ایرانی گوشت
:اجزاء
گوشت 1کلو
دہی آدھا کلو
میتھی دانہ کچھ دانے
کالی مرچ 40 دانے
لونگ 20 دانے
چھوٹی الائچی 6عدد
بڑی الائچی 2 عدد
ثابت سرخ مرچ 30 دانے
نمک حسبِ ضرورت
لہسن ادرک پسا ہوا 2 چمچ
تیل حسبِ ضرورت
:ترکیب
کالی مرچ ۔لونگ۔بڑی الائچی۔ثابت سرخ مرچ کو گرائنڈر میں ہلکا سا گرائنڈ کر لیں۔
تیل میں میتھی دانہ ڈال کر چھوٹی الائچی ڈالیں۔پھر اس میں گوشت اور لہسن ادرک پسا ڈال کر بھنائی کر لیں پھر نمک اور مصالحے ڈال دیں اور پانی ڈال کر گلنے تک پکائیں پھر دہی پھینٹ کر ڈالیں اور بھون لیں تیل اوپر آجائے تو چولھا بند کر دیں۔مزیدار ایرانی گوشت تیار ہے۔۔۔
یہ ریسیپی چٹپٹا کھانے والے لوگوں کے لئے ہے باقی لوگ اپنے حساب سے نمک مرچ کم کرلیں