Results 1 to 5 of 5

Thread: اسمارٹ فونز بیٹری کی زندگی بڑھائیں

  1. #1
    Arslan.Ahmad's Avatar
    Arslan.Ahmad is offline Advance Member
    Last Online
    6th October 2022 @ 12:06 PM
    Join Date
    03 Feb 2015
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,323
    Threads
    82
    Credits
    1,945
    Thanked
    124

    Default اسمارٹ فونز بیٹری کی زندگی بڑھائیں


    آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور ہر ایک انہیں خریدنے کی کوشش کرتا ہے مگر اس کی جلد مرجانے والی بیٹری صارفین کو ذہنی الجھن کا شکار بنادیتی ہے۔
    اسمارٹ فونز کی ٹیکنالوجی میں جدت آرہی ہے، ڈیزائن بہتر اور رفتار بڑھ رہی ہے مگر بیٹریز کے معاملے میں معمولی پیشرفت ہی ہوسکی ہے۔
    اب اس پر کام تو ہورہا ہے مگر بہت سست روی سے مگر کچھ طریقے ایسے ہوتے ہیں جو آپ کے اسمارٹ فون بیٹری کی زندگی کو کافی حد تک بڑھا دیتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
    آٹو برائٹنس اسکرین کا استعمال
    کسی بھی اسمارٹ فون میں سب سے زیادہ توانائی اس کی اسکرین استعمال کرتی ہے، تو بیٹری کو جلد ختم ہونے سے بچانے کا سب سے آسان طریقہ اسکرین برائٹنس کو کم کردینا ہے۔ ایسا کرنے سے آئی فون سکس ایس پر ایک گھنٹے میں 54 فیصد جبکہ اینڈرائیڈ فونز پر 30 فیصد کم بیٹری صرف ہوتی ہے۔ مگر کم روشنی والی اسکرین کو روشن ماحول میں استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے تو اس کے لیے آٹو اسکرین کا آپشن لگ بھگ ہر فون میں ہوتا ہے جو روشنی کے مطابق برائٹنس کو ایڈجسٹ کرتا ہے اور اس سے بیٹری لائف کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔
    بیٹری نچوڑنے والے اشتہارات کو بلاک کرنا
    جب ویب پر براﺅزنگ کی جاتی ہے تو آپ کا اسمارٹ فون کی پاور اس وقت بھی زیادہ خرچ ہوتی ہے جب وہ ویب سائٹس کے موبائل اشتہارات کو ڈاﺅن لوڈ کرنے لگتا ہے۔ ایک ایڈ بلاکر کو انسٹال کرکے بھی آپ اپنی بیٹری لائف کو توسیع دے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آئی فون کے لیے 1Blocker اور اینڈرائیڈ کے لیے Ghostery Privacy Browser اچھی ایپس قرار دی جاتی ہیں۔
    اسٹریم کی بجائے ڈاﺅن لوڈ موسیقی کو سننا
    آج کل آن لائن اسٹریمنگ موسیقی سننے کے لیے سب سے مقبول ذریعہ ہے، اس کے لیے متعدد سروسز دستیاب ہیں مگر یہ چیز بیٹری کی بہت زیادہ پاور استعمال کرتی ہے۔ وائی فائی کنکشن پر 2 گھنٹے اسٹریمنگ سے گانے سننے سے اگر 10 فیصد بیٹری خرچ ہوتی ہے تو فون کے اندر موجود گانوں کو سننے سے صرف 5 فیصد بیٹری خرچ ہوتی ہے۔
    سگنل خراب ہونے پر وائرلیس ٹرن آف کرنا
    آپ نے ہوسکتا ہے غور کیا ہو کہ جب آپ کسی ایسے مقام پر ہو جہاں وائی فائی یا سیلولر کوریج اچھی نہ ہو تو فون کی بیٹری بہت تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے آپ کا فون اپنی توانائی اچھے سگنل کی تلاش پر خرچ کرنے لگتا ہے اور اگر اکثر سگنل کمزور ہوتا ہے تو وہ بہتر کنکشن کی تلاش کرتا رہتا ہے۔ بیٹری لائف کو بچانے کے لیے فون وائرلیس سرکٹ کو ڈس ایبل کردیں یا آسان الفاظ میں ائیرپلین موڈ پر چلے جائیں تو تمام وائرلیس فیچرز بند کردیتا ہے، تاہم ایسا خراب کوریج کے موقع پر کریں ورنہ فون پر کوئی کال یا ایس ایم ایس بھی موصول نہیں ہوگا۔
    بیٹری یوزایج لسٹ کو چیک کرنا
    صارفین کچھ سراغرسانی سے بھی بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں، آئی فون اور اینڈرائیڈ سسٹمز میں یہ دیکھنے کا آسان طریقہ موجود ہے کہ کونسی ایپس بیٹری کو زیادہ خرچ کررہی ہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ فون جب استعمال نہ ہورہا ہو تو بھی کونسی اپلیکشنز بیٹری کو خرچ کررہی ہوتی ہیں ، تو ان کو تلاش کرکے بیک گراﺅنڈ ایکٹیوٹیز کو ڈس ایبل کردیں۔ آئی فون پر سیٹنگز ، جنرل اور پھر بیک گراﺅنڈ ایپ ریفریش پر جاکر کسی بھی ایپ کو ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے۔ اینڈرائیڈ پر سیٹنگز میں جاکر ڈیٹا یوزایج پر کلک کریں، اپنی مطلوبہ ایپ کو منتخب کریں اور “Restrict Background Data” کو سلیکٹ کرلیں۔
    غیرضروری لوکیشن ٹریکنگ کو ڈس ایبل کرنا
    ایسی ایپس کو دیکھیں جو آپ کی لوکیشن کو ٹریک کررہی ہو، آپ کے فون کی جی پی ایس کا سرکٹ بہت زیادہ بیٹری پاور استعمال کرتا ہے۔ ایک ٹریکنگ پروگرام آپ کی لوکیشن کو مانیٹر کرتا رہتا ہے اور بیٹری لیول کو گراتا رہتا ہے۔ اگر ایسی کوئی لوکیشن ٹریکنگ ایپ بیک گراﺅنڈ میں بہت زیادہ پاور استعمال کررہی ہو تو اس کا قوی امکان ہے کہ وہ جی پی ایس، وائی فائی اور فون کے سنسرز کو استعمال کرتی ہے۔ آپ کو بس اسے ڈس ایبل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، اب یہ فون لوکیشن سروسز سیٹنگز میں کریں یا ایپ کے اندر جاکر۔ مثال کے طور پر اینڈرائیڈ فونز میں سیٹنگز میں جائیں، وہاں ایپس پر کلک کریں، پھر کسی ایپ کو منتخب کریں اور پھر پرمیشنز کو سلیکٹ کرکے لوکیشن پرمیشن کو ڈس ایبل کردیں۔
    غیر ضروری پش نوٹیفکیشنز کو بند کرنا
    ایپل اور گوگل دونوں پش نوٹیفکیشنز کو ڈس ایبل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو کہ کسی ایپ کے ضروری الرٹس ہوتے ہیں مگر بیٹری لائف کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ نوٹیفکیشنز کو مسلسل نوٹیفکیشنز سرورز سے کمیونیکشن کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر نوٹیفکیشن کچھ سیکنڈ کے لیے فون کی اسکرین روشن کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔ اگر آپ کو روزانہ بڑی تعداد میں نوٹیفکیشنز موصول ہوتے ہیں تو بیٹری بھی جلد ختم ہوتی ہوگی؟ اگر اس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس ایپ )فیس بک، ٹوئٹر یا ای میل وغیرہ( میں جاکر نوٹیفکیشنز کو ڈس ایبل کردیں
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    Join Date
    06 Sep 2015
    Location
    skt/isb
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    1,381
    Threads
    37
    Thanked
    106

