khan50 said:
امریکا میں ایسا میوزیم قائم کیا جارہا ہے جہاں ٹوٹے دل والے پریمی اپنے تعلقات ختم ہونے کی باقیات اور محبت سے وابستہ اشیا کو نمائش کے لئے رکھ سکیں گے۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں قائم ہونے والے اس عجائب گھر کا نام ’’بروکِن ریلیشن شپ میوزیم‘‘ رکھا گیا ہے اور یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا میوزیم ہوگا جہاں لوگ بے وفائی، محبت اور شکستِ آرزو سےوابستہ اشیا کو عوام کے سامنے رکھ سکیں گے۔ لاس اینجلس میں یہ میوزیم مئی 2016 میں قائم کیا جارہا ہے ۔ یہاں لوگ اپنے پیار بھرے کارڈ اور تحفے بھی رکھ سکتے ہیں.
Bookmarks