اسلام علیکم!
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے،آج میں آپ لوگوں کو بتانے جا رہا ہوں کہ ہم کیسے معلوم کر سکتےہیں کہ کسی ممبر نے کتنی پوسٹس کی ہیں اور کونسی ہیں،تو ہم شروع کرتے ہیں،

پہلے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کس نے کتنی پوسٹس کی ہیں تو جس دوست یا ممبر کی پوسٹس آپ چیک کرنا چاہتے ہیں آپ اس کی پروفائل پر کلک کریں یا اس کی کسی ایک پوسٹ پر آجائیں.

یہاں پر اس دوست کی سب تھریڈز کی تعداد ہوگی جو اس نے جب سے وہ رجسٹر ہوا ہے آئی ٹی دنیا کے فارم پر پوسٹ کی ہیں


اور یہاں پر اس دوست کی سب پوسٹس کی تعداد ہوگی جو اس نے اپبے اور کسی دوسرے کے تھریڈ میں پوسٹ کی ہوںگی


تو اب ہم اس کے سارے تھریڈ کا لنک لیں گے جو اس نے پوسٹ کیے ہیں اس کے لیےآپ اس دوست/ممبر کی پروفائل پر کلک کریں جب آپ اس کی پروفائل پر کلک کریں گے تو ایک باکس آئے گا جس پر چند آپشنز ہوں گے

"View Forum Posts"اگر آپ نے اس کی پوسٹس کو دیکھنا ہے تو اس باکس پر لکھا ہوگا
اس کو کلک کریں اور آپ جب اس پر کلک کریں گے تو یہ ریڈریکٹ ہو کر آپ کو ایک اور پیج پر لے جائے گا اس پیج پر اس کی ساری پوسٹس کا لنک ہوگا جو اس نے پوسٹ کی ہیں



"View Forum Threads"اگر آپ نے اس کی پوسٹ کی ہوئی تھریڈز کو دیکھنا ہے تو اس باکس پر لکھا ہوگا
اس کو کلک کریں اور آپ جب اس پر کلک کریں گے تو یہ ریڈریکٹ ہو کر آپ کو ایک اور پیج پر لے جائے گا اس پیج پر اس کی ساری پوسٹ کی ہوئی تھریڈز کا لنک ہوگا جو اس نے پوسٹ کی ہیں