    Default

    boht acha thread ha nice info ha thnx

  3. #3
    sattar63's Avatar
    sattar63 is offline Advance Member
    Last Online
    15th January 2022 @ 05:19 PM
    Join Date
    14 Nov 2012
    Location
    kashmore sindh
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    1,416
    Threads
    156
    Credits
    384
    Thanked
    70

    Default

    1*91ƒ91…21ƒ91ƒ91*81*81 1
    غیبت حرام اور جھنم میں لے جانے والا عمل ہے[http://itdunya.com/t360743/

  4. #4
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default


  5. #5
    ALJABIR's Avatar
    ALJABIR is offline Advance Member
    Last Online
    28th December 2023 @ 01:03 PM
    Join Date
    05 Jan 2015
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,632
    Threads
    99
    Credits
    1,617
    Thanked
    245

    Default

    bht achi information h share krny ka shukria.
    bhai wassay bhi sardion me mobile ki battery jaldi khatm ho jati h

Similar Threads

  1. Replies: 79
    Last Post: 4th December 2017, 12:50 PM
  2. دستی گھڑیاں بھی کمپیوٹرائزڈ ہوں گی
    By Eng Ahtasham in forum General Knowledge
    Replies: 17
    Last Post: 29th April 2014, 09:57 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 11th July 2013, 10:58 AM
  4. Replies: 132
    Last Post: 18th January 2013, 06:32 PM
  5. Replies: 8
    Last Post: 11th January 2012, 11:15 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •