واٹس ایپ میں اینڈرائڈ کے نئے ”ایموجیز“ شامل کر دیئے گئے
ایک ارب صارفین کے ساتھ واٹس ایپ نے دنیا کی بہترین سوشل میڈیا ایپلی کیشن کا اعزاز تو حاصل کر ہی لیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کمپنی اپنی ایپلی کیشن کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ واٹس ایپ نےاپنی سروس کو بالکل مفت کر دینے کے بعد اب اس میں ان نئے ”ایموجیز“ کو بھی شامل کر لیا ہے جو اینڈرائڈ ”مارش میلو“ کے ورژن 6.1 میں شامل کئے گئے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر پر بھی کام کر رہی ہے اور بہت جلد ہی اسے بھی متعارف کرا دیا جائے تاہم اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کیلئے بہت سے نئے اور دلچسپ ”ایموجیز“ متعارف کرائے ہیں جو ایپلی کیشن کے تازہ ترین ورژن (2.12.441) میں شامل ہیں اور اگر آپ نے ایپلی کیشن کی یہ اپ ڈیٹ انسٹال کر لی ہے تو آپ بھی ان نئے ایموجیز کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نئے ایموجیز صرف ان صارفین کو ہی دستیاب ہوں گے جو اینڈرائڈ کا ”مارش میلو“ ورژن استعمال کر رہے ہیں اور اس سے پہلے جاری ہونے والے ورژن جیسا کہ لالی پاپ اور جیلی بین استعمال کرنے والے افراد ان ایموجیز تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
Bookmarks