الارم کلاک
اکثر لوگ صبح سویرے وقت پر اٹهنے کے لیئےگهڑی میں الارم لگا کر اس کو اپنے بیڈ کے پاس رکهہ لیتے ہیں
یہ الارم جو، ان کو نیند سے جگانے کا کام کرتا ہے ان کے صحت کے لیے انتہائی خطرناک اور مضر ہے
اچانک بج اٹهنے والا الارم آپ کے اینڈرینا لائن لیول کو ایک دم بڑها دیتا ہےجو کہ بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور الارم آپ کے دل کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے
جاپان میں ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق الارم یا کسی اور اچانک دباؤ کے تحت اٹهنے والے لوگوں کا بلڈ پریشر واضح طور پر اس الارم کے باعث بڑها اور اپنے وقت پر اپنی مرضی سے بیدار ہونے والے افراد کا بلڈ پریشر نارمل رہا
نیند کے دوران ہمارے جسم میں ہونے والی تبدیلیاں صبح کے اوقات میں اپنے اختتامی مراحل میں ہوتی ہیں اور الارم کی تیز اور اچانک آواز ان تبدیلیوں میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور ہمارے بلڈ پریشر کو بهی بڑهاتی ہے
رات کے آخری پہر میں ہونے والی ان تبدیلیوں کے باعث بلڈ پریشر ...... دل کی دهڑکن کی رفتار اور سانس کی رفتار میں معمول سے زیادہ تبدیلی آجاتی ہے اور اس کے علاوہ آپ رات بهر لیٹے رہتے ہیں اس لیئے بهی خون گاڑها ہونے لگتا ہےتقریباایک ڈگری تک جما ہوا، ایسے معاملات میں الارم کا شور خطرناک ثابت ہوتا ہے
الارم سے ہونے والا اچانک شورجسم کے مدافعتی نظام کو بهی متاثر کرتا ہے اور اینڈ رینالائن لیولز کع بڑها دیتا ہے
اگر یہ عمل دنوں،ہفتوں اور مہینوں تک جاری ہے تو آپ دائمی دباؤ کے مریض بهی بن سکتے ہیں، جس کے باعث بڑها ہوا بلڈ پریشر،نیند کی بے قاعدگی اور ڈیپریشن عام مسائل ہیں
اگر آپ گہری نیند میں ہیں اور الارم کی تیز آواز سے چونک کر اٹهتے ہیں تو آپ کے سوچنے سمجهنے کی صلاحیت ایک نشے میں چور فرد کے برابر ہو جاتی ہے
تو برائے مہربانی دوستوں احتیاط کیجیئے
Bookmarks