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ اکاﺅنٹ دوسرے لوگ استعمال نہیں کرسکتے اور صارف کی موت کی صورت میں یہ اکاﺅنٹ بھی ختم ہوجائے گا۔
گوگل
صارف کی موت کی صورت میں گوگل اس کے عزیزوں کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اکاﺅنٹ کوڈی ایکٹیویٹ کردیں۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ نیچے دئیے گئے ایڈریس پر جانا ہے اور اکاﺅنٹ کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
https://support.google.com/accounts/...deceased?hl=en
گوگل نے صارفین کو یہ سہولت بھی دے رکھی ہے کہ وہ Inactive Account Managerمیں آپ یہ بتاسکتے ہیں کہ کب،کیسے اور کیوں آپ کا اکاﺅنٹ ختم کردیا جائے۔آپ چاہیں تو کسی کو اپنی موت کی صورت میں اکاﺅنٹ کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں یا یہ بھی ممکن ہے کہ اس اکاﺅنٹ کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کردیا جائے اور اس سے منسلک دیگر اکاﺅنٹس جیسے یوٹیوب،جی میل اور اینڈرائیڈ کا ڈیٹا بھی ختم ہوجائے گا۔
ٹوئٹر
صارفین کے پاس یہ سہولت موجود نہیں کہ ان کی موت کی صورت میں یہ اکاﺅنٹ ان کے عزیز یا دوست چلاسکیں۔یہ اکاﺅنٹ دوستوں یا عزیزوں کے کہنے پر ختم کریدیا جائے لیکن اس تک رسائی نہیں دی جاتی۔ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارف کے موت کی صورت میں اس اکاﺅنٹ تک رسائی کسی بھی عزیز یا دوست کو نہیں دی جاسکتی::
Thread Pasand Aye To Pairy Bhiya Thanks ka Button Daba den Ta k Hosla Afzae ho or men Mazeed Mehnat kron or ap Sabi ky Liye mazeed achy achy Thread creat kro
Bookmarks