If you want to check Speecy Review Video Click Below Your Favourite Website To Check Video
اسلام علیکم
میرے پیارے پیارے بہنوں اور بھائیوں۔ کیا حال چال ہیں؟؟
امید ہے کہ سب خوش ہی ہوں گے اور کچھ نیا تلاش کر رہے ہوں گے۔
تو میں آج آپ کے لیے لایا ہوں ایک ایسا سافٹوئر جس کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر کی انفارمیشن کو
باریکی سے ماپ سکتے ہیں۔
حتیٰ کہ آپ اس کی مدد سے یہ بھی بتا لگاسکتے ہیں کہ آپ کے سی پی یو ، ریم اور ہارڈ ڈرائیو کا ٹمپریچر اس وقت کیا ہے۔
کیا؟؟؟؟
یقین نہیں ہوتا۔۔۔ چلیں کوئی بات نہیں۔
ہوسکے تو اوپر ویڈیو دیکھیں۔
چاہے ڈیلی موشن پر یا پھر یوٹیوب پر۔
نہیں تو پکچر ٹوٹوریل توہے ہی۔
یہ سٹیپس فالو کریں۔
سب سے پہلے سافٹوئر ڈائون لوڈ کریں۔ یہ رہا سافٹوئر کا لنک
اب اس کو ڈائون لوڈ کرنے کے بعد انسٹال کریں۔ اور آپکے سامنے اس طرح کا آئیکان آجائے گا۔
اس کو کھولیں اور اس کے بعد آپکے سامنے آپکو ہلکا سا آپکے سسٹم کا تعارف ملے گا۔
اب بائیں ہاتھ کے طرف موجود ٹیبس میں سے کسی کو بھی کلک کریں۔
آپکے سامنے انفارمیشن آجائے گی۔ اس سسٹم کے پارٹ کے مطعلق۔
امید ہے کہ آپکو یہ سافٹ وئیر پسند آیا ہوگا۔ ڈائون لوڈ کریں۔ اور ویڈیو ضرور دیکھ لیجئے گا تاکہ آپکی بہتر رہنمائی ہوسکے۔ ویڈیو بھی اردو میں ہی ہے۔
مجھے اپنی نیک دعائوں میں یاد رکھیں۔ پھر جلد ہی ملاقات ہوتی ہے۔
اللہ مجھے آپکو اور آئی ٹی دنیا کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین۔
Bookmarks