- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -- - - - - - - - - - - - -
لوگ ناکام کیوں ہوتے ہیں؟ چند بڑی وجوہات
ایک صحافی نیپولین ہل نے 20 سال کا عرصہ لگا کر 500 سے زائد اپنی محنت سے کروڑ پتی بننے والے افراد پر تحقیق کی اور اس کے بعد ایک کتاب تحریر کی۔ اپنی اس کتاب میں امیر ہونے کے ' راز' بتانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے زندگی میں ناکامی کا باعث بننے والی بڑی وجوہات کا بھی ذکر کیا۔ یہاں ان میں سے کچھ کا ذکر کیا جارہا ہے جو ڈان نیوز کی رپورٹ سے اخذ شدہ ہیں- اور ان وجوہات پر قابو پاکر ہوسکتا ہے آپ بھی اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرپائیں۔
کوئی واضح مقصد نہ ہونا
ایسے شخص کی کامیابی کی توقع نہیں کی جاسکتی جس کے پاس کوئی مقصد یا واضح ہدف نہ ہو۔ مثال کے طور پر اگر امیر ہونا چاہتے ہیں تو بچت کے اہداف کا تعین کریں اور پھر اپنے مالی منصوبے کو تشکیل دیں۔
عزم سے محروم
صحافی تحریر کرتے ہیں ہم ایسے کسی شخص کے بارے میں کیا امید کرسکتے ہیں جو زندگی میں آگے بڑھنا ہی نہ چاہتا ہو اور مشکلات کی قیمت چکانے کے لیے تیار نہ ہو۔ کامیابی آسانی سے نہیں ملتی اور آپ کو اس کے حصول کے لیے تحمل اور تسلسل سے کام کرنا ہوتا ہے۔
پنی تعلیم کا مناسب استعمال نہ کرنا
کالج کی ڈگری اس وقت تک کارآمد یا کامیابی کے لیے فائدہ مند نہیں جب تک آپ اس کا اطلاق اپنی زندگی کو منظم کرنے کے لیے نہیں کرتے۔ تعلیم کا حصول صرف علم کے لیے نہیں بلکہ اس کی افادیت اور تسلسل سے اطلاق کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
منفی سوچ
ایسے شخص کی کامیابی کی کوئی امید نہیں ہوتی جو منفی شخصیت کا حامل ہو، کامیابی کا حصول دیگر افراد کے ساتھ مل کر کی جانے والی کوششوں کے باعث حاصل ہوتی ہے اور منفی شخصیت کسی کا تعاون قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔
نظم و ضبط کی کمی
ڈسپلن یا نظم و ضبط خود پر کنٹرول سے حاصل ہوتا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو اپنی منفی چیزوں پر زیادہ کنٹرول کرنا ہوتا ہے، اگر انسان اپنی ذات کو ہی فتح نہیں کرسکتا وہ دنیا میں کیا کرے گا۔ زندگی میں کامیابی کے لیے آسان بنیادی فارمولا ہے کہ بچت زیادہ خرچہ کم، مگر کم خرچہ کرنے کے لیے ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔
Bookmarks