Results 1 to 8 of 8

Thread: چار سوال چار جواب

  1. #1
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default چار سوال چار جواب


    ایک دفعہ ایک نصرانی بادشاہ نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجے۔ ان کے جوابات آسمانی کتابوں کی رو سے دینے کا مطالبہ کیا۔ سوالات درج ذیل ہیں:۔

    پہلا سوال
    ایک ماں کے شکم سے دو بچے ایک دن ایک ہی وقت پید اہوئے۔ پھر دونوں کا انتقال بھی ایک ہی دن ہوا۔ ایک بھائی کی عمر سو سال بڑی اور دوسرے کی سوسال چھوٹی ہوئی۔ یہ کون تھے؟ اور ایسا کس طرح ہوا؟

    دوسرا سوال
    وہ کونسی زمین ہے کہ جہاں ابتدائے پیدائش سے قیامت تک صرف ایک دفعہ سورج کی کرنیں لگیں‘ نہ پہلے کبھی لگی تھیں نہ آئندہ کبھی لگیں گی۔؟
    تیسرا سوال
    وہ کونسا قیدی ہے جس کی قید خانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے۔؟

    چوتھا سوال
    وہ کونسی قبر ہے جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ اور قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی پھرتی تھی۔ پھر وہ مردہ قبر سے باہر نکل کر کچھ عرصہ زندہ رہ کر وفات پایا۔؟
    حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ان سوالات کے جوابات لکھ دیں۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے قلم برداشتہ جواب تحریر فرمادیا۔

    پہلاجواب
    جو دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت پیدا ہوئے اور دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی اور ان کی عمر میں سو سال کا فرق۔ یہ بھائی حضرت عزیز علیہ السلام اور حضرت عزیر علیہ السلام تھے۔ یہ دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت ماں کے بطن سے پیدا ہوئے ان دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی۔ لیکن بیچ میں حضرت عزیر علیہ السلام کو اپنی قدرت کاملہ دکھانے کیلئے پورے سو سال مارے رکھا۔ سو سال موت کے بعد اللہ تعالیٰ نے زندگی بخشی۔ سورہ آل عمران میں یہ ذکر موجود ہے۔
    ”وہ گھر گئے پھر کچھ عرصہ مزید زندہ رہ کر رحلت فرمائی۔“
    دونوں بھائیوں کی وفات بھی ایک دن ہوئی۔ اس لیے حضرت عزیز علیہ السلام کی عمر اپنے بھائی سے چھوٹی ہوئی اور حضرت عزیز علیہ السلام کی عمر سو سال بڑی ہوئی۔

    دوسرا جواب
    وہ زمین سمندر کی کھاڑی قلزم کی تہہ ہے کہ جہاں فرعون مردود غرق ہوا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزے سے دریا خشک ہوا تھا۔ حکم الٰہی سے سورج نے بہت جلد سکھایا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام مع اپنی قوم بنی اسرائیل پار چلے گئے اور جب فرعون اور اس کا لشکر داخل ہوا تو وہ غرق ہوگیا اس زمین پر سورج ایک دفعہ لگا پھر قیامت تک بھی نہ لگے گا۔

    تیسرا جواب
    جس قیدی کو قیدخانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے وہ بچہ ہے جو اپنی ماں کے شکم میں قید ہے۔ خداوند تعالیٰ نے اس کے سانس لینے کا ذکر نہیں کیا اور نہ وہ سانس لیتا ہے۔

    چوتھا جواب
    وہ قبر جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ۔ وہ مردہ حضرت یونس علیہ السلام تھے اور ان کی قبر مچھلی تھی جو ان کو پیٹ میں رکھے جگہ جگہ پھرتی تھی یعنی سیر کراتی تھی۔ حضرت یونس علیہ السلام اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے باہر آکر عرصہ تک حیات رہے پھر وفات پائی۔

    Last edited by abdul6616; 23rd February 2016 at 12:21 PM.

  2. #2
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    JAZAK ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  3. #3
    ANGAR's Avatar
    ANGAR is offline Bannu Gul
    Last Online
    27th April 2023 @ 06:00 AM
    Join Date
    08 Apr 2015
    Location
    BANNU ZKD
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,111
    Threads
    181
    Credits
    5,706
    Thanked
    83

    Default

    Nice
    HASIB ULLAH KHAN FROM ZKD BANNU

  4. #4
    UMAR_DRAZ's Avatar
    UMAR_DRAZ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd December 2019 @ 02:43 PM
    Join Date
    16 Jul 2013
    Location
    Jabbi khushab
    Gender
    Male
    Posts
    1,681
    Threads
    25
    Credits
    1,836
    Thanked
    153

    Default

    بہت ہی عمدہ شیئرنگ ہے ہمارے ساتھہ شیئر کرنے کا شکریہ

  5. #5
    Waseem5566's Avatar
    Waseem5566 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th December 2019 @ 10:28 PM
    Join Date
    26 Nov 2015
    Location
    mughalki
    Gender
    Male
    Posts
    226
    Threads
    41
    Credits
    845
    Thanked
    9

    Default

    MashaALLAH

  6. #6
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    جزاک اللہ

  7. #7
    ikram sheikh's Avatar
    ikram sheikh is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd June 2018 @ 11:22 AM
    Join Date
    26 Sep 2011
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    539
    Threads
    113
    Credits
    1,722
    Thanked
    29

    Default

    subhan allah

  8. #8
    Gmlaghari's Avatar
    Gmlaghari is offline Senior Member
    Last Online
    19th March 2018 @ 07:10 AM
    Join Date
    12 Feb 2016
    Location
    Ghotki pakistan
    Age
    60
    Gender
    Male
    Posts
    657
    Threads
    20
    Credits
    1,707
    Thanked
    96

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 27
    Last Post: 10th March 2017, 12:43 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 1st January 2014, 01:53 AM
  3. پانی سے موبائیل چارج کرنے والا چارجر
    By Suriashoukat786 in forum General Knowledge
    Replies: 51
    Last Post: 22nd September 2012, 12:51 AM
  4. Replies: 54
    Last Post: 8th December 2009, 11:09 AM
  5. رکتا تو سفر جاتا ، چلتا تو بچھڑ جاتا"
    By ^NajanyQ^ in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 5
    Last Post: 17th October 2009, 07:04 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •