فحش فلموں کے رسیا لوگ جنہوں نے اپنے سمارٹ فونز میں ایسی گندی ایپلی کیشنز انسٹال کر رکھی ہیں ہوشیار ہو جائیں کیونکہ یہ ایپلی کیشنز خفیہ طریقے سے ان کی تصاویر چوری کرتی ہیں جو ان صارفین کو بلیک میل کرکے رقوم بٹورنے میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔اس بات کا انکشاف آئی ٹی سکیورٹی کمپنی زسکالر)Zscaler(نے کیا ہے۔ زسکالر نے بتایا کہ انہوں نے فحش فلموں کی ایک ایسی ایپلی کیشن کا پتا چلایا ہے جو صارفین کو مفت سروس فراہم کرتی ہے لیکن جونہی صارف اپنے فون پر یہ ایپلی کیشن کھولتا ہے یہ خفیہ طور پر سمارٹ فون کے فرنٹ کیمرے تک رسائی حاصل کرلیتی ہے اور صارف کی تصاویر بنا کر ایپلی کیشن کے ذریعے ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں پہنچا دیتی ہے۔ پھر صارف کا فون لاک ہو جاتا ہے اور سکرین پر ایک میسیج نمودار ہوتا ہے کہ فون کو ان لاک کروانے کے لیے 500ڈالر)تقریباً 52ہزار روپے(ادا کرو۔زسکالر کا کہنا ہے کہ متاثرہ صارف کے پاس اس ایپلی کیشن کو تاوان کی رقم دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا کیونکہ اس طرح لاک ہونے والی سکرین کو کھولا نہیں جا سکتا۔ آئی ٹی سکیورٹی کمپنی کی طرف سے اس ایپلی کیشن کا نام Adult Playerبتایا گیا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ فحش مواد دیکھنے کے لیے عام اپیلیکیشنز کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ انتہائی معتبر اور معروف ویب سائٹ کا رخ کیا جانا چاt