Results 1 to 3 of 3

Thread: صبرکشادگی کاراستہ ہے

  1. #1
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default صبرکشادگی کاراستہ ہے



    ایک شخص رات کے وقت اللہ اللہ کرتاتھااور اس ذکرسے خوب لطف اٹھاتاتھا۔ ابلیس نے اس سے کہا کہ تم بت کی مانندکب تک ایسے کرتے رہوگے؟ اللہ عزوجل کی جانب سے کبھی لبیک کاجواب بھی نہیں آیا۔ وہ شخص دل شکستہ ہوگیااور لیٹ گیا۔ خواب میں اسے حضرت خضرعلیہ السلام کی زیارت ہوئی۔ انہوں نے دریافت کیاکہ تونے اللہ عزوجل کاذکرکیوں چھوڑدیا؟ اس نے جواب دیاکہ مجھے جواب میں لبیک کی آواز نہیں آئی۔ مجھے خطرہ ہے کہ میں بارگاہ الہٰی میں مردودہوگیاہوں کیونکہ میرے ذکرکاجواب نہیں آتا۔
    حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایاکہ اے سادہ لوح! تیری عاجزی اور دردسوزی تمہاری جانب اس کاقاصد ہے۔ کسی شخص کوعبادت کی توفیق ہونااللہ عزوجل کی جانب سے قبولیت کی دلیل ہے۔ یہ اللہ عزوجل کاہی کرم ہے کہ وہ واپنی یاد میں لگادے۔ اللہ عزوجل کاعشق اس کی رحمتوں کومتوجہ کردیتاہے۔ دعاکرنے والا ایک مرتبہ یارب کہتاہے تواللہ عزوکل کی جانب سے چندبارلبیک کہنابن جاتاہے۔
    جس سے اللہ عزوجل ناراخ ہوتاہے اسے کبھی دعاکی توفیق نہیں ہوتی۔ اللہ عزوجل اسے دردسرے بھی محروم رکھتاہے اور نہ ہی وہ دعاکاسبب بن جاتاہے۔ جوبیماری اللہ عزوکل کی جانب رجوع کرادے وہ اللہ عزوجل کی رحمت ہوتی ہے۔ حدیث شریف میں واردہے۔ کہ جب اللہ عزوکل کسی سے محبت کرتاہے تواسے تکلیف میں مبتلا کردیتاہے تاکہ اس کی عاجزی کوسنے۔ درداورزاری کے ساتھ دعا عشق کاہی نتیجہ ہوتاہے۔ گھٹ گھٹ کرروناابتدائی حالت میں ہوتا ہے۔ جب انسان درداو ررونے کی حالت میں ” اے مددگار“اے معین پکارتاہے توآواز صاف ہوجاتی ہے اور اسی میں انتہائی غم کی کیفیت ہوتی ہے۔
    جب جذبہ الہٰی طاری ہوتاہے تب انسان درد کے ساتھ گریہ کرتاہے۔ اصحاب کہف کاکتاان اصحاب کے فیض سے برابرمئے وحدت پی رہاہے۔ اے بھائی! ایسے کئی معمولی لباس والے ہوتے ہیں جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تمہارے لئے لازم ہے کہ جام محبت کی طلب میں صبرکے ساتھ اپنی جان دے دے۔ ایک مجاہد جنگ کی سختیوں پرصبرسے کام لیتاہے توفتح یاب ہوتاہے۔ صبرکشادگی کاراستہ ہے اور تمام معاملات میں اختیاط سے کام لینا ضروری ہے۔ غفلت انسان کومنزل سے دور کردیتی ہے۔ ہرنفسانی خواہش کے پیچھے بھاگنے والا تنکے کی مانند ہوتاہے۔
    ابلیس انسان کومختلف حیلے بہانوں کے ذریعے دھوکہ میں مبتلاکرتاہے لیکن یہ انسان کی پختہ کاری ہے کہ وہ اس کے فریب میں نہ آئے۔ ابلیس کے خوشمنا قرب میں بہت سی مضرتیں پوشیدہ ہیں۔ دنیا کی دولت کی جھنکارانسان کواس کے فریب میں مبتلا کردیتی ہے اور یادرکھو قناعت بڑی دولت ہے کیونکہ دنیاکی چمک دمک چندروزہ ہے اسے دھوکہ جانو۔
    مقصودبیان:
    مولانا محمدجلال الدین رومی رحمتہ علیہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ دنیاکے مکروفریب سے بچو کہ یہ شیطان لعین کے جالوں میں سے ہے۔ شیطان لعین دولت کی ہوس کے ذریعے انسان کواپنے مکرمیں مبتلا کرتاہے اور پھر انسان ذلت کے گڑھوں میں دھنستا چلاجاتاہے۔

  2. #2
    Bukhari99's Avatar
    Bukhari99 is offline Advance Member
    Last Online
    30th November 2023 @ 08:55 AM
    Join Date
    29 Dec 2015
    Location
    Rahimyar Khan
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    2,491
    Threads
    40
    Credits
    3,896
    Thanked
    110

    Default

    Great

  3. #3
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    nice sharing
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Similar Threads

  1. Replies: 21
    Last Post: 9th September 2021, 08:12 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 29th July 2011, 02:31 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 17th February 2011, 01:10 AM
  4. سانحہ کراچی اقتصادی دہشت گردی ہے
    By amjadattari in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 0
    Last Post: 4th January 2010, 12:12 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •