پہلے نیم مردہ اور مردہ جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا شور سنتے تھے اور پھر گدھے اور کتے کا گوشت کھلائے جانے کا غلغلہ بھی شامل ہو گیا جبکہ گزشتہ دنوں لاہور میں مبینہ طور پر خنزیر کا گوشت بھی پکڑا گیاتاہم اس بارے میں ابھی تک لیبارٹری کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ اس سارے شوروغوغے میں ہم لوگ اس سوچ میں غلطاں ہیں کہ ہم کس طرح خنزیر کا گوشت کھانے سے بچ سکتے ہیں تو آپ کوخنزیر کے گوشت اور گائے وغیرہ حلال جانور کے گوشت میں فرق بتاتے ہیں۔
گوشت کی رنگت
خنزیر کے گوشت کے بعض حصوںکا رنگ زردی مائل ہوتا ہے، بالکل ویسے جیسے برائلرمرغی کے گوشت کی رنگت، جبکہ بیف کی رنگت سرخی مائل ہوتی ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ مت کیجیے کیونکہ ایک توخنزیر کے گوشت کے اکثر حصوں کی رنگت بالکل بیف جیسی ہی ہوتی ہے ۔ اس غلیظ دھندے میں ملوث لوگوں نے اس کا حل بھی نکالا ہوا ہے اور وہ دیگر جانوروں کے خون سے خنزیر کے گوشت کا رنگ بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔
ریشے
بڑے جانور کے گوشت کے ریشے موٹے اور واضح ہوتے ہیں جبکہ خنزیر کے گوشت کے ریشے بہت غیرواضح ہوتے ہیں۔ یہ فرق آپ اس وقت نمایاں طور پر دیکھ سکتے ہیں جب دونوں قسم کا گوشت ایک ساتھ آپ کے سامنے پڑا ہو۔
چربی
چربی سے بھی آپ ان دونوں اقسام کے گوشت کا فرق پرکھ سکتے ہیں۔ خنزیر کی چربی بہت زیادہ لچکدار ،لیس داراور گیلی سی ہوتی ہے جبکہ بڑے جانور کی چربی قدرے خشک اور غیرلچکدارہوتی ہے۔
گوشت
خنزیر کا گوشت بھی اس کی چربی کی طرح بیف کی نسبت زیادہ لچکدار ہوتا ہے اور اسے آسانی سے کھینچ کر بڑا کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں بیف بہت سخت ہوتا ہے اور اسے کھینچ کر لمبا نہیں کیا جا سکتا۔دونوں اقسام کے گوشت میں سب سے واضح فرق خوشبو کا ہے جس سے انہیں حتمی طور پر پہچانا جا سکتا ہے۔ خنزیر کے گوشت کی اپنی ہی ایک بُو ہوتی ہے جبکہ بیف کی خوشبو سے ہم واقف ہی ہیں کہ مچھلی کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔ لیکن اس طریقے سے گوشت کی پہچان کرنے کے لیے لازمی ہے کہ آپ نے کبھی خنزیر کے گوشت کی بُو سونگھی ہو تاکہ آپ دونوں میں تمیز کر سکیں۔
ایک بات ذہن میں رکھیے کہ یوں توخنزیرکے گوشت اور بیف میں واضح فرق کیا جا سکتا ہے لیکن اگر خنزیر کے گوشت کی رنگت دیگر جانوروں کے خون سے تبدیل کر دی جائے اور اسے بیف میں مکس کر دیا جائے تو پھر اس کی پہچان انتہائی مشکل ہو جاتی ہے::
Agr meri Mehnat Pasand Aye To Pairy Bhiya Thanks ka Button Daba den Ta k Hosla Afzae ho or men Mazeed Mehnat kron or ap Sabi ky Liye mazeed achy achy Thread creat kro
Bookmarks