لندن(نیوزڈیسک)نبی کریم ﷺکی ہر سنت میں ہمارے لئے نہ صرف آخرت کی کامیابی بلکہ دنیاوی صحت کا راز بھی چھپاہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ سائنس بھی اس بات کی توثیق کرتی ہے۔نبی کریم ﷺکی عادت تھی کہ کھانے کو اچھی طرح چبا کر اور آرام آرام سے کھاتے تھے۔
ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو بھی وزن کم کرنے کا شوق ہے تو آپ کو چاہیے کہ کھانے کو اچھی طرح چباکراور آرام سے کھائیں کیونکہ اس طرح نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ پیٹ میں گیس کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آرام سے کھانا کھانے سے معدہ مضبوط ہوتا ہے اور ہماری جلدخوبصورت، ناخن اور بال مضبوط ہوتے ہیں۔اگر کھانا چباکر نہ کھایا جائے تو اس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ہم گیس،بدہضمی اوربے خوابی کا شکار ہوتے ہیں۔ایک ماہر صحت رابن یوکلیس نے اپنی تازہ کتاب Go With Your Gutمیں لکھا ہے کہ کچھ بے احتیاطیوں جیسے کھانا چھوڑنے،بے وقت کھانے اور صحیح طرح چباکر نہ کھانے کی وجہ سے ہم کئی طرح کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جو کہ ہمارے وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ جب ہم کھانا چبا کرکھاتے ہیں تو منہ میں موجود تھوک اس میں شامل ہوکر غذا کے ساتھ معدے میں جاتا ہے اور کھانے کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے،کھانا اچھی طرح ہضم ہوکر خون کا حصہ بنتا ہے اور پیٹ میں بچا نہیں رہ جاتا۔اگر کھانا صحیح طرح نہ چبایا جائے اور جلدی سے نگلا جائے تو یہ معدے کے کام میں دوگنا اضافے کا باعث بنتا ہے ،کھانا معدے میں پہنچ کر گیس پیدا کرتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے معدے کو اسے ہضم کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کھانے کا کچھ حصہ معدے میں رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ باہر آنے لگتا ہے۔ایک اور ماہر صحت کا کہنا ہے کہ کھانے کو منہ میں کم ازکم 100بار چبائیں تاہم ضروری نہیں کہ کھانا چباتے ہوئے گِنا جائے بلکہ یہ اندازہ رکھا جائے کہ کھانا اتنا چھوٹا .ہوجائے کہ حلق سے اترتے ہوئے محسوس بھی نہ ہہو